فیلڈ مارشل سے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
(احمد منصور)ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی اردشیر لاریجانی نے آج جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون، علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
آرمی چیف نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کے لیے پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی تعاون وقت کی ضرورت ہے۔
لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا
انہوں نے بدلتی ہوئی جیو پولیٹیکل صورتحال کے تناظر میں اسٹریٹجک تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
علی لاریجانی نے خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور ایران کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی چیلنجز سے نمٹنے اور دیرپا استحکام کے لیے دونوں ممالک کے درمیان مؤثر مکالمہ اور مضبوط شراکت داری ضروری ہے۔
کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار، 3 افراد زخمی حالت میں اسپتال منتقل
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
فیلڈ مارشل سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات،عسکری تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر(Field Marshal Syed Asim Munir) سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات ہوئی جس میں عسکری تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جی ایچ کیو راولپنڈی پہنچے،جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ۔ملاقات میں دو طرفہ باہمی تعلقات اور دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک سعودی عسکری تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا،پاکستان اور سعودی عرب کے اسٹریٹیجک عسکری تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی ۔دفاعی اشتراک ،سیکیورٹی اور انسداد دہشتگردی کیلئے تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔قبل ازیں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا،سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے یادگار شہدا پر پھول بھی رکھے۔