2025-11-03@16:07:13 GMT
تلاش کی گنتی: 4698

«مرحلہ وار»:

    ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک بیان میں کہا کہ ایران، افغانستان کے معزز عوام خصوصاً جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہے، اور زخمیوں و متاثرین کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے افغانستان میں آنے والے شدید زلزلے پر افغان عوام سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے امدادی تعاون کی پیشکش کی ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق افغانستان کے صوبہ بلخ کے علاقے خُلم میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک بیان میں کہا کہ ایران، افغانستان کے معزز عوام خصوصاً جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ...
    جعلی اکاونٹس کیس،عدالتی حکم پر جج احتساب عدالت نے نیب دائرہ اختیار پر فیصلہ نہ سنانے کی وجوہات پر مبنی رپورٹ جمع کروادی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) اسلام آباد ہائی کور ٹ ،جعلی اکاونٹس کیس،ملزمان عبد الجبار اور نجم الزمان کا نیب دائرہ اختیار سے متعلق کیس ،ڈویژن بینچ کے حکم کے باوجود احتساب عدالت کے فیصلے نہ سنانے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ،عدالتی حکم پر جج احتساب عدالت نے نیب دائرہ اختیار پر فیصلہ نہ سنانے کی وجوہات پر مبنی رپورٹ جمع کروادی ۔ عدالت نے رپورٹ کی کاپی وکیل درخواست گزار کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی، جسٹس اعظم خان اور جسٹس محمد آصف نے سماعت کی ،فاروق ایچ...
    الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف دائر انتخابی عذرداری کو ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردیا۔ جسٹس رانا زاہد محمود کی سربراہی میں ٹربیونل نے پی پی 159 سے متعلق پی ٹی آئی امیدوار مہر شرافت علی کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست میں الیکشن ایکٹ 2017 کے رول 144 کی شرائط پوری نہیں کی گئیں، کیونکہ عذرداری کے تمام صفحات پر امیدوار کے دستخط موجود نہیں تھے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق بیانِ حلفی میں اوتھ کمشنر کی تصدیق والے صفحے پر نام اور والد کا نام درج نہ ہونے کے باعث یہ درخواست سماعت کے قابل نہیں۔ واضح رہے کہ مہر شرافت علی نے عام انتخابات میں مریم نواز کی...
    لاہور اور فیصل آباد کے ہسپتالوں میں سکھ یاتریوں کے لیے خصوصی وارڈز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب کے وزیر صحت اور چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے اعلان کیا ہے کہ بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں آنے والے سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے لاہور اور فیصل آباد کے ہسپتالوں میں خصوصی وارڈز قائم کیے جائیں گے۔ انہوں نے یہ اعلان پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کے ساتھ آئندہ تہواروں کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ خواجہ سلمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر بابا...
    لاہور کے الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ مریم نواز کا الیکشن درست قرار دیتے ہوئے مہر شرافت علی کی الیکشن پٹیشن مسترد کر دی، مہر شرافت نے پی پی 159 کے الیکشن کو ٹریبیونل میں چیلنج کیا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج جسٹس ریٹائر رانا زاہد محمود نے پی پی 159 سے متعلق مہر شرافت کی انتخابی عذرداری کا 19 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا۔ الیکشن ٹریبونل نے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 159 پر مریم نواز کے انتخاب کے خلاف مہر شرافت کی دائر کردہ پٹیشن کو مسترد قرار دیتے ہوئے مریم نواز کا انتخاب درست قرار دے دیا۔ مریم نواز کی جانب سے بیرسٹر اللہ چٹھہ کے دلائل مکمل...
    سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 556ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات آج سے گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں شروع ہوں گی۔ اندرونِ اور بیرونِ ملک سے سکھ اور ہندو یاتری ننکانہ صاحب پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، بھارت سے بھی 2 ہزار سے زائد سکھ یاتری 4 نومبر کو ننکانہ صاحب پہنچیں گے۔ بابا گورو نانک کے 556ویں جنم دن کے موقع پر گوردوارہ جنم استھان کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیکریٹری شرائنز ناصر مشتاق کے مطابق حکومت پاکستان نے 2100 سے زائد بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے ہیں، یہ یاتری واہگہ کے راستے پاکستان پہنچیں گے جہاں سے سخت سیکیورٹی میں اِنہیں ننکانہ صاحب پہنچایا جائے گا۔...
