متنازع بھارتی فلم دھریندر ریلیز سے قبل ہی مشکلات کا شکارہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی متنازع فلم ’دھریندر‘ ریلیز پہلے ہی مشکلات کا شکا ہوگئی، فلم کی ریلیز روکنے کیلئے دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میجر محیت شرما کے اہلِ خانہ نے درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ فلم میں دکھائی گئی کہانی اور کردار میجر شرما کی حقیقی زندگی، خفیہ مشن میں ان کی کارکردگی سے “غیر معمولی حد تک مماثلت” رکھتے ہیں اور یہ سب کچھ ان کے خاندان یا بھارتی فوج کی اجازت کے بغیر کیا گیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ فلم کے ٹریلر اور پروموشنل مواد میں دکھائے گئے کئی مناظر اور آپریشنز میجر شرما کے کیریئر سے ملتے جلتے ہیں۔ ٹریلر کی ریلیز کے بعد میڈیا رپورٹس اور سوشل میڈیا مباحثوں میں بھی رنویر کے کردار کو میجر شرما سے جوڑا جا رہا ہے۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ’مارے جانے والا فوجی کوئی تجارتی شے نہیں ہوتا۔ اس کی زندگی کو منافع کے لیے غلط طریقے سے یا بغیر اجازت پیش نہیں کیا جا سکتا۔غم رافیل مٹا نہیں، بھارتیوں کی فلم کے ذریعے خود کو تسکین پہنچانے کی کوشش۔درخواست میں بھارتی وزارتِ اطلاعات و نشریات، پروڈیوسر ادتیہ دھر اور پروڈکشن ہاؤس کو فریق بنایا گیا ہے۔
رنویر سنگھ، سنجے دت، آر ما دھون، اکشے کھنہ اور ارجن رام پال کی کاسٹ پر مشتمل فلم دھریندر 5 دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی، البتہ اب اس کی ریلیز عدالت کے فیصلے پر منحصر ہوگی۔
خیال رہے کہ متنازع فلم میں رحمٰن ڈکیت کا کردار اکشے کھنہ نبھا رہے ہیں، خلجی بننے والے رنویر سنگھ اس فلم میں بھارتی جاسوس بن رہے ہیں اور چوہدری اسلم کا کردار سنجے دت ادا کررہے ہیں۔
فلم کے ٹریلر میں سیاسی علامتوں کی موجودگی نے بھی بحث چھیڑ دی، جن میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے جلسے کے مناظر، سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی تصاویر اور پیپلز پارٹی کے پرچم شامل ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نیٹ فلکس کی مشہور سیریز اسٹرینجر تھنگز کا پہلا پارٹ آج ریلیز ہوگا
نیٹ فلکس کی مقبول ترین سائنس فکشن فلم اسٹرینجر تھنگز کے سیزن فائیو کا پہلا سیزن آج ریلیز کیا جائے گا۔
سیزن فور میں دھوم مچانے والی فلم اسٹرنجر تھنگز کے سیزن فائیو کا پارٹ ون آج ریلیز کیا جائے گا اور ظاہر کیا جارہا ہے کہ ایک دہائی تک ایلیون، مائیک، ہوپر، جوائس اور ہاکنز کے دیگر کرداروں کی کہانی Season 5 کے ذریعے انجام کو پہنچے گی۔
اس فلم کا پہلا پارٹ آج ریلیز کیا جائے گا جس میں 1 سے 4 قسطیں شامل ہوں گی۔
اس کے علاوہ سیزن فائیو کا پارٹ ٹو 25 دسمبر کو ریلیز ہوگا جس میں 5 سے 7 اقساط ہوں گی۔
اسٹرینجر سیزن فائیو کی مکمل 8 قسطوں پر مبنی سیریز کو دنیا بھر میں 31 دسمبر کو نئے سال کے موقع پر پیش کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق سیزن فائیو کا پہلا پارٹ امریکی، کینیڈا، جنوبی امریکا اور کیریبین وقت کے مطابق رات 8 بجے نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا جبکہ پاکستانی وقت کے حساب سے 26 نومبر کی صبح یہ فلم ریلیز ہوگی۔
سیزن 4 نے کہانی کا نقشہ پوری طرح بدل دیا تھا، جس میں پہلی بار ویكنا اصل ولن کے کردار میں نظر آئے۔
سیزن 4 کے اختتام پر ہاکنز کو مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار دکھایا گیا، جبکہ وِل بائرز اور ویكنا کے درمیان بڑھتی قربت کو دکھایا گیا تھا جو صرف ہاکنز نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