کلکتہ ٹیسٹ: پہلے دو روز میں 27 وکٹیں گرنے پر بھارت کو شدید تنقیدکا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دو روز میں 27 وکٹیں گرنے پر بھارت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ سابق بھارتی اسپنر ہر بھجن سنگھ بھی کلکتہ ٹیسٹ کی پچ پر تنقید کیے بغیر نہ رہ سکے اور سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ انڈیا جنوبی افریقا ٹیسٹ میچ کا نتیجہ دوسرا دن ختم ہونے سے قبل ہی سامنے آنے لگا، یہ ٹیسٹ کرکٹ کے ساتھ مذاق ہے۔ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کلکتہ ٹیسٹ کی پچ وقت کے ساتھ خراب ہوتی گئی، باونس غیر ہموار رہا، بیٹرز کو بھی پچ کی وجہ سے خطرناک باؤنس کا سامنا کرنا پڑا۔خیال رہے کہ پہلے ٹیسٹ کے لیے انڈین پلیئنگ الیون میں چار اسپنرز کو شامل کیا گیا ہے۔ انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے کلکتہ ٹیسٹ کی پچ کو خوفناک قرار دیا جبکہ بھارتی میڈیا نے بھی پچ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا ایسی پچز سے دو دن میں ٹیسٹ ختم ہوں گے تو ٹیسٹ کرکٹ ختم ہو جائے گی۔بھارتی میڈیا نے لکھا کہ اگر اس طرح کی وکٹیں تیار ہوں گی کرکٹ فینز ٹیسٹ کرکٹ سے دور ہو جائیں گے، ٹیسٹ کم از کم چوتھے دن تک جانا چاہیے، ہوم ایڈوانٹیج بری بات نہیں لیکن ماضی کی طرح پچز تیار ہونی چاہئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق پہلے دو روز بیٹرز اور سیمرز کامیاب ہوں پھر آہستہ آہستہ اسپنرز غلبہ حاصل کریں، ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ پہلے دو روز میں ہی ٹیسٹ کا نتیجہ سامنا آنے لگے۔خیال رہے بھار ت اور جنوبی افریقا کے درمیان کلکتہ ٹیسٹ کے پہلے روز 159 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جس کے جواب میں بھارتی ٹیم بھی 189 رنز پر ڈھیر ہو گئی جبکہ دوسری اننگز میں بھی جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 153 زنر بنا سکی۔بھارت کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور 10 رنز پر اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جنوبی افریقا پہلے دو روز
پڑھیں:
ایشیز: پیٹ کمنز اور شان ایبٹ کے بعد آسٹریلوی ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا
ایشیز کے آغاز سے قبل آسٹریلوی ٹیم کا پیس اٹیک انجریز کا شکار ہوگیا۔
کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری کی گئی حالیہ پریس ریلیز کے مطابق فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ ہیم اسٹرنگ اسٹرین انجری کا شکار ہوکر پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
JUST IN: Big blow for Australia six days out from the Perth Test #Ashes
More: https://t.co/IoKmjQDqeY pic.twitter.com/oHwATkxpwv
مائیکل نیسر کو پہلے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
کپتان پیٹ کمنز اور شان ایبٹ بھی انجری کے باعث پہلے ہی ابتدائی ٹیسٹ سے باہر ہوچکے ہیں۔
اسکواڈ میں شامل تین فاسٹ بولرز کی انجریز نے آسٹریلوی ٹیم کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔
View this post on Instagramاگر آسٹریلوی ٹیم چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کرتی ہے تو مچل اسٹارک، اسکاٹ بولینڈ اور مائیکل نیسر کے ہمراہ ڈیبیوٹینٹ برینڈن ڈوگیٹ کو شامل کیا جائے گا۔