    اسلام آباد+ ہنگو+ پشاور (این این آئی+ نامہ نگار+ بیورو رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان سرحد پار دہشتگردی کیخلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رکھے گا۔ پاکستان کی افغان پالیسی قومی مفاد اور علاقائی امن کے لیے ہے۔ جھوٹے بیانات سے حقائق نہیں بدلیں گے۔ اعتماد عملی اقدامات سے بحال ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اظہار رائے، تعلیم اور نمائندگی کے حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔ اندرونی تقسیم، بدامنی اور گورننس کی ناکامی چھپانے کیلئے وہ محض جوش خطابت، بیانیہ سازی اور بیرونی عناصر کے ایجنڈے پر عمل کر رہے ہیں۔ پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ اور سرحد پار دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فیصلہ کن اقدامات جاری رکھے گا۔ اعتماد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور( نمائندہ جسارت) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع کر دی، ہفتہ 8 نومبر تک نافذ العمل رہے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور عوامی اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی، دفعہ 144 کے تحت 4 یا زاید افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی عاید ہوگی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی، جبکہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی بھی اجازت نہیں ہوگی، البتہ لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور جمعہ کے خطبے کے لیے استعمال کیا جا سکے گا، اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251103-01-7 اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مشترکہ نگرانی اور توثیق کے نظام کے قیام کے بعد اب یہ ذمہ داری کابل پر عائد ہوگی کہ وہ ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے جو افغان سرزمین کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان پر حملے کرتے ہیں۔پاکستانی اور افغان طالبان وفود کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ہفتے کے روز استنبول میں شروع ہوا تھا، تاہم کابل سے ہونے والے دہشت گردانہ حملوں پر اسلام آباد کے دیرینہ تحفظات مذاکرات میں بڑا تنازعہ بنے رہے، جس کے باعث بات چیت میں تعطل پیدا ہوا۔بعد ازاں ترکی اور قطر نے دوسری بار ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں مذاکراتی عمل کو...
    افغان ترجمان کی جانب سے بدنیتی پر مبنی اور گمراہ کن تبصروں سے حقائق نہیں بدلیں گے، پاکستانی قوم، سیاسی اور عسکری قیادت مکمل ہم آہنگی کے ساتھ قومی سلامتی کے امور پر متحد ہیں،خواجہ آصف عوام افغان طالبان کی سرپرستی میں جاری بھارتی پراکسیوں کی دہشت گردی سے بخوبی واقف ہیں،طالبان کی غیر نمائندہ حکومت شدید اندرونی دھڑے بندی کا شکار ہے، ایکس پر جاری بیان وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے افغان طالبان کے ترجمان کے گمراہ کن اور بدنیتی پر مبنی بیانات پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم، سیاسی اور عسکری قیادت مکمل ہم آہنگی کے ساتھ قومی سلامتی کے امور پر متحد ہیں۔وزیرِ دفاع نے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا کہ...
    واشنگٹن: امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا نے کیریبین سمندر میں ایک اور مبینہ منشیات بردار کشتی کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا، جس میں سوار تین افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی وزیرِ دفاع کے مطابق یہ کارروائی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات پر ہفتے کے روز بین الاقوامی پانیوں میں کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ نشانہ بنائی گئی کشتی امریکی انٹیلی جنس اداروں کی نگرانی میں تھی اور اس کے بارے میں معلومات تھیں کہ وہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہے۔ پیٹ ہیگسیتھ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ X پر جاری بیان میں کہا کہ “امریکی محکمہ جنگ نے صدر ٹرمپ کی ہدایت پر ایک اور ڈیزگنیٹڈ ٹیررسٹ آرگنائزیشن (DTO)...
    ویب ڈیسک : فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ گورنر کے امیدوار کےلیے 8،10 نام سامنے آرہے ہیں، گورنر کا عہدہ میری جائیداد نہیں، یہ پارٹی نے فیصلہ کرنا ہے۔ نجی چینل پر  گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے کسی کو گورنر لگایا جائےگا تو پتا چل جائےگا، خیبر پختونخوا میں اس وقت ایسی صورتحال نہیں کہ گورنر راج لگانا پڑے۔موجودہ گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ آئین میں ہے کہ کس صورتحال میں گورنر راج لگایا جاسکتا ہے، چاہتے ہیں صوبے اور وفاق کے درمیان تناؤ نہ ہو، مسائل حل ہوجائیں۔انھوں نے کہا کہ اے پی سی میں مجھے، سابق گورنرز اور سابق وزرائے اعلیٰ کو دعوت دی گئی ہے، سابق...
    ذرائع نے کہا کہ پولیس قافلے میں ایس پی انوسٹی گیشن عبدالصمد، ڈی ایس پی ٹل مجاہد اور ایس ایچ او عمران الدین جا رہے تھے۔ پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ایچ او عمران الدین زخمی ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ ہنگو کے علاقے دوآبہ میں پولیس قافلے پر دھماکے کے نتیجےمیں ایس ایچ او عمران الدین سمیت 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ہنگو پولیس نے بتایا کہ دھماکہ کے بعد فائرنگ بھی کی گئی، پولیس قافلے کو آئی ای ڈی حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ پولیس قافلے میں ایس پی انوسٹی گیشن عبدالصمد، ڈی ایس پی ٹل مجاہد اور ایس ایچ او عمران الدین جا رہے تھے۔ پولیس اور حملہ آوروں کے...
    راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 19 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق ابتک راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے 28 مریض زیرِ علاج ہیں۔ تاہم راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ سال 2025 میں اب تک 20 ہزار 798 افراد کا ڈینگی ٹیسٹ کیا گیا ہے جس میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 1561 کیسز کی تصدیق ہوئی۔ جنوری سے اب تک 61 لاکھ 96 ہزار 497 گھروں کی چیکنگ کی گئی جس میں دو لاکھ 936 گھروں میں لاروا کی موجودگی پائی گئی۔ 17 لاکھ 81 ہزار 469 مقامات...
