خیبر پی کے میں دہشتگردی خود ساختہ، وفاق ہمارے 3 ہزار ارب نہیں دے رہا: سہیل آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
لوئر دیر (نوائے وقت رپورٹ+نامہ نگار) وزیر اعلیٰ خیبرپی کے سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت گردی خودساختہ شروع کی گئی ہے، ترقیاتی منصوبوں کے لیے وفاق سے این او سی نہیں مل رہا ہے اور وفاق ہمارے 3 ہزار ارب روپے بھی نہیں دے رہا ہے۔ لوئردیر میں 41 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے حامل کوٹو ہائیڈیل پاور پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپی کے سستی بجلی پیدا کرنیکی صلاحیت رکھتا ہے، بانی نے جو منصوبے شروع کیے تھے، اس پر فخر ہے اور ان کے تمام منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ ترقیاتی منصوبوں کے لیے این او سی نہیں مل رہے ہیں، جس کی وجہ سے صوبے کو مشکلات کا سامنا ہے، صوبے میں دہشت گردی خود ساختہ شروع کی گئی ہے، اس وجہ سے صوبے کی معیشت ترقی نہیں کر رہی ہے۔ سہیل آفریدی نے 1.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
دہشتگردی میں ملوث عناصر سرحد پار سے آتے ہیں، ہمارے مقامی شہری نہیں، محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیڈٹ کالج وانا کا دورہ کیا اور قبائلی عمائدین سے ملاقات کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دہشتگرد سرحد پار سے آتے ہیں، ہمارے مقامی شہری حملوں اور دھماکوں میں ملوث نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: وزیرداخلہ محسن نقوی کا کیڈٹ کالج وانا کا دورہ، خوارجیوں کا حملہ ناکام بنانے والے جوانوں کو شاباش
محسن نقوی نے کہا کہ ناراضگی ہوسکتی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ملک کے خلاف اسلحہ اٹھایا جائے یا تحریک چلائی جائے، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کئی مرتبہ پیغام بھجوایا کہ دہشتگردی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وہ آپ کے معاملات میں بہت زیادہ دلچسپی لیتے ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ہماری طرف سے جو ممکن ہوا آپ کے لیے کریں گے، میں نے بتایا ہے کہ کالج کو پہلے سے بہتر بنائیں، آپ کو بھی خوشی ہوگی کہ یہ پہلے سے بھی اچھا بنا ہے۔
اس موقع پر قبائلی عمائدین نے وزیر داخلہ کا دورے پر شکریہ ادا کیا، انہوں نے کیڈٹ کالج پر حملے کو ناکام بنانے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد بگڑے ہوئے لوگ ہیں، ہم نے اعلان کیا ہے کہ ہم یہاں کسی ٹی ٹی پی کو نہیں مانتے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک فوج کیڈٹ کالج وانا محسن نقوی