عطا تارڑ کا پی ٹی آئی کی سیاسی حکمتِ عملی پر تنقید
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی ساری توجہ ایک ایسے مطالبے پر مرکوز ہے جسے قانون اجازت نہیں دیتا—یعنی اڈیالہ جیل میں کرپشن کیس میں سزا کاٹنے والے بانی پارٹی سے براہِ راست سیاسی رہنمائی لینا۔
اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اس طرزِ سیاست کے باعث صوبے کے عوام کو درپیش گورننس کے مسائل پس منظر میں چلے گئے ہیں۔ ان کے مطابق جیل میں موجود کسی قیدی سے سیاسی مشاورت نہ صرف جیل قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ صوبائی حکومت کی ترجیحات کو بھی بے نقاب کرتی ہے، جو امن، ترقی اور عوامی سہولتوں کے بجائے اسی بیانیے کے گرد گھوم رہی ہے۔
وفاقی وزیر نے یہ الزام بھی لگایا کہ تحریکِ انصاف کی ایک خاتون رہنما نے مبینہ طور پر افغانستان سے چلنے والے پاکستان مخالف سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور بھارتی میڈیا کے ذریعے پارٹی بانی سے متعلق گمراہ کن مہم چلوائی، جس سے عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی کی کوشش کی گئی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ہماری افواج کو مربوط حکمت عملی سے مستقبل کی جنگوں کیلیے تیار رہنا ہوگا، جنرل شمشاد مرزا
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا ہے کہ ہماری افواج کو مربوط حکمت عملی سے مستقبل کی جنگوں کیلئے تیار رہنا ہوگا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نشان امتیاز، نشان امتیاز (ملٹری) نے الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ارد گرد کی دنیا ایک ناقابل تصور رفتار سے تبدیل ہو رہی ہے، اس تبدیلی سے ہماری اندرونی اور بیرونی آزمائشوں پر گہرے اثرات مرتّب ہو رہے ہیں۔ یہ اثرات ہائبرڈ محاذ آرائی سے لے کر جنگ تک محی ہیں۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا تھا کہ ان حالات میں ہماری مسلح افواج کو زیادہ ہم آہنگی، مشترکہ تعاون اور یکسو مقصد کے ساتھ تیار رہنا ہوگا۔ میں مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی، مشترکہ حکمت عملی اور تعاون کو ایک اہم ضرورت سمجھتا ہوں نا کہ ایک خواہش۔ یہ مستقبل کے چینجلز کا سامنا کرنے کیلئے ایک ناگزیر تنظیمی اصلاح ہے۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اس موقع پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میں اس بات کو ضروری سمجھتا ہوں کہ ایک مکمل بااختیار اور مناسب صلاحیت سے لیس مسلح افواج، نظام کے لیے ایک عملی ضرورت ہے۔ ہماری افواج کو مربوط حکمت عملی سے مستقبل کی جنگوں کیلئے تیار رہنا ہوگا۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ میں تینوں افواج بالخصوص جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹر کیلئے اپنی نیک تمنائیں اور دعائیں بھی پیش کرتا ہوں۔ یہ ڈھانچہ جس طرح بھی قائم کیا جائے، اسے اپنی نئی ذمہ داریوں کو ایمانداری اور عزم کے ساتھ پورا کرنا چاہیے۔