Nawaiwaqt:
2026-07-24@01:38:25 GMT

مختلف شہروں میں چینی کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT

مختلف شہروں میں چینی کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔حیدرآباد میں گزشتہ دو روز کے دوران ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے کا اضافہ ہوا۔فی کلو قیمت 178 روپے سے بڑھ کر 180 روپے تک جا پہنچی۔حیدر آباد میں ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے اضافہ ہوا ہے. چینی کی فی کلو قیمت 185 سے بڑھ کر 190 روپے ہوگئی ہے۔فیصل آباد میں میں چینی کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے.

ہول سیل میں چینی کی پچاس کلو بوری کی قیمت دس ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے.مختلف علاقوں میں دکاندار 190اور 200 روپے کلو چینی فروخت کر رہے ہیں، انتظامیہ کی طرف سے چینی کی مقررہ سرکاری قیمت 179 روپے ہے۔کوئٹہ کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی 205 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے.دکانوں پر چینی 210 سے 215 روپے فی کلو کے درمیان فروخت کی جا رہی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے چینی 190 روپے فی کلو دستیاب تھی، کوئٹہ ہول سیل مارکیٹ میں 50 کلو چینی کے تھیلے کی قیمت 10,100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ملتان میں پرچون سطح پر چینی تاحال مہنگی فروخت ہو رہی ہے، چند روز کے دوران چینی کی فی کلو گرام قیمت میں 10 سے 15 روپے کا اضافہ ہوا ہے، چینی کا سرکاری ریٹ 172 روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ چینی 180 سے 190 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ غلہ منڈی میں 50 کلو چینی کا تھیلا 8650 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔دوسری جانب پشاور میں چینی کی قیمت میں کمی آئی ہے، ڈیلرز کے مطابق پرچون میں فی کلو چینی 180 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے، دو روز قبل پرچون میں فی کلو چینی کی قیمت 184 روپے تھی۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: میں چینی کی قیمت چینی کی فی کلو فی کلو قیمت روپے فی کلو مارکیٹ میں اضافہ ہو کلو چینی فروخت ہو ہول سیل رہی ہے

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھنے کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی عالمی قیمت 0.07 ڈالر اضافے سے 59.24 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے، امریکی ڈالر کی نقل و حرکت، شرح سود اور جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