علامتی فوٹو

محکمۂ صنعت و تجارت پنجاب اور چینی گروپ کے درمیان پنجاب میں سرمایہ کاری کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

وزیرِ صنعت شافع حسین اور چینی کمپنی کے سی ای او مسٹر پیڈرک نے معاہدے پر دستخط کردیے۔

چینی سرمایہ کار گروپ پنجاب کے اسپیشل اکنامک زون میں 300 ایکڑ پر مشتمل زمین پر انڈسٹریل پارک بنائے گا، انڈسٹریل پارک میں چین کا سرمایہ کار گروپ ڈیڑھ ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری لائے گا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق انڈسٹریل پارک میں ٹیکسٹائل، آٹوموٹیو، فارما اور دیگر شعبوں کے کارخانے لگیں گے۔

وزیرِ صنعت شافع حسین کا کہنا ہے کہ چینی گروپ کو پنجاب کے کسی ایک سپیشل اکنامک زون میں درکار زمین دیں گے، متعدد چینی کمپنیوں نے پنجاب میں صنعتی یونٹس کی تعمیر شروع کر دی ہے، غیرملکی سرمایہ کارکمپنیاں پنجاب میں سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہی ہیں، حکومت ملکی اورغیر ملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دے رہی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: انڈسٹریل پارک

پڑھیں:

کیا بھارت افغانستان کے وسائل پر قبضہ جما لے گا؟ نئی سرمایہ کاری پیشکش نے سوالات کھڑے کر دیے

افغانستان نے بھارت کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی خصوصی پیشکش کرتے ہوئے بھارتی کمپنیوں کو بڑے پیمانے پر مراعات دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان افغانستان کے وزیرِ صنعت و تجارت الحاج نورالدین عزیزی نے کیا، جن کے مطابق نئی بھارتی سرمایہ کار کمپنیوں کو پانچ سال تک ٹیکس سے مکمل استثنیٰ دیا جائے گا۔

وزیرِ صنعت و تجارت نے کہا کہ بھارت کو ٹیرف سپورٹ کے ساتھ ساتھ زمین بھی فراہم کی جائے گی تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔

افغان حکومت کا کہنا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے اور معاشی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مراعات دینا ضروری ہے۔

دوسری جانب ناقدین کا کہنا ہے کہ معاشی دباؤ، مہنگائی اور بے روزگاری کے شکار افغان عوام کو اس فیصلے سے کوئی فوری فائدہ نہیں پہنچے گا، جبکہ بھارت کو ٹیکس چھوٹ ملنے سے افغانستان کی کمزور معیشت مزید بوجھ تلے آ سکتی ہے۔

بعض تجزیہ کاروں نے اس پیشکش کو بھارت کے بڑھتے ہوئے خطّی اثرورسوخ سے بھی جوڑا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت افغانستان میں سرمایہ کاری کرے،طالبان کی پیشکش
  • چین بیرون ملک سرمایہ کاری کے حجم کے لحاظ سے دنیا میں مستقل طور پر تیسرے نمبر پر برقرار
  • کیا بھارت افغانستان کے وسائل پر قبضہ جما لے گا؟ نئی سرمایہ کاری پیشکش نے سوالات کھڑے کر دیے
  • افغانستان کی بھارت کو سرمایہ کاری کی پیشکش ، ماحول پر سوالات اور تنقیدیں
  • سعودی عرب میں غیر ملکیوں کو جائیداد خریدنے کی اجازت
  • غیر ملکیوں کو سعودی عرب میں جائیداد خریدنے کی اجازت مل گئی۔
  • امریکی بینک ایگزم کا پاکستان، مصر و یورپ میں 100 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا فیصلہ
  • سعودی عرب میں غیرملکیوں کو جائیداد خریدنے کی اجازت دے دی گئی
  • ٹیرف اور سرمایہ کاری کے ذریعے غیر ملکی زمینوں سے کھربوں ڈالر لے رہے ہیں، ٹرمپ