غیر ملکیوں کو سعودی عرب میں جائیداد خریدنے کی اجازت مل گئی۔
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
سعودی عرب نے غیر ملکیوں کیلئے جائیداد کی خرید و فروخت اور رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے قوانین میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے ملک کی تیزی سے بڑھتی ہوئی پراپرٹی مارکیٹ کو باضابطہ طور پر عالمی سرمایہ کاروں کے لیے کھول دیا ہے۔رئیل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی کے مطابق نیا فریم ورک مقامی اور غیر ملکی دونوں افراد اور کمپنیوں کو رہائشی، تجارتی اور زرعی زمین میں سرمایہ کاری کی اجازت دیتا ہے۔ یہ اقدام سعودی وژن 2030 کے تحت متعارف کرایا گیا ہے۔نئے قانون کے تحت غیر ملکی سرمایہ کار ملک کے ان علاقوں میں جائیداد خرید سکیں گے جن کی منظوری سعودی کابینہ دے گی۔ ان علاقوں سے متعلق تفصیلی رہنما اصول، زوننگ پالیسی اور سرمایہ کاری کی شرائط جلد جاری کی جائیں گی۔ ریگا کے مطابق قوانین وضع کرتے وقت شہری ترقی، معاشی استحکام اور پائیدار ترقی جیسے عوامل کو ترجیح دی جا رہی ہے۔سعودی عرب اس وقت نیوم، قدیہ، اور ریڈ سی گلوبل جیسے عالمی سطح کے میگا پراجیکٹس پر تیزی سے کام کر رہا ہے، جن کے لیے بھاری غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ ماہرین کے مطابق جائیداد کی ملکی مارکیٹ کو غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے کھولنا نہ صرف ان منصوبوں کو تقویت دے گا بلکہ سعودی معیشت کو بھی نئے ترقیاتی امکانات فراہم کرے گا۔ریگا نے اسے سعودی رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے ایک تاریخی سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام ملک کی طویل مدتی معاشی حکمتِ عملی کا اہم حصہ ہے اور آئندہ برسوں میں رئیل اسٹیٹ، تعمیرات اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں نمایاں مثبت اثرات مرتب کرے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری رئیل اسٹیٹ غیر ملکی کے لیے
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے علاوہ سب کو انتخابی مہم کی اجازت ہے، شفیع جان
تحریک انصاف کے رہنما شفیع جان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے علاوہ باقی تمام جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت ہے، نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری بھی کیمپین کر رہے ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کا کوئی وزیر وہاں ہوتا تو الیکشن کمیشن حرکت میں آچکا ہوتا۔ الیکشن کمیشن کی یہ خاموشی ہمیں سمجھ نہیں آرہی۔
شفیع جان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے الحاق کیا تو اُس کو بھی کینسل کر دیا گیا اور ہمارے اُمیدواروں کو آزاد ڈیکلیئر کر دیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام فیصلہ کر چکے ہیں، 7 جون کو تحریک انصاف کامیاب ہو گی۔ ہم اپنے ووٹ کو محفوظ بنانے کے مکینزم پر کام کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ فارم 47 کی ایک اور واردات کی تیاری کی جارہی ہے وہ ہم کرنے نہیں دیں گے۔ اس کے خلاف ہمیں اگر گلگت بلتستا ن بند کرنا پڑا تو یہ بھی کریں گے۔