فلسطینی صدر کا چینی صدر کی جانب سے فلسطین کے لیے نئی امداد کے اعلان پر شکریہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
فلسطینی صدر کا چینی صدر کی جانب سے فلسطین کے لیے نئی امداد کے اعلان پر شکریہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز
بیجنگ:فلسطین کے صدر محمود عباس نے چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے فلسطین کو 10 کروڑ امریکی ڈالر کی امداد فراہم کرنے کے اعلان پر دلی تشکر اور بلندستائش کا اظہار کیا۔یہ امداد غزہ کے انسانی بحران کو کم کرنے اور غزہ کی ابتدائی بحالی اور تعمیر نو کے منصوبوں کی حمایت کے لیے ہے۔
جمعہ کے روز محمود عباس نے کہا کہ یہ فراخ دلانہ اقدام دونوں ممالک اور ان کے عوام کے درمیان مضبوط دوستی کا مظہر ہے، اور ساتھ ہی عدل و انصاف کے لیے چین کے ثابت قدم مؤقف کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چینی قیادت فلسطینی عوام کے تئیں خیال اور اُن کی حمایت کرتی ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری اور تعاون کو مزید مضبوط کرنے کا عزم رکھتی ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچ سکے اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ ملے۔
صدر عباس نے عالمی سطح پر فلسطین کی حمایت میں چین کے مستقل مؤقف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر منصفانہ، جامع اور پائیدار امن کے حصول کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکی قانون سازوں کا پاکستان میں ‘دھمکانے کے واقعات’ پر کارروائی کا مطالبہ امریکا میں غیر ملکیوں کی اسکریننگ مزید سخت، ورک پرمٹ کی مدت 5 سال سے گھٹا کر 18 ماہ کردی گئی امریکی صدر کا ہائی اسکلڈ ورکرز کیلئے ویزا شرائط سخت کرنے کا حکم یوکرین جنگ، ٹرمپ تجاویز پر روس اور امریکا کے مذاکرات بے نتیجہ ختم، تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ایران میں غیر قانونی طور پر داخل ہونیوالے 10افغان شہری ایرانی بارڈر گارڈز کی فائرنگ سے ہلاک اسرائیلی افواج فلسطینی علاقوں سے نکل جائے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد بھاری اکثریت سے منظور چین اور روس کے وزرائے خارجہ کا دوسری جنگ عظیم کی فتح کے نتائج کے تحفظ پر زورCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
اقوام متحدہ میں فلسطین کے حق میں قرارداد کثرت رائے سے منظور، اسرائیل سے قبضہ چھوڑنے کا مطالبہ
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے’فلسطین کے مسئلے کے پرامن حل‘ کے عنوان سے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں اسرائیل سے فلسطینیوں کی زمین پر قبضہ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عروہ حنین آکسفورڈ یونین کی پہلی فلسطینی صدر منتخب
ترکیہ کی انادولو ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ مسودہ قرارداد جبوتی، اردن، موریتانیہ، قطر، سینیگال اور فلسطین کی جانب سے پیش کی گئی تھی اور اسے 151 ووٹوں کی حمایت، 11 کے مخالفت اور 11 ممتنع رائے کے ساتھ منظور کیا گیا۔
قرارداد کے اہم نکاتقرارداد میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی فلسطین کے مسئلے کے حوالے سے ذمہ داری برقرار ہے۔
سنہ 1967 کے بعد کی اسرائیل کی جانب سے کیا گیا زمین پر قبضہ ختم کیا جائے اور 2 ریاستی حل کو برقرار رکھا جائے۔
مزید پڑھیے: صدر اور وزیراعظم پاکستان کا عالمی یومِ یکجہتیِ فلسطین پر مشترکہ اظہارِ حمایت
قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ اسرائیل آبادکاری کی سرگرمیوں کو روکے اور بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرے۔
مزید سفارشاتقرارداد میں تجدید مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا گیا اور ریاستوں سے کہا گیا کہ وہ سرحدی تبدیلیوں کو تسلیم نہ کریں۔
مزید پڑھیں: اقوام متحدہ: پاکستان کا مقبوضہ فلسطین میں سنگین صورتحال پر اظہارِ تشویش
علاوہ ازیں شدید انسانی بحران کے پیش نظر فلسطینیوں کی امداد بڑھانے کی بھی ہدایت دی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اقوام متحدہ اقوام متحدہ کا اسرائیل سے مطالبہ اقوام متحدہ میں فلسطین کے حق میں قرارداد