اویس کیانی :وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ،وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین بھی ہمراہ تھے۔

 وزیر داخلہ نے امیگریشن کاؤنٹرز پر غیر معمولی رش دیکھ کر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور امیگریشن عمل جلد نمٹانے کے احکامات جاری کیے۔

وفاقی وزرا نے مسافروں سے گفتگو کی اور امیگریشن کے عمل سے متعلق شکایات و تجاویز بھی سنیں۔ چودھری سالک حسین نے پروٹیکٹر اسٹیکرز اور دستاویزات کی جانچ پڑتال کی۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناسب سے رد و بدل ہو گیا

دورے کے دوران بیرونِ ملک ڈرائیور کی ملازمت کے لیے جانے والے ایک نوجوان کو ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر آف لوڈ کر دیا گیا۔ معاملے کی تحقیقات کا حکم بھی جاری ہوا، جبکہ وزیر داخلہ نے مسافر کو نجی کمپنی کو ادا کی گئی رقم واپس دلانے کی یقین دہانی کرائی۔

محسن نقوی نے بہترین کارکردگی دکھانے والے امیگریشن اہلکاروں کو اپنی جیب سے انعام دیا اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان بھی کیا۔

وزیر داخلہ نے واضح ہدایات جاری کیں کہ ضروری دستاویزات کے بغیر کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہ دی جائے۔

گرین شرٹس آج روایتی حریف کو کرکٹ سکھانے کے لئے میدان میں آئیں گے

 انہوں نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی بھی شخص کو سفر کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے یا کسی بھی ادارے کے ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

چودھری سالک حسین نے کہا کہ پروٹیکٹر کے تحت بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند مسافروں کی دستاویزات کی مکمل تصدیق ہر صورت لازمی ہے۔

بشریٰ کےمتعلق جو چھپا ہے وہ بالکل درست ہے، عون چوہدری بھی گواہی دینےآگئے

 

 

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا