اسلام آباد:

27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت اور اتحادی جماعتوں میں حتمی ڈرافٹ پر مشاورت تاحال جاری  ہے۔

ذرائع کے مطابق  سینیٹر اعظم نذیر تارڑ  کے چیمبر میں مجوزہ آئینی ترمیم کے حتمی ڈرافٹ پر مشاورتی اجلاس جاری ہے، جس میں ججوں کے ٹرانسفر، کیسز کے ٹرانسفر اور آرٹیکل 243 پر مشاورت  کی جا رہی ہے۔

اس اہم اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، پیپلز پارٹی  کی جانب سے شیری رحمن اور نوید قمر شامل  ہیں۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر انوشہ رحمن ایوان بالا میں نمبر گیم پورے کرنے کے لیے متحرک  ہیں اور وہ بار بار سینیٹ ہال اور میٹنگ والے بند کمرے کے چکر لگا رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا  ہے کہ  پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان آئینی ترمیم کے حوالے سے 2 نکات پر تاحال ڈیڈ لاک ہے اور دونوں جماعتوں کے مابین اتفاق رائے پیدا ہونے کے بعد ہی مجوزہ ترامیم ایوان میں منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ستائیس ویں آئینی ترمیم پر پارلیمان کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس جاری

ستائیس ویں آئینی ترمیم پر پارلیمان کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس جاری ہے۔

مجوزہ شقوں کی شق وار منظوری کے بعد یہ بل کمیٹی سے پاس کرایا جائے گا۔ دوسری جانب جے یو آئی نے قانون و انصاف کی مشترکہ کمیٹی کا بائیکاٹ کردیا ہے جبکہ تحریک انصاف نے ترمیم پر بحث کے لیے پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پارلیمانی لیڈر علی ظفر نے کہا ہے کہ ترمیم کا ڈرافٹ ابھی ملا ہے، پڑھے بغیر اس پر بحث نہیں کی جاسکتی۔

27 ویں ترمیم پر ن لیگ سے مذاکرات، پیپلز پارٹی نے صدر کیلئے تاحیات استثنیٰ اور نیب خاتمے کے مطالبات پیش کردیئے

اسلام آباد:…27 ویں ترمیم پر نواز لیگ اور پاکستان...

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین فاروق ایچ نائیک نے میڈیا کو بتایا کہ آئینی ترمیم کے 80 فیصد نکات پر مشاورت مکمل ہوچکی ہے اور 20 فیصد معاملات کو آج مکمل کرلیا جائے گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے تمام سیاسی جماعتوں کو قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ سو فیصد اتفاق رائے ہونے تک مشاورت جاری رہے گی۔

متعلقہ مضامین

  • 27 ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ منظور؛ بل ایوان سے منظور ہونا باقی
  • حکومت کی تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی، اے این پی کا عشائیے میں شرکت کرنے کا فیصلہ
  • آئینی ترمیم ، حکومت نے اتحادی جماعتوں کی تجاویز پر کل تک کی مہلت مانگ لی
  • 27ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نےمنظور کرلیا، وفاقی وزیرقانون
  • ستائیس ویں آئینی ترمیم پر پارلیمان کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس جاری
  • 27 ویں آئینی ترمیم؛ حکومتی اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں کے علیحدہ ہنگامی اجلاس
  • 27 ویں ترمیم پر صدر و اتحادی جماعتوں کا شکریہ، نواز شریف سے رہنمائی لی: وزیراعظم
  • حکومت نے 27 ویں ترمیم کے مسودے کو حتمی منظوری دیدی
  • سرکاری ملازم کو دہری شہریت یا ملازمت میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، 27 ویں ترمیم کے ذریعے نیا آرٹیکل لانے کی تجویز