    برطانیہ میں ٹرین پر چاقو سے حملہ، 10 افراد زخمی، دو مشتبہ حملہ آور گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز لندن: برطانیہ کے علاقے کیمرج شائر میں ٹرین کے اندر چاقو کے حملے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ ڈانکاسٹر سے لندن کنگز کراس جانے والی ٹرین میں پیش آیا، جو شام 6 بج کر 25 منٹ پر روانہ ہوئی تھی۔واقعے کے بعد پولیس نے ہنٹنگڈن اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ دیگر مسافروں کو لندن جانے والی بسوں کے ذریعے روانہ کیا...
    لندن: برطانیہ کے علاقے کیمرج شائر میں ٹرین کے اندر چاقو کے حملے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ڈانکاسٹر سے لندن کنگز کراس جانے والی ٹرین میں پیش آیا، جو شام 6 بج کر 25 منٹ پر روانہ ہوئی تھی۔ واقعے کے بعد پولیس نے ہنٹنگڈن اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ دیگر مسافروں کو لندن جانے والی بسوں کے ذریعے روانہ کیا گیا۔ پولیس نے اس واقعے کو ’بڑا حادثہ‘ قرار دیا ہے اور بتایا کہ انسدادِ دہشت گردی ماہرین تحقیقات میں معاونت...
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف فیصلہ کن میچ میں شاندار کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔بابر اعظم نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شکر گزار ہوں کہ میں دوبارہ وہی کر رہا ہوں جو مجھے پسند ہے، اُن سب کا شکریہ جنہوں نے خاموشی کے وقت میں مجھ پر یقین رکھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں بابر اعظم نے 47 گیندوں پر 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا۔شاندار کارکردگی پر بابر اعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ یہ مئی 2024 کے بعد...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت مکمل ہم آہنگ ہے، افغانستان سے متعلق قومی پالیسی پر مکمل اتفاق رائے ہے۔ افغان طالبان کے گمراہ کن بیان پر خواجہ آصف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان بھارتی پراکسیوں کے ذریعے دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت اندرونی دھڑے بندی اور عدم استحکام کا شکار ہے، خواتین، بچوں اور اقلیتوں پر جبر افغان طالبان کا اصل چہرہ ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ طالبان چار برس بعد بھی عالمی وعدے پورے نہیں کرسکے، افغان طالبان بیرونی عناصر کے ایجنڈے پر عمل کر رہے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کی افغان پالیسی قومی مفاد...
    کراچی، مظفر آباد (نیوز ڈیسک) آزاد کشمیر میں سیاسی عدم استحکام جاری ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار ہے اور تحریک عدم اعتماد آج بھی پیش نہ ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد پیش کرنے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کر سکی ہے، فارورڈ بلاک سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے اراکین اسمبلی بھی پریشان ہیں۔ ذرائع کے مطابق فارورڈ بلاک کے چند اراکین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کو جلد بازی کا فیصلہ قرار دیا، پیپلز پارٹی کے اراکین قیادت سے پوچھ رہے ہیں کہ حلقے میں کیسے جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی اراکین اسمبلی...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان طالبان کے گمراہ کن بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت مکمل ہم آہنگ ہے، سرحد پار دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رکھیں گے۔خواجہ آصف نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان بھارتی پراکسیوں کے ذریعے دہشت گردی میں ملوث ہیں، طالبان حکومت اندرونی دھڑے بندی اور عدم استحکام کا شکار ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ خواتین، بچوں اور اقلیتوں پر جبر افغان طالبان کا اصل چہرہ ہے، طالبان 4 برس بعد بھی عالمی وعدے پورے نہ کر سکے، افغان طالبان بیرونی عناصر کے ایجنڈے پر عمل کر رہے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی و...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: برطانیہ کے علاقے کیمرج شائر میں خوفناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز دھار آلے سے حملے کے نتیجے میں ٹرین میں سوار 10 مسافر زخمی ہو گئے، جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ڈانکاسٹر سے لندن کنگز کراس جانے والی ٹرین میں پیش آیا جو مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 25 منٹ پر روانہ ہوئی تھی، واقعے کے فوراً بعد ہنٹنگڈن اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، واقعے کے باعث ٹرین میں سوار...
    لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئے پراپرٹی آرڈیننس کی منظوری دے کر قبضہ مافیا کا مستقل خاتمہ کردیا ہے۔ پنجاب میں اب کسی غریب یا کمزور شہری کی زمین پر قبضہ ممکن نہیں ہوگا۔ ماضی میں 40، 40 سال سے زمینوں پر قبضے کے کیسز عدالتوں میں زیر سماعت رہتے تھے لیکن فیصلے نہیں آتے تھے، تاہم نئے قانون کے تحت اب ہر قبضہ کیس کا فیصلہ 90 روز میں ہوگا۔ مریم نواز پنجاب کے سسٹم کو عملی طور پر ’’ریاست ہوگی ماں‘‘ کے ماڈل میں تبدیل کر رہی ہیں، جہاں شہریوں کے حقوق کا تحفظ، میرٹ اور انصاف بنیادی ترجیحات ہیں۔ وزیر اطلاعات نے...
    حیدرآباد: بھارتی شہر حیدر آباد میں انڈین طیارے میں خودکش حملہ آور کی موجودگی کے انکشاف پر طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی۔ حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو ہفتہ کے روز ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جدہ سے حیدرآباد جانے والی پرواز (انڈیگو) میں ایک “انسانی بم”(خودکش حملہ آور) موجود ہے، جس کے بعد ہوائی جہاز کو ممبئی کی طرف موڑ دیا گیا جہاں طیارہ نے محفوظ لینڈنگ کی۔ پولیس نے بتایا کہ شمس آباد ایئرپورٹ کے حکام نے شکایت درج کرائی اور کہا کہ انہیں صبح 5.30 بجے کے قریب دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی جس میں انہیں خبردار کیا گیا تھا کہ “حیدرآباد میں انڈیگو (پرواز)...
    درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ آئین میں قائم مقام گورنر کا دائرہ اختیار طے ہے، قائم مقام گورنر 2015ء کے قانون کے تحت گورنر ہاؤس استعمال نہیں کر سکتا، سندھ ہائیکورٹ نے جلد بازی میں فیصلہ کر کے درخواست نمٹائی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر کی غیر موجودگی میں اسپیکر صوبائی اسمبلی کو مکمل رسائی دینے کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی درخواست پر 5 رکنی آئینی بنچ تشکیل دے دیا گیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ 3 نومبر کو سماعت کرے گا۔ سندھ ہائی کورٹ نے قائم مقام گورنر کو گورنر ہاؤس کی مکمل رسائی کا حکم دیا تھا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ ہائیکورٹ کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد: بھارتی شہر حیدر آباد میں انڈین طیارے میں خودکش حملہ آور کی موجودگی کے انکشاف پر طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی۔حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو ہفتہ کے روز ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جدہ سے حیدرآباد جانے والی پرواز (انڈیگو) میں ایک “انسانی بم”(خودکش حملہ آور) موجود ہے، جس کے بعد ہوائی جہاز کو ممبئی کی طرف موڑ دیا گیا جہاں طیارہ نے محفوظ لینڈنگ کی۔پولیس نے بتایا کہ شمس آباد ایئرپورٹ کے حکام نے شکایت درج کرائی اور کہا کہ انہیں صبح 5.30 بجے کے قریب دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی جس میں انہیں خبردار کیا گیا تھا کہ “حیدرآباد میں انڈیگو (پرواز)...
    بار کونسل کے بیان کے مطابق 8 نشستوں کیلئے 37 امیدواروں میں مقابلہ جاری ہے۔ بلوچستان کو پانچ گروپس میں تقسیم کیا ہے، جن میں مختلف اضلاع شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بلوچستان بار کونسل کے انتخابات آج ہو رہے ہیں۔ 8 نشستوں پر 37 امیدواروں کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔ انتخابات میں پروفیشنل لائزر پینل، انڈیپنڈنٹ پینل، ڈیموکریٹک وکلاء پینل سمیت آزاد امیدوار مدمقابل ہیں۔ بلوچستان بار کونسل سیکرٹریٹ کے مطابق بلوچستان بار کونسل کے انتخابات برائے سال 2025 تا 2030 کے سلسلے میں ریٹرننگ افسر و بلوچستان بار کونسل کے چیئرمین عدنان بشارت کی جانب سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیداروں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ صوبے کو 5 انتخابی گروپس...
    وزیراعلی  خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ان ہائو س کمیٹی کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کا جرگہ بلانے کا فیصلہ  کیا  ہے ۔وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی  نے متعدد سیاسی رہنمائوں  سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ وزیراعلی  سربراہ جے یو آئی  مولانا فضل الرحمان، اے این پی ے صدر  ایمل ولی، امیر جماعت اسلامی  سراج الحق  کے علاوہ وفاقی وزیرامیر مقام، سابق وفاقی وزیر آفتاب شیرپا  اور  محمد علی شاہ باچا سے بھی گفتگو ہوئی، وزیراعلی نے سیاسی رہنمائو ں سیصوبے میں امن و امان کی صورتحال پر مشاورت کی۔وزیراعلی سہیل آفریدی نے سیاسی رہنماں سے رابطے کے بعد  ان ہائوس کمیٹی کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کا جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا۔وزیراعلی سہیل آفریدی نے واضح کیاکہ تمام فریقین کو  ساتھ...
    ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ آئمہ مساجد و علماء کرام کی رجسٹریشن اور خطبہ جمعہ کیلئے اجازت نامہ بارے جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپوں میں چلنے والی خبر حقائق کے منافی اور گمراہ کن ہے، عوام الناس اور علمائے کرام ایسے جھوٹے پروپیگنڈا پر توجہ نہ دیں۔ اسلام ٹائمز۔ آئمہ کرام کی رجسٹریشن کے معاملے پر سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا جاری ہے، جس کی حکومت پنجاب نے واضح تردید کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جعلی پروپیگنڈا پر حکومت پنجاب کی واضح تردید آگئی ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق حکومت پنجاب نے آئمہ کرام کی رجسٹریشن کیلئے کوئی قواعد و ضوابط جاری نہیں کیے۔ آئمہ مساجد...
