data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251128-01-11
اسلام آ باد (مانیٹر نگ ڈ یسک) ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری کی مدد سے بلیو اکانومی سے مستفید ہونے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔ وزارت سمندری امور پاکستان کا ’’Maritime @100‘‘ پروگرام 2047 تک پاکستان کو بلیو اکانومی حب بنانے کیلیے کوشاں ہے۔ پاکستان کا شپنگ اور ماہی گیری کے شعبوں سے استفادہ کرنے کیلیے 100 ارب ڈالر کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا گیا ہے۔ آئندہ 3 سال میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے بیڑے میں مزید 15 جہاز شامل کیے جائیں گے۔ دوسری جانب پورٹ قاسم میں پہلے گرین شپ ریپئر اور ری سائیکلنگ یارڈ ‘‘Sea to Steel’’ کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں 43 ملین ڈالر کا جدید کاری پروگرام حفاظتی معیارات کو یقینی بنائے گا۔ نیشنل فشریز پالیسی 2025–2035 کے تحت برآمدات، ڈیپ سی فشنگ اور جدید سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے بلیو اکانومی منصوبے ملکی معیشت کی بحالی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بلیو اکانومی

پڑھیں:

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

فوٹو: آن لائن 

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔

 تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔

منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا