Juraat:
2025-11-09@04:16:46 GMT

ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے سب نے مل کر کام کرنا ہے،وزیراعظم

اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT

ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے سب نے مل کر کام کرنا ہے،وزیراعظم

ملک کے وسیع مفاد میں 27ویں آئینی ترمیم کیلئے سب نے مل کر کوشش کی، شہباز شریف
قائد میاں نواز شریف اور صدر مملکت زرداری کو بھی اعتماد میں لیا،کابینہ اجلاس سے خطاب

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاق کے صوبوں کے ساتھ رشتے کی مضبوطی اور ملک کے وسیع مفاد میں 27ویں آئینی ترمیم کیلئے سب نے مل کر کوشش کی،27 ویں آئینی ترمیم پر قائد میاں نواز شریف کو اعتماد میں لیا، ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے سب نے مل کر کام کرنا ہے۔ ہفتہ کو وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ،وزیرِ اعظم نے کابینہ اجلاس کی صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے باکو سے کی،وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی اور اسکا بھرپور خیرمقدم کیا،وزیر اعظم نے اجلاس میں کابینہ ارکان کا خیر مقدم، اتحادی جماعتوں کا بھی شکریہ ادا کیا ، کابینہ کی منظوری کے بعد وزیرِ اعظم کی ہدایت پر وزیرِ قانون و انصاف نے میڈیا کو ترمیم کے خدوخال پر بریفنگ دی۔کابینہ کی منظوری کے بعد ترمیم کے مسودے کو پارلیمان میں پیش کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ وفاق کے صوبوں کے ساتھ رشتے کی مضبوطی اور ملک کے وسیع مفاد میں 27ویں آئینی ترمیم کیلئے سب نے مل کر کوشش کی، جس کیلئے وزارت قانون و انصاف، اٹارنی جنرل اور انکی ٹیم لائق تحسین ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم پر اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کو اعتماد میں لیا اور ان سے اس پر رہنمائی حاصل کی جس پر انکا تہہ دل سے مشکور ہوں۔صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھی ترمیم کے حوالے سے اعتماد میں لیا اور انکی رضامندی پر انکے تہہ دل سے شکر گزار ہیں، انہوں نے کہا کہ تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہان بالخصوص، بلاول بھٹو زرداری، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عبدالعلیم خان، خالد حسین مگسی اور چوہدری سالک حسین کا شکر گزار ہوں جن سے ان کی جماعتوں کے وفود کے ہمراہ بذات خود مشاورت کی اور انہوں نے اس مسودے کی بھرپور تائید کی۔ انہوں نے کہا کہ ایمل ولی خان، اعجاز الحق اور دیگر سیاسی رہنماؤں سے بھی مشاورت کی اور انہیں آئینی ترمیم کے حوالے سے اعتماد میں لیا،اللہ کے فضل و کرم سے ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کی بدولت ملک کی سمت درست ہوئی،ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: کیلئے سب نے مل کر اعتماد میں لیا ترمیم کے نے کہا ملک کی کہا کہ

پڑھیں:

آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریب میں شرکت کیلئے وزیراعظم، باکو پہنچ گئے

سٹی 42 : وزیراعظم محمد شہباز شریف آزادںائیجان کے صدر الہام علییوو کی دعوت پر آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریب میں شرکت کے لئے آذربائیجان کے دارلحکومت باکو پہنچ گئے. 

باکو کے حیدر علیوو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آزربائیجان کے اول نائب وزیراعظم یعقوب ایوبوو,   آزربائیجان کے اول نائب وزیر خارجہ فریز رضایوو، آذر بائیجان میں تعینات پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین اور سفارتی عملے نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔

ڈالر کی قیمت میں کمی

دورے کے دوران وزیراعظم کی آزربائیجان کے صدر عزت مآب الہام علیوو  سے دو طرفہ ملاقات بھی ہو گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ملکی ترقی وخوشحالی کے لیے سب کومل کرکام کرناہوگا،وزیراعظم
  • وفاقی کابینہ کا 27 ویں آئینی ترمیم کیلئے خصوصی اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں شروع
  • وزیراعظم شہباز شریف نیوفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا
  • وزیراعظم شہباز شریف نےوفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا
  • وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، کثیر الجہتی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • 27ویں آئینی ترمیم، وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس کل صبح طلب کرلیا
  • آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریب میں شرکت کیلئے وزیراعظم، باکو پہنچ گئے
  • وزیراعظم سے ایشئن فٹبال کنفڈریشن کے صدر اور فیفا کے سینئیر نائب صدر شیخ سلمان ابراہیم حماد الخلیفہ کی ملاقات
  • شہباز شریف سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کےعزم کا اعادہ