وزیراعظم سے ایشئن فٹبال کنفڈریشن کے صدر اور فیفا کے سینئیر نائب صدر شیخ سلمان ابراہیم حماد الخلیفہ کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ایشئن فٹبال کنفڈریشن کے صدر اور فیفا کے سینئیر نائب صدر شیخ سلمان ابراہیم حماد الخلیفہ کی اسلام آباد میں ملاقات ،وزیرِ اعظم نے صدر اے ایف سی کا خیرم مقدم کیا اور ایشیا میں فٹبال کے کھیل کی ترقی کیلئے شیخ سلمان ابراہیم حماد الخلیفہ کی قیادت میں اے ایف سی کے کردار کی تعریف کی۔

وزیرِ اعظم نے حکومت کے ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حکومت فٹبال سمیت تمام کھیلوں میں نوجوانوں کو یکسان ترقی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔وزیرِ اعظم نے پاکستان میں فٹبال کی ترقی، اسے خطے میں فٹبال کے کھیل کے حوالے سے ایک اہم مرکز اور ایک خودمختار و میرٹ پر مبنی فٹبال فیڈریشن کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیرِ اعظم نے پاکستان بشمول آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان میں فٹبال کی ترقی، کوچز اور ریفریز کی فراہمی، اسٹیڈیمز، قومی تربیتی مراکز اور ٹیلنٹ پاتھ ویز کے قیام کے حوالے سے پاکستان اور اے ایف سی کے تعاون میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیرِ اعظم نے پاکستان میں اے ایف سی کے میچز کی میزبانی کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔شیخ سلمان ابراہیم حماد الخلیفہ نے ان کی بے مثال میزبانی پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں فٹبال کی ترقی کیلئے اے ایف سی کے تعاون کا اعادہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصوبے میں عسکری آپریشن کی اجازت نہیں دینگے، خیبرپختونخوا حکومت کا امن جرگہ بلانے کا اعلان صوبے میں عسکری آپریشن کی اجازت نہیں دینگے، خیبرپختونخوا حکومت کا امن جرگہ بلانے کا اعلان پاکستان اور ترکیے کی وزارت داخلہ کا انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ ستائیسویں آئینی ترمیم،وزیراعظم سے پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں کے وفود کی ملاقاتیں وفاقی کابینہ سے27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ کل منظور ہونے کا امکان، وزیراعظم نے اجلاس طلب کرلیا وزارت آئی ٹی کا کیش لیس معیشت منصوبے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ افغانستان میں سچ بولنا جرم بن گیا، طالبان دور میں آزادیِ صحافت کا جنازہ نکل گیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اے ایف سی کے میں فٹبال کی ترقی

پڑھیں:

شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری

فوٹو: فائل

وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔ 

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔ 

دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔ 

دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری