پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے جبکہ  میچ کے لیے قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

راولپنڈی میں جاری 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں، جبکہ سری لنکا نے بھی اپنی ٹیم میں ردوبدل کے ساتھ مضبوط کم بیک کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون

فخر زمان، حسیب اللہ خان، بابر اعظم، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان آغا، حسین طلعت، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، حارث رؤف اور فیصل اکرم۔

سری لنکا کی پلیئنگ الیون

پاتھم نسانکا، کامل مشرہ، کوشل مینڈس (کپتان/وکٹ کیپر)، سدیرا سماراوکراما، پوان رتھنائیکے، کامندو مینڈس، جنتھ لیانگے، پرمود مادھوشن، ماہیش تھیکشانا، ایشان ملنگا اور جیفری وینڈرسے۔

یہ بھی پڑھیے 2 سال بعد سینچری اسکور کرکے بابر اعظم نے مخالفین کو کیا پیغام دیا؟

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اب تک 159 ون ڈے میچز کھیلے جا چکے ہیں۔

پاکستان کی فتوحات: 95

سری لنکا کی فتوحات: 59

ٹائی: 1

بے نتیجہ میچز: 4

واضح رہے کہ پاکستان پہلے ہی سیریز 2–0 سے اپنے نام کر چکا ہے اور آج کا میچ جیت کر کلین سوئپ مکمل کرنے کا خواہاں ہے۔ دوسری جانب سری لنکا سیریز میں تسلسل سے شکستوں کے بعد آخری میچ میں بہتر کھیل پیش کر کے دورے کا اختتام مثبت انداز میں کرنا چاہتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سری لنکا ٹیم میں جیت کر

پڑھیں:

دوسرا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر سیریز جیت لی

راولپنڈی (نیوزڈیسک)دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی۔ کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 289 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے کیریئر کی 28 ویں سینچری اسکور کر کے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وہ 102 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔بابر اعظم نے 83 اننگز اور 807 روز بعد انٹرنیشنل میچ میں سینچری اسکور کی۔

فخر زمان 78 اور صائم ایوب 33 رنز اسکور کر کے پویلین لوٹے۔محمد رضوان 51 کے انفرادی اسکور پر ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کی جانب سے دونوں وکٹیں دشمانتا چمیرا نے حاصل کیں۔

اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز اسکور کیے۔

سری لنکا کی جانب سے جنتھ لیاناگے 54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کمنڈو مینڈس 44، سدیرا سماراوکرما 42، کامل مشارا 27، پتھم نسانکا 24، کوشل مینڈس 20، کپتان چرتھ اسالانکا 6 اور دشمانتا چمیرا 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

ونندو ہسارنگا پرامود مدوشن بالترتیب 37 اور 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور حارث رؤف نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد وسیم جونیئر نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • تیسرا ون ڈے : پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، سری لنکا کی بیٹنگ جاری
  • سری لنکا کیخلاف مشن کلین سوئپ، تیسرا ون ڈے آج ہوگا
  • پاکستان، سری لنکا سیریز کا آخری ون ڈے آج
  • ایشیز سے پہلے آسٹریلوی ٹیم پر انجری کا اثر، جوش ہیزل ووڈ میچ سے محروم
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر سیریز جیت لی
  • پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں 2صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
  • دوسرا ون ڈے، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں فیلڈنگ کا فیصلہ کیا
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف بولنگ کا فیصلہ