مری گلاس ٹرین منصوبے کا روٹ بڑھانے کی تجویز پیش
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک :مری گلاس ٹرین منصوبہ کے روٹ کو اسلام آباد ائیر پورٹ تک بڑھانے کی تجویز پیش کر دی گئی۔
مری گلاس ٹرین منصوبے کے کنسلٹنٹ نے سی ڈی اے کو تجویز دی ہے کہ منصوبے کے مجوزہ روٹ کو فیض آباد کے راستے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ تک بڑھایا جائے۔
یہ تجویز پنجاب حکومت، نیسپاک اور سی ڈی اے کے حالیہ اجلاسوں میں پیش کی گئی ہے، جہاں منصوبے کے اگلے مرحلے پر کام میں تیزی لانے پر اتفاق کیا گیا ہے، پنجاب حکومت راول جھیل پارک اور بھارہ کہو بائی پاس سے مری تک گلاس ٹرین سروس کے آغاز کی تیاری کر رہی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناسب سے رد و بدل ہو گیا
منصوبے کی فزیبلٹی اسٹڈی پہلے ہی مکمل ہو چکی ہے، موجودہ منصوبے کے مطابق ٹرین بھارہ کہو بائی پاس سے مری کے پنڈی پوائنٹ تک 40 کلو میٹر طویل روٹ پر چلے گی۔
گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ کے مشیر شاہد اشرف تارڑ کی سربراہی میں پنجاب حکومت کے وفد نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور بورڈ ممبران سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پنجاب حکام نے مری گلاس ٹرین کو اسلام آباد ائیر پورٹ سے منسلک کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔
گرین شرٹس آج روایتی حریف کو کرکٹ سکھانے کے لئے میدان میں آئیں گے
دونوں اداروں نے اتفاق کیا کہ سی ڈی اے کی پری فزیبلٹی مکمل کرنے میں نیسپاک معاونت فراہم کرے گا، ذرائع کے مطابق نیسپاک نے اب اپنی پری فزیبلٹی رپورٹ سی ڈی اے کو پیش کر دی ہے۔ منصوبے کے کنسلٹنٹ نے ائیر پورٹ سے فیض آباد تک موجودہ میٹرو ٹریک کو مونوریل کیلئے استعمال کرنے کی سفارش کی ہے۔
اس کے علاوہ فیض آباد سے بھارہ کہو بائی پاس تک 13 کلو میٹر طویل نیا ٹریک تعمیر کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے جو کہ مجوزہ مین اسٹیشن (لیک ویو پارک اور بائی پاس)سے منسلک ہوگا۔ اگلے مرحلے میں روٹ کو راول جھیل سے فیض آباد تک ایکسپریس وے کے ساتھ بڑھانے کی بھی تجویز موجود ہے تاکہ وہاں سے مونوریل سے لنک ہو سکے۔
بشریٰ کےمتعلق جو چھپا ہے وہ بالکل درست ہے، عون چوہدری بھی گواہی دینےآگئے
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کئی بار گلاس ٹرین منصوبے کے فوری آغاز پر زور دے چکی ہیں اور حال ہی میں مری کے عوام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ منصوبے پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
امریکا یوکرینی تنازع میں کشیدگی بڑھانے سے گریز کرے‘ روس
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس نے کہا ہے کہ امریکا یوکرینی تنازع میں مزید کشیدگی پیدا کرنے سے گریز کرے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے بیان میں کہا کہ روس امید کرتا ہے کہ امریکا ایسے اقدامات سے گریز کرے گا جو یوکرین تنازع میں کشیدگی بڑھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یورپ روس کے موقف کو کمزور کرنے کی کوشش کر ر ہا ہے جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ابتدا سے بات چیت کے لیے تیار رہی اور روسی موقف کو سمجھ کر پائیدار امن کے حل کی نیت ظاہر کی۔انہوں نے کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ امریکا یوکرین تنازع کو حل کرنے میں مثبت کر دار ادا کرے گا۔