    پشاور میں چمکنی کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4  ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے کہا کہ  میرہ کچوڑی کے علاقے میں ایف سی وردیوں میں ڈاکو موجود تھے، ایف سی وردیوں میں گینگ نے چند روز قبل ترناب کے علاقے سے ایک کروڑ کی ڈکیتی کی، خطرناک گینگ جھگڑا کے علاقے میں بھی واردات کرچکا تھا۔ پولیس نے کہا کہ آج صبح گینگ علاقے میں واردات کے لئے موجود تھا،  گینگ نے راولپنڈی، نوشہرہ، پشاور میں درجنوں وارداتیں کیں۔ ایس ایس پی آپریشنز مسعود بنگش نے کہا کہ ایف سی وردیوں میں گینگ پر کام عرصے سے کام جاری تھا، گینگ میں ایک افغانی ڈکیت بھی شامل ہے۔
    وزیراعلیٰ مریم نواز سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن دِریا تُرک نَخباؤر (Derya Türk-Nachbaur) نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون، خواتین کی بااختیاری، تعلیم، نوجوانوں کے تبادلے، ماحولیات اور کلین انرجی کے منصوبوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ مریم نواز نے جرمن مہمان کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور حالیہ سیلاب کے دوران اظہارِ یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تاریخی و ثقافتی شہر لاہور میں جرمن مہمانوں کا خیرمقدم کرنا باعثِ اعزاز ہے۔ وزیراعلیٰ نے فریڈرک ایبرٹ فاؤنڈیشن کی 100 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی اور پاکستان میں 35 سالہ خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے نے جمہوریت، سماجی انصاف اور مکالمے کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا...
    لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی (DIC) کا شہری کو سکیورٹی فراہم نہ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ جسٹس امجد رفیق نے شہری سیف علی کی درخواست پر 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں قرار دیا گیا ہے کہ ڈی آئی سی کی رپورٹ محض سفارشاتی حیثیت رکھتی ہے جبکہ حتمی اختیار پولیس کو حاصل ہے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پولیس کسی بھی شہری کو جان کے خطرے کی صورت میں خود تحفظ فراہم کرنے کی مجاز ہے، آئین کے تحت شہریوں کی جان کا تحفظ مشروط نہیں، ریاست کو ہر قیمت پر اپنے شہریوں کی جان...
    پشاور کے علاقہ میراکچھوڑی مہرگل کلے میں پولیس مقابلہ ہوا ہے جس میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے گینگ کے چاروں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ہلاک ملزمان 2003 سے پولیس کی وردی میں وارداتیں کرتے تھے، ڈاکوؤں نے ڈاکٹر کے گھر سے کروڑوں روپے اور زیورات بھی لوٹے تھے۔ ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد بنگش نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے چاروں ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی ہے، ہلاک 3 ڈاکوؤں کا تعلق افغانستان سے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہلاک ڈاکو پشاور، راولپنڈی، نوشہرہ اور دیگر اضلاع کی پولیس کو انتہائی مطلوب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ امن و استحکام کے قیام کے لیے ایک مشترکہ جرگہ بلایا جائے گا، جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے اور قائدین شریک ہوں گے۔ یہ جرگہ صوبائی اسمبلی کی اِن ہاؤس کمیٹی کے تحت منعقد کیا جائے گا تاکہ مکالمے اور اتفاقِ رائے کے ذریعے پائیدار حل تلاش کیا جا سکے۔وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی نے اس سلسلے میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں...
    ویب ڈیسک : پنجاب میں امن وامان کےقیام کے لیےلاؤڈ اسپیکرایکٹ سختی سےنافذ کرنےکافیصلہ کرلیا گیا ہے۔ نفرت اور اشتعال انگیزی روکنے کے لیےسی سی ٹی وی مانیٹرنگ اورڈیجیٹل نگرانی کی جائے گی۔ حکومت پنجاب نےیہ بھی واضح کردیاکہ فتنہ پرست اورانتہاپسند سوچ والے عناصر کےعلاوہ کسی مذہبی جماعت پر پابندی نہیں۔ مذہبی جماعتیں ضابطہ اخلاق کےمطابق اپنی سرگرمیاں بلا روک ٹوک جاری رکھ سکتی ہیں،مذہبی ہم آہنگی میں معاون جماعتوں کی حکومت مکمل سرپرستی کرے گی ۔ چین نے ٹک ٹاک ٹرانسفر ڈیل کی منظوری دے دی  امن وامان سے متعلق غیرمعمولی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں غیرقانونی اسلحہ رکھنے یا چھپانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ سوشل میڈیا پر نفرت،جھوٹ،اشتعال پھیلانے والوں...
    وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبے کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ رابطہ کیے گئے رہنماؤں میں مولانا فضل الرحمان، ایمل ولی خان، سراج الحق، امیر مقام، آفتاب شیرپاؤ اور محمد علی شاہ باچا شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ میں پرانے چہرے، علی امین اور سہیل آفریدی میں سے درست کون؟ وزیرِاعلیٰ کے مطابق تمام رہنماؤں سے صوبے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے میں پائیدار امن کے قیام پر کوئی دو رائے نہیں، امن و استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ صوبائی اسمبلی کی اِن ہاؤس کمیٹی کے...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں قبضہ مافیا کا باب ہمیشہ کے لئے بند کر دیا ہے۔ مریم نواز  نے پنجاب کے عوام کی ملکیت ہتھیانے والوں سے نمٹنے کے لئے پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ ایم موایبل پراپرٹی آرڈیننس 2025ء کی منظوری دے دی۔ اراضی پر قبضے چھڑانے کے لئے سالوں سے عدالتوں کے چکر لگانے والے سائلین کے لئے ڈِسپیوٹ ریزولیشن کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب میں اب ہر قبضہ کیس کا فیصلہ ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی کے ذریعے صرف 90 دن میں ہوگا۔ ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی کے فیصلے کی اپیل ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں قائم خصوصی ٹربیونل سنے گا۔ خصوصی ٹربیونل بھی اپیل کا فیصلہ90کے اندر اندر...
    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ٹیلیفونک رابطے کیے اور صوبائی اسمبلی کی اِن ہاؤس کمیٹی کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین پر مشتمل جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان سے بھی ٹیلیفون پر گفتگو کی جس میں صوبے کی امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے سینیٹر ایمل ولی خان کو اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کی جانب سے منعقد کی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کی دعوت دی، سینیٹر ایمل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)کچرا اٹھانے والے ٹرک کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت کا کیس،عدالت نے 8سال بعد درخواست کا فیصلہ سنادیا۔سینئر سول جج جنوبی عباس مہدی نے فیصلہ سناتے ہوئے ٹرک مالکان اور ڈرائیور کو چار کروڑ 27 لاکھ سے زائد ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ،ہرجانہ مقتولین کے لواحقین کو ادا کیا جائے گا عدالت کاکہنا تھا کہ ہرجانے کی رقم 1 ماہ کے اندر ادا کی جائے، حادثہ نارتھ کراچی میں نومبر 2017 کو پیش آیا تھا درخواست گزار کا موقف تھا کہ مقتول عمر اور اْسکا دوست غیاث موٹر سائیکل پر جا رہے تھے، ٹرک نے پیچھے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں عمر جاں بحق جبکہ غیاث زخمی ہوا، لواحقین کی جانب سے...
    لاہور: پنجاب حکومت نے لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں اور ایڈونس ٹیکنالوجی کے استعمال کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت امن و امان پر مسلسل ساتواں غیر معمولی اجلاس ہوا جس میں امن و امان سے متعلق سخت اور فوری اقدامات کے فیصلے کیے گئے۔ پنجاب حکومت نے لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے سخت ترین نفاذ کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت صوبے بھر میں جمعہ کے خطبے اور پانچ وقت کی اذان کے سوا لاؤڈ اسپیکر استعمال نہیں ہوسکے گا۔ پنجاب میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے نفاذ کو سی سی ٹی وی کیمروں اور ٹیکنالوجی سے مانیٹر کیا...
    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کے روز اس بات کی تصدیق کی کہ امریکا ایک بار پھر جوہری تجربات دوبارہ شروع کرے گا۔ تاہم، جب اُن سے یہ پوچھا گیا کہ آیا اس میں روایتی زیرِ زمین تجربات بھی شامل ہوں گے جو سرد جنگ کے دوران عام تھے، تو انہوں نے براہِ راست جواب دینے سے گریز کیا۔ ’آپ کو بہت جلد معلوم ہو جائے گا، لیکن ہم کچھ تجربات کرنے جا رہے ہیں۔‘ یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ نے پینٹاگون کو ایٹمی تجربات فوری طور پر دوبارہ شروع کرنے کا حکم دے دیا یہ باتیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہیں، جب وہ فلوریڈا کے پام بیچ جا رہے...
    سہیل آفریدی کو وزیراعلی بننے پر مبارکباد، ملکر دہشت گردی کا مقابلہ کرینگے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 31 October, 2025 سب نیوز چترال(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعلی سہیل آفریدی کو مبارکباد دیتا ہوں ، مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے۔دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چترال خیبرپختونخوا کا خوبصورت علاقہ ہے، خیبرپختونخوا کے غیور عوام نے پاکستان کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چترال کے خوبصورت علاقے میں آنے کا موقع ملا، یہاں کے لوگ بہت مہذب اور پرامن ہیں، خیبرپختونخوا اور چترال کی حب الوطنی مثالی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تعلیم کی بہترین سہولیات عوام کا...
    پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کپتان سلمان علی آغا نے بتایا کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ سلمان مرزا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان سلمان علی آغا کے ساتھ صائم ایوب، صاحب زادہ فرحان، بابراعظم، عثمان خان، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، سلمان مرزا، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔ یاد رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دی تھی۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پروٹیز نے 195 رنز بنائے، جس کے جواب میں پاکستان کی...
    امریکی حکومت نے 5 لاکھ الو (بارڈ آولز) کو مارنے کا منصوبہ تیار کر لیا جس پر ماحولیاتی ماہرین اور جنگلی حیات کے تحفظ کے حامی سخت تنقید کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پیٹو بھالو باز نہ آیا، بے تحاشہ پھل کھانے پر پھر اسپتال میں داخل یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ بارڈ الو شکار میں زیادہ ماہر اور جارح ہیں جس کے باعث وہ مقامی نسل کے اسپاٹڈ الو کو پیچھے چھوڑ رہے ہیں۔ اسپاٹڈ الو کو سنہ 1990 میں خطرے سے دوچار قرار دیا گیا تھا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ قدم قدرتی توازن بحال کرنے کے لیے ضروری ہے تاہم ناقدین کے مطابق یہ منصوبہ غیر ضروری اور ناکامی کا شکار ہونے والا...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں اب زمین پر قبضے کا مقدمہ برسوں نہیں چلے گا، ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی 90 دن میں کیس کا فیصلہ کرے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ ام موو ایبل پراپرٹی آرڈیننس 2025 کی منظوری دی گئی۔ آرڈیننس کے مطابق 30 دن کے اندر ہر ضلع میں ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹیاں فنکشنل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔مریم نواز نے کہا پنجاب میں اب کوئی کسی کی زمین نہیں چھینے گا، ریاست ہر کمزور کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ان کا مشن ہے ہر شہری کو انصاف، سہولت اور روزگار اس کے دروازے پر ملے۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکانِ...
