اسحاق ڈار کا اومانی اور مصری وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251116-01-15
اسلام آباد (صباح نیوز)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اومان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسیدی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے برادر ملک کے قومی دن سے قبل پرتپاک مبارکباد پیش کی۔ ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے پاکستان اور اومان کے دیرپا برادرانہ تعلقات کو سراہا۔ دونوں فریقوں نے 8 ویں مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کو جلد از جلد باہمی طور پر آسان تاریخ پر دوبارہ شیڈول کرنے پر اتفاق کیا اور آئندہ اعلیٰ سطح کے دو طرفہ مصروفیات پر تبادلہ خیال کیا۔علاوہ ازیںنائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی جنہوں نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے مشرق وسطیٰ سمیت علاقائی پیشرفت اور غزہ کے لیے امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ مسلسل اعلی سطح کی مصروفیات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مصری وزیر خارجہ نے جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسحاق ڈار، امریکی ناظم الامور ملاقات، اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون پر گفتگو
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے جمعہ کو اسلام آباد میں ملاقات کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فریقین نے خطے کی صورتحال اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں غزہ کیلئے جاری امن کوششوں پر بھی گفتگو کی گئی۔