Islam Times:
2025-11-16@09:50:34 GMT

حنظلہ گروپ کے ہیکرز نے 9 صہیونیوں کی معلومات افشا کر دیں

اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT

حنظلہ گروپ کے ہیکرز نے 9 صہیونیوں کی معلومات افشا کر دیں

بیان کے مطابق حنظلہ گروہ نے صہیونی رژیم کے ایئرپورٹس، خصوصاً بن گوریون ایئرپورٹ کے سیکیورٹی کیمروں میں بھی گھس کر اُن تک رسائی حاصل کر لی ہے، صہیونیوں کی آمد و رفت کا مکمل کنٹرول اب ہیکرز کے ہاتھ میں آ گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حنظلہ نامی ہیکر گروہ نے صہیونی حکومت کے مختلف فوجی اور صنعتی شعبوں سے تعلق رکھنے والے 9 صہیونی افراد کی معلومات افشا کر دی ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارہ تسنیم کے مطابق حنظلہ گروہ نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا کہ اس گروہ کے ہیکرز نے صہیونی فوج، فوجی صنعتوں اور صہیونی میڈیا سے وابستہ 9 افراد کی تفصیلی معلومات حاصل کرکے شائع کر دی ہیں۔ 


بیان کے مطابق حنظلہ گروہ نے صہیونی رژیم کے ایئرپورٹس، خصوصاً بن گوریون ایئرپورٹ کے سیکیورٹی کیمروں میں بھی گھس کر اُن تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ یہ وہ کیمرے ہیں جو مسافروں کی شناخت اور اُن کے چہرے کی جانچ پڑتال کے لیے نصب کیے گئے ہیں، اور اس کا مطلب یہ ہے کہ صہیونیوں کی آمد و رفت کا مکمل کنٹرول اب ہیکرز کے ہاتھ میں آ گیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے صہیونی گروہ نے

پڑھیں:

اوپن اے آئی کا نیا قدم: چیٹ جی پی ٹی میں گروپ میسجنگ فیچر متعارف

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی معروف کمپنی اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کو صرف ایک اے آئی چیٹ بوٹ نہیں رہنے دیا بلکہ اسے بتدریج ایک مکمل سوشل پلیٹ فارم کی شکل دینے کی جانب بڑھا دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اوپن اے آئی نے گروپ میسجنگ فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کے بعد صارفین اب صرف ون آن ون چیٹ تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ کئی لوگ ایک ہی گفتگو کا حصہ بن سکیں گے اور اس دوران اے آئی ایک گائیڈ کے طور پر گفتگو کو منظم بھی کرے گی۔

یہ اوپن اے آئی کا اپنی نوعیت کا پہلا فیچر ہے جس کا مقصد دفتری ٹیموں، دوستوں اور خاندانوں کو مل کر کام کرنے یا رابطے میں رہنے کا نیا طریقہ فراہم کرنا ہے۔ فی الحال یہ فیچر صرف جاپان، نیوزی لینڈ، جنوبی کوریا اور تائیوان میں فعال کیا گیا ہے، تاہم کمپنی نے عندیہ دیا ہے کہ آنے والے چند ماہ میں اسے دنیا بھر میں متعارف کرا دیا جائے گا۔

نومبر 2022 سے اب تک چیٹ جی پی ٹی زیادہ تر انفرادی استعمال پر مبنی رہا، مگر اب اسے سوشل میڈیا جیسا تجربہ دینے کی تیاری شروع ہوچکی ہے۔ ڈائریکٹ میسجنگ کے اضافے سے پلیٹ فارم کا استعمال یکسر بدل جائے گا، کیونکہ صارفین اب نہ صرف اے آئی کے ساتھ گفتگو کریں گے بلکہ اپنے کام اور رابطے بھی اسی پلیٹ فارم کے ذریعے انجام دے سکیں گے۔

گروپ چیٹس میں 20 افراد تک شامل ہوسکیں گے، جبکہ ان ہی گروپس کے اندر نجی ون آن ون چیٹس کا آپشن بھی موجود ہوگا، جنہیں دوسرے ممبرز نہیں دیکھ سکیں گے۔ ہر صارف کی اپنی پروفائل، یوزر نیم اور تصویر ہوگی تاکہ پیغامات کی شناخت آسان رہے، جبکہ میسجز پر ایموجیز کے ذریعے ردِ عمل دینے کی سہولت بھی ہوگی۔

ایڈمن گروپ ممبرز کو کنٹرول کرے گا، اور صارفین چاہیں تو نوٹیفکیشنز میوٹ کر سکتے ہیں یا چیٹ کا نام بھی تبدیل کرسکتے ہیں۔ یہ نیا فیچر جی پی ٹی 5.1 آٹو ماڈل پر چلتا ہے اور فری سے لے کر پریمیم تک تمام صارفین کو بہتر ریسپانس فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کے بڑے ٹولز—جیسے ویب سرچ، امیج جنریشن، اپ لوڈز، فائل شیئرنگ اور دیگر سروسز—گروپ چیٹس کے اندر بھی دستیاب ہوں گی، جس سے یہ فیچر عام سوشل میسجنگ ایپس کا بھرپور متبادل بن سکتا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • غیرقانونی پاکستانی دستاویزات سے سعودی ویزا حاصل کرنیکی کوشش کرنیوالے 5 افغانی گرفتار
  • میکسیکو، بدعنوانی پر جین زی گروپ کا حکومت کے خلاف احتجاج
  • غیر ملکی ہیکرز کا پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی ڈیٹا پر سائبر حملہ
  • پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ڈیٹا پر غیر ملکی سائبر حملہ ناکام
  • پی ٹی آئی کی خاتون سینیٹر فلک ناز کے ساتھ مالی فراڈ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
  • اوپن اے آئی کا نیا قدم: چیٹ جی پی ٹی میں گروپ میسجنگ فیچر متعارف
  • بین الاقوامی صہیونی اتحاد میں دراڑ
  • پاکستان کسی دہشت گرد گروہ ٹی ٹی پی یا بی ایل اے سے مذاکرات نہیں کرے گا: ترجمان دفتر خارجہ
  • اسرائیل کی عدالت میں جنسی زیادتی کے ملزمان کی حوصلہ افزائی