data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے خیبرپختونخوا حکومت اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں عوامی مسائل پس منظر میں جا چکے ہیں اور عملی طور پر ٹک ٹاک حکومت قائم ہے، جہاں حکمران وقت کو سیاسی نعروں اور دھرنوں میں ضائع کر رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کی توجہ امن و امان کی بہتری پر نہیں بلکہ اڈیالہ جیل کے چکر لگانے پر مرکوز ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ صوبائی حکومت اپنی بنیادی ذمہ داریوں سے غافل ہوچکی ہے، صوبے کی عوام مہنگائی، بے روزگاری اور سیکیورٹی چیلنجز سے دوچار ہیں جبکہ حکومت سیاسی تماشوں میں مصروف دکھائی دیتی ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ وہ اختیار ولی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے کے پی آئے تھے، جہاں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اختیار ولی صوبے کے عوام کی اصل اور حقیقی آواز ہیں، بدقسمتی سے صوبائی حکومت نے اپنی ترجیحات اس سمت موڑ لی ہیں جو عوامی مفاد سے بالکل مطابقت نہیں رکھتیں۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطالبہ غیر قانونی ہے کیونکہ جیل مینوئل کسی سزا یافتہ قیدی کو سیاسی مشاورت کی اجازت نہیں دیتا، بانی پی ٹی آئی کو پہلے ہی جیل میں غیر معمولی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، جو کسی اور قیدی کو کبھی میسر نہیں رہیں۔

انہوں نے مزید الزام لگایا کہ 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا یافتہ شخص کے حق میں بھارتی میڈیا مہم چلا رہا ہے، جس سے ان کے بیانیے کی حقیقت مزید واضح ہو جاتی ہے، صوبائی حکومت کی کارکردگی اس قدر کمزور ہے کہ اسے  بزدار پلس پلس  قرار دینا بھی غلط نہ ہوگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کے پی حکومت کا جھوٹ، پراپیگنڈا اور غیر سنجیدہ طرزِ حکمرانی معمول بن چکا ہے جبکہ اس کے برعکس شہباز شریف نے پنجاب میں عملی اقدامات اور انتظامی کارکردگی کی مثالیں قائم کی تھیں۔

عطا تارڑ نے مشورہ دیا کہ اگر صوبائی حکومت کو واقعی خدمت کا موقع ملا ہے تو اسے چاہیے کہ سیاسی شعبدہ بازیوں کے بجائے عوامی فلاح اور سیکیورٹی کے بنیادی معاملات پر توجہ دے، کیونکہ یہی حقیقی حکومت کی پہچان ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: صوبائی حکومت عطا تارڑ

پڑھیں:

حکومت نے بجلی کی سبسڈی کو “ٹارگٹڈ” بنانے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرادیا۔۔؟؟

حکومت نے بجلی کی سبسڈی کو “ٹارگٹڈ”(targeted subsidy) بنانے کے لیے نیا سسٹم متعارف کرا دیا ۔ جس کے تحت اب صارفین کو اپنی شناخت اور گھریلو معلومات کی تصدیق کرنا ہوگی۔

صارف جب کیو آر کوڈ اسکین کرتا ہے تو اسے ایک آن لائن پورٹل پر لے جایا جاتا ہے۔ اس پورٹل پر شناختی کارڈ ، موبائل نمبر اور بجلی کے میٹر کی تفصیلات درج کرنا ہوتی ہیں۔ اس کے بعد ون ٹائم پاس ورڈ کے ذریعے تصدیق مکمل کی جاتی ہے۔

حکام کے مطابق اس نظام کا مقصد ایک ہی خاندان کے مختلف افراد کے نام پر موجود متعدد میٹرز کو چیک کرنا ہے ۔ یہ بھی دیکھا جا سکے گا کہ کم یونٹس استعمال کرنے والا صارف واقعی مستحق ہے یا نہیں ۔

ذرائع کے مطابق اس عمل میں نادرا ، بجلی تقسیم کار کمپنیوں اور دیگر سرکاری ڈیٹا بیسز سے حاصل معلومات کو ملا کر صارف کی معاشی حیثیت کا جائزہ لیا جائے گا۔ یعنی اب سبسڈی صرف بجلی کے استعمال پر نہیں بلکہ گھرانے کی مجموعی صورتحال پر دی جائے گی۔

پاور ڈویژن کے مطابق اس وقت2 کروڑ 95 لاکھ 70 ہزار یعنی 86 فیصد گھریلو صارفین کو سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔ سبسڈی کا حجم 199 ارب سے بڑھ کر 423 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ زرعی اور گھریلو شعبے کو 527 ارب روپے کی سبسڈی مل رہی ہے۔

حکام کے مطابق کیو آر کوڈ سسٹم کے ذریعے اہل صارفین کو بلاتعطل سبسڈی کی فراہمی جاری رہے گی۔دوسری طرف اس نئے نظام پر سوالات بھی اٹھ رہے ہیں کہ کیا صارفین کا ذاتی ڈیٹا محفوظ ہے؟ اور کیا تصدیق نہ کرنے کی صورت میں سبسڈی ختم ہو سکتی ہے؟

مزید پڑھیں:کسی کی برائی کرکے نہیں کارکردگی پر ووٹ مانگتے ہیں، نوازشریف

ادھر حکومت نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ جعلی کیو آر کوڈز اور لنکس سے محتاط رہیں ۔ کسی بھی غیر مصدقہ پلیٹ فارم پر اپنی ذاتی معلومات ہرگز شیئر نہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • سرمایہ کاری نہیں قرضے ترجیح کب تک
  • فراری کی پہلی الیکٹرک کار متعارف، رونمائی کے فوراً بعد تنقید کا طوفان
  • شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کی تیاریاں، 3 روزہ تقریبات کا اعلان
  • حکومت نے بجلی کی سبسڈی کو “ٹارگٹڈ” بنانے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرادیا۔۔؟؟
  • وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم نے اپنی حج کی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • ورلڈ کپ تیاریوں کے لیے سست وکٹوں پر تنقید مسترد، مائیک ہیسن کا دوٹوک مؤقف
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان