پاک چین تعلقات باہمی اعتماد و احترام پر مبنی ہیں: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
---فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا وہ بااعتماد دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے، چین تعلقات باہمی اعتماد و احترام پر مبنی ہیں۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر جیان زیڈونگ کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران پاک چین دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں انسدادِ دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
چین کے سفیر نے ملاقات کے دوران محسن نقوی سے اسلام آباد میں خودکش حملے کی مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ تعزیت کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے۔
چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے، پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: محسن نقوی
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