اپوزیشن اتحاد نے مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف بھرپور ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ اعلان اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور علامہ  ناصر عباس نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔

علامہ  ناصر عباس نے مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک بار پھر ایک خطرناک موڑ پر کھڑا ہے، جہاں جمہوری اداروں کو مفلوج اور آئین کی روح کو مسخ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے طاقتور طبقات وجود میں آگئے ہیں جو عوام کے حقوق چھین رہے ہیں، مارشل لا نافذ کرتے ہیں، ظلم و جبر کرتے ہیں اور کوئی ان کا احتساب نہیں کر پاتا۔ اب وقت آ گیا ہے کہ پوری قوم اس اندھیری اور خطرناک ترمیم کے خلاف کھڑی ہو۔

علامہ ناصر عباس نے عوام سے اپیل کی کہ وہ متحد ہوکر یہ نعرہ لگائیں کہ ’میں اس آئین پر یقین نہیں رکھتا، میں اسے تسلیم نہیں کرتا۔‘ انہوں نے کہا کہ یہ تحریک ملک، آئین اور آنے والی نسلوں کے تحفظ کے لیے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان عوام کی نمائندہ ہے مگر اب یہ ادارہ اپنی اصل روح کھو چکا ہے۔ آئین پر بار بار حملے ہورہے ہیں اور پارلیمان کو محض ایک مباحثی فورم بنا دیا گیا ہے۔ اسی لیے اب براہِ راست عوام کے پاس جانا ناگزیر ہو گیا ہے۔

علامہ ناصر عباس نے کہا کہ تحریک کا آغاز اللہ کے نام سے کیا جائے گا اور ہر رات عوام کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے ایک نیا نعرہ بلند کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وہی ہو گا جو عوام چاہیں گے، اور پارلیمان ہی عوامی طاقت کا اصل مرکز بنے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ جدوجہد پاکستان، آئین، اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے ہے، اور پوری قوم کو اس میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ترجمان

اخونزادہ حسین یوسف زئی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے صدر آصف زرداری اور نواز شریف سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27ویں ترمیم پر ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسف زئی کا کہنا ہے کہ 27ویں ترمیم ایسے وقت میں لائی گئی جب اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی ہے، قوم سے حقائق چھپائے جا رہے ہیں۔

آرمی چیف ہی چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے، مجوزہ ترمیم

وزیراعظم چیف آف ڈیفنس فورسز کی تجویز پر پاک آرمی سے کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ کا تقرر کرے گا،

ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کہنا ہے کہ قوم کے ساتھ باریک واردات ڈالی جا رہی ہے حقائق چھپائے جا رہے ہیں، ہم صدر آصف زرداری اور نواز شریف سمیت تمام شخصیات کو خط لکھیں گے، ہم 12 بار ایسوسی ایشن اور اسٹیک ہولڈر سمیت اپنا مقدمہ عوام کی عدالت میں لے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج رات اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس میں محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔

اخونزادہ حسین یوسف زئی نے کہا کہ یہ 8 فروری کو دھونس اور دھاندلی سے بنی حکومت کوئی قانون سازی نہیں کر سکتی۔

متعلقہ مضامین

  • اپوزیشن اتحاد کا 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان
  • اپوزیشن اتحادکا مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف ملک گیر تحریک چلانیکا اعلان
  • اپوزیشن اتحاد کا مجوزہ 27ویں ترمیم کیخلاف ملک گیر تحریک کا اعلان
  • اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ترجمان
  • 27ویں ترمیم پر اپوزیشن پیپلز پارٹی پر تنقید کر رہی ہے: شیری رحمٰن
  • 27ویں آئینی ترمیم آئین کو متنازع بنا دے گی: راجہ ناصر عباس
  • سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم پر بحث،  مسودہ مشترکہ کمیٹی کے سپرد، اپوزیشن کا احتجاج
  • 27ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش، اپوزیشن کا احتجاج، شورشرابا
  • 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا مشن، حکومت کو 237 ارکان کی حمایت حاصل