    ویب ڈیسک: پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو مالی سال کے بجٹ سرپلس کے ہدف کو برقرار رکھنے کے لیے 200 ارب روپے کے اضافی ٹیکس اقدامات کی یقین دہانی کرا دی ہے۔  حکومت کو یہ مقصد حاصل کرنے کے لیے عوام پر ٹیکسوں کا نیا بوجھ ڈالنا پڑے گا تاکہ مطلوبہ محصولات اکٹھے کیے جا سکیں۔  ذرائع کے مطابق حکومت جنوری 2026 میں ان اقدامات پر عملدرآمد کرے گی جس کے تحت لینڈ لائن، موبائل فون اور بینکوں سے نقد رقم نکالنے پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ سولر پینلز پر سیلز ٹیکس عائد کرنے اور میٹھائیوں و بسکٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کی تجاویز بھی شامل...
    وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد تاخیر کا شکار ہوگئی، انوار الحق استعفیٰ نہ دینے پر ابھی تک ڈٹے ہوئے ہیں۔پی پی قیادت نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے معاملے پر سر جوڑ لیے، پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا، اجلاس کی صدارت چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے، آزاد کشمیر میں نئے قائد ایوان کے حوالے سے اہم فیصلہ متوقع ہے۔لطیف اکبر، فیصل ممتاز راٹھور، چودھری یاسین اور سردار یعقوب کے ناموں پر غور کیا گیا، پارٹی کی جانب سے باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے، پیپلزپارٹی کے صدر آزاد کشمیر کے ساتھ معاملات طے پاگئے۔واضح رہے کہ بیرسٹر سلطان محمود کو نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا، بیرسٹر گروپ...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق امریکی سفارتخانہ کی قائم مقام ناظم الامور نٹالی بیکر نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے امور‘ دوطرفہ دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر دفاع نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان احترام ،استحکام اورمشترکہ مقاصد پر مبنی تعلقات ہیں۔ فریقین نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا‘ افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی۔ علاوہ ازیںوزیر دفاع خواجہ آصف سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں کو باہمی دلچسپی کے امور،...
    سیشن کورٹ لاہور نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ملزمہ نے جیل سے اپنے وکیل کی وساطت سے ضمانت دائر کر رکھی ہے، ملزمہ کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر کی جعلی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کا مقدمہ، سیشن کورٹ نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا، ایڈیشنل سیشن جج ساجدہ احمد چودھری نے ضمانت بعد ازگرفتاری پر سماعت کی۔ ملزمہ نے جیل سے اپنے وکیل میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ کی وساطت سے ضمانت دائر کر رکھی ہے، ملزمہ کے خلاف نیشنل سائبر کرائم...
    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ائمہ کرام کو ماہانہ وظیفہ دینے کے فیصلے کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ چناب نگر میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انہیں کچھ خیر کی توقع تھی کہ شاید پی ڈی ایم کی تحریک سے وابستہ مسلم لیگ ن عقل سے کام لے گی۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ آج بھی مساجد کے ائمہ کو 10 ہزار روپے سے خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا نام لیے بغیر کہا کہ محترمہ جان لو کہ یہ تجربہ خیبر پختونخوا میں ہوا...
    بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ماہیما چوہدری اور سنجے مشرا کی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شادی کی افواہوں نے تہلکہ مچا دیا ہے۔ وائرل ویڈیو میں ماہیما چوہدری دلہن کے لباس میں اور سنجے مشرا دلہا کے لباس میں نظر آئے، دونوں کی تصاویر اور ویڈیوز میں مداح اور فوٹوگرافرز ان کے اردگرد موجود تھے۔ ماہیما نے ویڈیو میں مسکراتے ہوئے کہا، ’یہ لوگ باراتی ہیں مٹھائی کھا کر جانا‘۔   View this post on Instagram   A post shared by Bollywood Street Snap (@bollywoodstreetsnap) ویڈیو دیکھنے کے بعد کئی صارفین نے سوال کرتے نظر آئے کہ کیا ماہیما چوہدری دوسری دوسری شادی کر رہی ہیں۔ لیکن یہ خبریں اس وقت دم توڑ گئیں...
    پاکستان کو ایک اور بڑی سفارتی کامیابی حاصل ہوئی ہے، جہاں مسئلہ کشمیر ایک بار پھر عالمی سطح پر نمایاں ہو گیا ہے۔ اب یہ بات ایک بار پھر واضح ہو چکی ہے کہ جموں و کشمیر کا معاملہ کسی ملک کی اندرونی سیاست نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی تنازع ہے، جس کا منصفانہ حل عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جنرل سیکرٹریٹ نے ایک بار پھر کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ او آئی سی کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 27 اکتوبر 2025 کو بھارت کے غیر قانونی قبضے کو 78 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ جنرل سیکرٹریٹ نے اس موقع پر...
