میرپور خاص: دوشیزہ کے قتل میں الزام میں گرفتاروالد کی رپورٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251117-11-10
میرپور خاص (نمائندہ جسارت) مقتولہ دوشیزہ نیہا کے قتل الزام میں گرفتار والد مبین ریلوے حکام نے رپورٹ جاری کردی، تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے علاقے ریلوے کالونی کی رہائشی نیہا قتل کیس میں قتل کے وقت نیہا کا والد مبین کہاں تھا ل ریلوے حکام نے اپنی رپورٹ میں بتا دیا نیہا قتل کیس میں اہم پیش رفت ریلوے حکام نے والد کی بے گناہی کے ثبوت ایس ایس پی میرپور خاص کو جمع کرا دیے نیہا قتل کیس نے ایک نیا رۡخ اختیار کر لیا ہے، جہاں پاکستان ریلوے کے افسران نے نیہا کے والد مبین کو بیگناہ ثابت کرنے کے لئے باضابطہ درخواست اور حاضری کا ریکارڈ ایس ایس پی میرپور خاص کے دفتر میں جمع کروایا ہے۔جمع کروائی گئی درخواست میں واضح کیا گیا ہے کہ وقوعے کے وقت مبین کراچی میں سرکاری ڈیوٹی پر موجود تھے اور اۡن کی ڈیوٹی کا مکمل ریکارڈ بھی فراہم کر دیا گیا ہے۔اس کے باوجود واقعے کے بعد مبین پر اپنی ہی بیٹی کے قتل کا الزام لگایا گیا یاد رہے نیہا قتل کیس میں والد مبین کو پولیس نے گرفتار کیا ہوا ہے اور جوڈیشنل ریمانڈ میں سینٹرل جیل منتقل کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میرپور خاص والد مبین
پڑھیں:
فلموں میں بار بار مار کھانے پر والد نے کہا گھر مت آنا، نواز الدین صدیقی
بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں فلموں میں بار بار مار کھانے والے کرداروں کی وجہ سے ان کے والد نے انہیں گھر آنے سے روک دیا تھا۔
ایک تازہ انٹرویو میں نوازالدین نے بتایا کہ سرفروش اور منا بھائی ایم بی بی ایس جیسی فلموں میں ان کی پٹائی والے مناظر والد کے لیے باعث شرمندگی بن جاتے تھے، جب کہ گاؤں والے بھی انہیں طعنے دیتے تھے کہ ان کا بیٹا فلموں میں ہمیشہ مار کھاتا نظر آتا ہے۔
اداکار نے کہا کہ اس دور میں انہیں چور، جیب کترے اور کمزور کردار ہی ملتے تھے اور وہ اچھے رول کے لیے جدوجہد کر رہے تھے مگر والد نے واضح کہہ دیا تھا کہ جب تک بہتر کردار نہ ملیں، گھر نہ آئیں۔ اسی وجہ سے وہ تین سال تک گاؤں نہیں گئے۔
نوازالدین نے بتایا کہ گینگز آف واسع پور ان کے کیریئر کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی۔ اس فلم کی کامیابی کے بعد جب وہ واپس گاؤں پہنچے تو والد نے پہلی بار ان کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے واقعی اچھا کام کیا ہے۔