اپوزیشن اتحاد کا 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد نے مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے، تحریک کا باضابطہ اعلان اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔
میڈیا سے گفتگو میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آئین ریاست اور عوام کے درمیان ایک عمرانی معاہدہ ہے اور مجھ سے اس کے تحفظ کا پانچ بار حلف لیا گیا ہے، جب عوام کو تسلیم نہیں کیا جا رہا تو اب ہم عوام کے پاس جا رہے ہیں۔ عوام مسلسل پوچھ رہے تھے کہ تحریک کب شروع ہوگی، اس لیے کل رات سے تحریک کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ جس انداز سے آئین کی بنیادوں کو ہلایا جا رہا ہے، اب اس کے خلاف تحریک کے سوا کوئی چارہ نہیں، محمود خان اچکزئی نے بتایا کہ تحریک کا بنیادی نعرہ “جمہوریت زندہ باد، آمریت مردہ باد” ہوگا، جب کہ تیسرا نعرہ قیدیوں کی رہائی سے متعلق ہوگا، یہ تحریک ثابت کرے گی کہ پاکستان کے عوام جو فیصلہ کریں گے وہی حتمی ہوگا، آئین ہی بالادست ہوگا اور پارلیمنٹ ہی طاقت کا سرچشمہ بنے گی۔
اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ قوم کو 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوری ادارے مفلوج کر دیے گئے ہیں، اور آئینی ترامیم کے ذریعے طاقتور طبقات کو مزید اختیارات دیے جا رہے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
27ویں آئینی ترمیم صوبوں کے فنڈز کم اور حکومتی اجارہ داری ہے‘ سنی تحریک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٰآئین کی بالادستی قائم اور تحفظ کرنا حکمرانوں،سیاسی ومذہبی اکائیوں کی ذمہ داری ہے،آئین کے تحت عوام کو ایجوکیشن اور ہیلتھ کی سہولیات نہ ملنا افسوسناک ہے،ملک کا آئین ایک متفقہ دستاویز ہے 27ویں آئینی ترمیم صوبوں کے فنڈز کم اور حکومتی اجارہ داری ہے،عوام کو اس ترمیم سے ایجوکیشن اور ہیلتھ سمیت دیگر سہولیات سے دور کرنے کے مترادف عمل ہے،جمہویت میں تو ہر کا عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کیا جاتا ہے،حکمرانوں کے سیاسی رویے انتقام،اقرباپروری اور مفاد پرستی پر مبنی ہیں جو جمہوریت کے بنیادی اْصولوں کی نفی کرتے ہیں،پاکستان کے عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے اور ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے تمام اکائیوں کو مشترکہ عملی جدوجہد کرنا ہوگی۔