Express News:
2025-11-10@09:06:57 GMT

شادی کے لہنگے کی قیمت پر ڈاکٹر نبیہا کی وضاحت سامنے آگئی

اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT

کراچی:

سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے وضاحت دی ہے کہ شادی کے لہنگے کی قیمت کروڑوں میں نہیں تھی بلکہ خوشی کے باعث ان کی زبان پھسل گئی۔

نئی نویلی دلہن نبیحہ علی خان گزشتہ دنوں اپنی شادی میں پہنے گئے زیورات اور لہنگے کی قیمت کے دعووں کی وجہ سے خبروں اور سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں رہیں جس کے بعد انہوں نے ایک ویڈیو بیان کے ذریعے وضاحت پیش کی۔

اپنے بیان میں نبیحہ علی خان نے کہا کہ کبھی کبھار انسان خوشی میں ایسی بات کہہ دیتا ہے جو حقیقت سے بڑھا چڑھا کر لگتی ہے، میں نے بھی لاکھوں کی چیز کروڑوں کی بتا دی۔

خود سے کئی سال کم عمر دیرینہ دوست سے شادی کرنے والی نبیحہ علی خان نے کہا کہ لوگوں نے اس بات کو مذاق بنالیا، حالانکہ یہ محض ایک زبان پھسلنے کی بات تھی۔

مزید پڑھیں: ڈیڑھ کروڑ میں 35 کلو سونا کہاں ملتا ہے؟ مشی خان نے ڈاکٹر نبیہا کو آڑے ہاتھوں لے لیا

انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر میں کروڑ، پچاس کروڑ یا ڈھائی سو کروڑ کا ڈریس بھی پہنوں تو آپ لوگوں کو اس سے کیا فرق پڑتا ہے؟

آخر میں نبیحہ علی خان نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر ٹینشن لینے کے بجائے کبھی خوش بھی ہوجایا کریں۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر نبیہا نے اپنی شادی کے موقع پر دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے جو جیولری سیٹ پہنا ہے اس کا وزن  کلو اور قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے ہے جبکہ انکے لہنگے کی قیمت بھی ایک کروڑ روپے بتائی گئی تھی۔

 ڈاکٹر نبیہا علی خان کو اپنے زیورات اور عروسی لباس کی قیمت سے متعلق متنازع بیانات کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

اداکارہ و میزبان مشی خان نے ڈاکٹر نبیہا کے دعوؤں پر طنزیہ ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ پینتیس کلو کا سیٹ تو امبانی کی شادی میں بھی کسی نے نہیں پہنا ہوگا، آخر کون سی دکان ہے جہاں ڈیڑھ کروڑ روپے میں پینتیس کلو سونا مل رہا ہے؟۔

انہوں نے مزید کہا کہ سونے کی قیمت تو آسمان کو چھو رہی ہے، اگر واقعی ایسی کوئی دکان ہے جہاں اتنا سونا ڈیڑھ کروڑ میں ملتا ہے تو ہم سب بھی وہیں سے خریداری کرنے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نبیحہ علی خان نے لہنگے کی قیمت ڈاکٹر نبیہا ڈیڑھ کروڑ انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

پشپا اسٹارز رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

پشپا اسٹارز رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا کی شادی سے متعلق نئی اطلاعات نے مداحوں کو خوشی میں مبتلا کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رشمیکا اور وجے نے گزشتہ ماہ 3 اکتوبر 2025 کو حیدرآباد میں ایک نجی تقریب کے دوران منگنی کی تھی۔ تقریب وجے دیوراکونڈا کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس میں صرف قریبی رشتہ دار اور چند قریبی دوست شریک ہوئے۔

اگرچہ دونوں کی جانب سے اب تک کسی قسم کا باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا، تاہم ایک ویڈیو میں رشمیکا کی انگلی میں انگوٹھی دیکھنے کے بعد ان کی منگنی اور شادی سے متعلق خبریں زور پکڑ گئی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جب رشمیکا سے ان کی نئی فلم تھما کی تشہیر کے دوران منگنی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے مسکرا کر صرف اتنا کہا کہ سب کو اس کے بارے میں معلوم ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اداکاروں کا آئندہ سال فروری 2026 میں شادی کے بندھن میں بندھنے کا ارادہ ہے، تاہم رشمیکا اور وجے کی جانب سے منگنی یا شادی کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔

رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا نے پہلی بار 2018 میں فلم گیتا گوندھم میں ایک ساتھ کام کیا تھا جس کے بعد دونوں کی جوڑی مداحوں میں بے حد مقبول ہوگئی۔ اب ان کی شادی کی خبروں نے ایک بار پھر ان کے پرستاروں کو بےچینی سے انتظار میں مبتلا کر دیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • ڈاکٹر نبیہا کی شادی اور مہنگے لہنگے کے حوالے سے بیان سامنے آ گیا
  • ڈیڑھ کروڑ کے زیورات اور ایک کروڑ کا لباس، مولانا طارق جمیل نے نکاح پڑھایا، ڈاکٹر نبیہہ کی شادی توجہ کا مرکز
  • پشپا اسٹارز رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی
  • ڈیڑھ کروڑ میں 35 کلو سونا کہاں ملتا ہے؟ مشی خان نے ڈاکٹر نبیہا کو آڑے ہاتھوں لے لیا
  • 1.5 کروڑ کا لباس ، 2 کروڑ کے زیورات؟ ڈاکٹر نبیحہ نے خود حقیقت بتا دی
  • ڈاکٹر نبیہا علی خان کا نکاح ,تقریب میں سادگی مگر کروڑوں کے زیورات نے سب کو حیران کر دیا
  • مشہور انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا رشتہ ازدواج میں منسلک، نکاح طارق جمیل نے پڑھایا، ویڈیو ‏وائرل
  • مشہور انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا رشتہ ازدواج میں منسلک، نکاح طارق جمیل نے نکاح پڑھایا، ویڈیو ‏وائرل
  • رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی