data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251117-11-9
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) پیما کا ملک گیر اور بین الاقوامی خدمت کا عزم: جیکب آباد کے نجی ہوٹل میں پروقار تقریب کا انعقاد. پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) جیکب آباد کے تحت ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ پروقار تقریب میں پیما کی مرکزی قیادت اور مقامی ڈاکٹروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خاص صدر پیما پاکستان، پروفیسر عاطف حفیظ نے ڈاکٹرز کو اسلامی اصولوں پر عمل پیرا ہونے اور عالمی سطح پر خدمتِ انسانیت کا شعور اجاگر کیا۔صدر پیما پاکستان پروفیسر ڈاکٹر عاطف حفیظ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیما کا بنیادی مقصد ملک بھر کے ڈاکٹروں کو اسلام کے بنیادی اصولوں پر عمل کرنے کی ترغیب دینا ہے، اور ساتھ ہی ممبران کی فکری، اخلاقی اور پیشہ ورانہ تربیت کا اہتمام کرنا ہے تاکہ وہ اسلامی رہنما اصولوں کے مطابق اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دے سکیں۔انہوں نے پیما کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کے ماہر ڈاکٹرز نہ صرف ملک بھر میں قدرتی آفات اور انسانی بحرانوں کے دوران ہنگامی طبی امداد فراہم کرتے ہیں بلکہ غزہ کے مظلوموں کے لیے بھی طب کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مرکزی صدر نے مزید کہا کہ پیما، ڈاکٹرز کی مسلسل پیشہ ورانہ ترقی کے لیے معلومات اور صلاحیت بڑھانے کے لیے باقاعدگی سے تعلیمی پروگرام، ورکشاپس اور کانفرنسوں کا اہتمام کر رہی ہے۔ انہوں نے نئے ڈاکٹرز کو پیما میں شامل ہوکر خدمتِ خلق کے اس کارِ بھلائی میں حصہ لینے کی دعوت بھی دی۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار

ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم سپرد خاک، نصف صدی پر محیط سیاسی و تنظیمی خدمات کا باب بند
  • فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے پاک افواج کے افسر عامر رضا کون ہیں؟
  • اسلامی اقدار اور جدید دور
  • زندگی کا مقصد
  • عاطف اسلم کا نیا البم ’صبح آئے نہ‘ کب ریلیز ہو گا؟ گلوکار نے بڑی اپڈیٹ دے دی
  • پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے