امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک کا پاکستان، مصراوریورپی منصوبوں کیلئے 100 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک نے پاکستان، مصر اور یورپی منصوبوں کے لیے 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی بینک اہم معدنیات، جوہری توانائی اور ایل این جی کی سپلائی چینز کو محفوظ بنانے کے لیے خطے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرے گا۔
امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک کے چیئرمین جان یووانووچ نے انٹرویو میں بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں مصر، پاکستان اور یورپ کے منصوبے شامل کیے جائیں گے۔ ان کے مطابق پاکستان میں ریکوڈک منصوبے کے لیے ایک ارب 25 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کیا جائے گا، جبکہ مصر کو 4 ارب ڈالر مالیت کی قدرتی گیس کے لیے کریڈٹ انشورنس گارنٹی دی جائے گی۔
چیئرمین نے کہا کہ مغرب توانائی اور اہم معدنیات کی فراہمی پر غیر معمولی انحصار کر رہا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ اہم خام مال کے محفوظ، مستحکم اور مؤثر ذرائع یقینی بنائے جائیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
پاکستان اقتصادی استحکام اور ترقی کی راہ پر عزم و ہمت کے ساتھ گامزن
ایس آئی ایف سی کے مؤثر کردار نے عالمی سطح پر پاکستان کو معاشی طور پر اجاگر کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بیلجیئم کیٹلاگز کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش میں بیلجیئم کے سفیر چارلس ایڈسبالڈ وین ڈر گراخت، چیمبر کے صدر فہیم الرحمٰن سہگل اور دیگر اہم عہدیداران شریک ہوئے۔
نمائش میں 100 سے زائد بیلجیئم کی کمپنیوں نے ایرو ناؤٹکس، تعمیرات، ادویات، آئی ٹی اور دیگر شعبوں کے کیٹلاگز پیش کیے۔ پاکستان اور بیلجیئم نے دو طرفہ اقتصادی تعاون، تجارتی روابط اور تعلیمی و سرمایہ کاری شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کا عزم کا اعادہ کیا۔
غیر ملکی سرمایہ کاری سے روزگار کے مواقع میں اضافہ اور مقامی صنعتوں کی ترقی ممکن ہوگی جبکہ بین الاقوامی تجارتی شراکت داری سے معاشی استحکام اور برآمدات میں توازن قائم ہوگا۔
ایس آئی ایف سی غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے اور بین الاقوامی تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