اسلام آباد: (نیوزڈیسک) وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ملک دشمن بیانیے اور غلط ترجیحات ترک کر کے ریاست اور عوام کے مفاد کو مقدم رکھے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی کی سیاسی حکمتِ عملی اور رویے پر شدید تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف، بشمول خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ایسا سیاسی طرزِ عمل اپنایا ہے جس میں صوبے کے عوام کو گورننس دینا پسِ پشت چلا گیا ہے اور پوری توجہ ایک ایسے غیر قانونی مطالبے پر مرکوز ہے کہ کرپشن کے کیس میں اڈیالہ جیل میں سزا کاٹنے والے بانی سے ہی سیاسی رہنمائی لی جائے، جو جیل قوانین کے خلاف ہے۔

عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف ایک اہم صوبہ ہونے کے باوجود صوبائی حکومت کی ترجیحات امن، ترقی اور عوامی ریلیف کے بجائے اسی غیر قانونی بیانیے کے گرد گھومتی رہیں۔

انہوں نے کہا کہ مبینہ طور پر پی ٹی آئی کی ایک خاتون سیاستدان نے منفی حکمتِ عملی کے تحت افغانستان سے چلنے والے پاکستان دشمن اکاؤنٹس اور بھارتی میڈیا پر خان صاحب سے متعلق ایک گھٹیا مہم چلائی، جس کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی کرنا تھا۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ یہ طرزِ عمل کھلی پاکستان دشمنی ہے کیونکہ اس سے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، اب وقت آگیا ہے کہ تحریکِ انصاف ملک دشمن بیانیہ ترک کر کے ریاست اور عوام کے مفاد کو اولین ترجیح دے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

نظامِ مصطفیؐ کا نفاذ ہی مسائل کا دیرپا حل ہے‘ شکیل قاسمی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے پاکستان کے سینئر رہنماملک محمد شکیل قاسمی نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت نازک ترین دور سے گزر رہا ہے اور ملک کو درپیش چیلنجزمعاشی بحران، اخلاقی زوال، سیاسی بے یقینی اور عوامی بے چینی کا واحد دیرپا حل نظامِ مصطفی ﷺ کے حقیقی نفاذ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ملک کے نظام کو قرآن و سنت کی بنیاد پر استوار نہیں کیا جائے گا، اس وقت تک عوامی مسائل، بدعنوانی اور معاشرتی انتشار کا خاتمہ ممکن نہیں۔ ملک محمد شکیل قاسمی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کا وجود ہی کلمہ طیبہ کی بنیاد پر رکھا گیا تھا مگر بدقسمتی سے آج تک حقیقی اسلامی نظام کو نافذ کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات نہیں کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ نظامِ مصطفی ﷺ سے دوری ہی وہ اصل وجہ ہے جس کے باعث ملک میں انصاف، امن، معاشی استحکام اور سماجی عدل کا فقدان نظر آتا ہے۔ انہوں نے ملکی سیاسی و معاشی حالات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی باہمی کشمکش، عوامی مسائل سے لاتعلقی اور اداروں کے درمیان عدم ہم آہنگی نے ریاست کو کمزور کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم مایوسی کا شکار ہے اور ایسے ماحول میں مذہبی و سیاسی قیادت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے درست سمت میں قوم کی رہنمائی کرنا ہوگی۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • ٹک ٹاک حکومت عوامی مسائل سے لاتعلق ہے، عطا تارڑ کی کے پی حکومت پر کڑی تنقید
  • عطا تارڑ کا پی ٹی آئی کی سیاسی حکمتِ عملی پر تنقید
  • پی ٹی آئی ملک دشمن بیانیہ ترک کر کے ریاست و عوام کا مفاد مقدم رکھے: عطاء اللہ تارڑ
  • عطا اللہ تارڑ کا پی ٹی آئی کو تنقیدی پیغام: ملک اور عوام کے مفاد کو ترجیح دیں
  • پی ٹی آئی ملک دشمن بیانیہ اور غلط ترجیحات ترک کرکے ریاست اور عوام کا مفاد مقدم رکھے، عطا تارڑ
  • عوامی نمائندگان نے عوام کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا ہے
  • اپوزیشن کے قول و فعل میں تضاد، میثاق جمہوریت کی دعوت دی، عطاء تارڑ
  • سیاسی رہنماؤں کا مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان
  • نظامِ مصطفیؐ کا نفاذ ہی مسائل کا دیرپا حل ہے‘ شکیل قاسمی