    پاکستان کی ایک اور سفارتی کامیابی، مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوگیا اور  عالمی سطح پر واضح ہو چکا ہے کہ جموں و کشمیر کا مسئلہ کسی کی اندرونی سیاست نہیں بلکہ ایک عالمی تنازع ہے۔ او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ نے جموں و کشمیر کے عوام کی حق خود ارادیت کیلئے بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ اسلامی تعاون تنظیم کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ؛  27 اکتوبر 2025 کو جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو 78 سال ہو گئے ہیں،  او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت اور جائز جدوجہد میں مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ مسئلہ کشمیر پر اسلامی سربراہی اجلاس...
    محمد الفرح نے کہا ہے کہ امارات کے زیرِ حمایت مسلح گروہ کسی قومی نظریے یا خودمختار منصوبے کا نتیجہ نہیں، جن کا مقصد عرب معاشروں کو تقسیم کرنا، انہیں اندرونی خانہ جنگیوں میں الجھانا، مزاحمتی قوتوں کو کمزور کرنا اور معیشت و سیاست کو امریکی و مغربی نظام کے تابع بنانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے رکن محمد الفرح نے کہا ہے کہ امارات کے پاس کوئی خودمختار یا اسٹریٹجک منصوبہ نہیں ہے، بلکہ وہ صرف امریکی صہیونی منصوبوں کے دائرے میں عمل کرتا ہے۔ ان کے مطابق ابوظہبی عرب اقوام کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کا ایک علاقائی آلہ بن چکا ہے۔ خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حالیہ دنوں میں غزہ اور سوڈان میں ہونے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے پاکستانی خواتین سے شادی کرنے والے افغان مردوں کو پاکستانی شہریت دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔ سپریم کورٹ میں افغان شہری کو پاکستانی اوریجن کارڈ کے اجراء کے معاملے کی سماعت جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی جس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسد اللہ عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ یکم دسمبر2023 کے پشاور ہائیکورٹ کےفیصلے کیخلاف ہم نےاپیل دائر کررکھی ہے، ہائیکورٹ نے کہا افغان شہری پاکستانی خاتون سےشادی کرے تو اسے پی اوسی کارڈ اور پاکستانی شہریت دی جائے۔ اس موقع پر جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ شہریت کس...
     اسلام آباد ہائی کورٹ نے کلثوم خالق ایڈووکیٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ خاتون وکیل کلثوم خالق کا وکالت کا لائسنس معطل کرنے اور ریفرنس اسلام آباد بار کونسل کو بھجوانے کے معاملے پر جسٹس خادم حسین سومرو نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ درخواست گزار وکیل کلثوم خالق ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہوئیں۔ وکیل کلثوم خالق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے میرے خلاف غیر قانونی آبزرویشنز دیں، میرا نام سپریم کورٹ میں پریکٹس کا لائسنس ملنے والے وکلا کی فہرست میں شامل تھا اور عدالتی آبزرویشن کے بعد مجھے سپریم کورٹ کا...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے کلثوم خالق ایڈووکیٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ خاتون وکیل کلثوم خالق کا وکالت کا لائسنس معطل کرنے اور ریفرنس اسلام آباد بار کونسل کو بھجوانے کے معاملے پر جسٹس خادم حسین سومرو نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ درخواست گزار وکیل کلثوم خالق ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہوئیں۔ وکیل کلثوم خالق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے میرے خلاف غیر قانونی آبزرویشنز دیں، میرا نام سپریم کورٹ میں پریکٹس کا لائسنس ملنے والے وکلا کی فہرست میں شامل تھا اور عدالتی آبزرویشن کے بعد مجھے سپریم کورٹ کا...
    اسلام آباد‘ مستونگ‘ نصیر آباد‘ ڈیرہ مراد جمالی (خبرنگار خصوصی‘ نمائندہ خصوصی‘ اپنے سٹاف رپورٹر سے‘ نوائے وقت رپورٹ‘ نیٹ نیوز) سکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع کرم کے علاقے ڈوگر میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران سات بھارتی سپانسرڈ خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران بہادر میڈیکل آفیسر کیپٹن نعمان سلیم (عمر: 24 سال، ساکن ڈسٹرکٹ میانوالی) جو طبی نگہداشت کے فرائض سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ اپنے پانچ جوانوں کے ساتھ بہادری سے دہشتگردوں سے لڑے اور شہادت کو گلے لگا لیا۔...
    فورسز کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرار، جعفر ایکسپریس کو ڈیرہ مراد جمالی اسٹیشن پر روک دیا گیا راکٹ داغے جانے سے بوگیوں کو نقصان پہنچا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سرچ آپریشن شروع ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے نوتال میں مسلح افراد نے جعفر ایکسپریس پر فائرنگ کی اور چار راکٹ داغے، فورسز کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق فائرنگ اور راکٹ داغے جانے سے بوگیوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فورسز کی جوابی فائرنگ سے دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام ہوگیا اور وہ فرار ہوگئے۔ریلوے ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد جعفر ایکسپریس کو ڈیرہ مراد جمالی اسٹیشن پر روک دیا گیا اور سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملتان (کامرس ڈ یسک ) ایوان تجارت و صنعت ملتان کے سابق صدر خواجہ محمد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت امید افزا مرحلے پر پہنچ چکی ہے، جہاں اصلاحات کی رفتار تیز ہو رہی ہے، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے اور عالمی شراکت داریاں ترقی کے نئے دروازے کھول رہی ہیں، حکومتِ پاکستان نے اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تحت صنعتوں کی بحالی، برآمدات کے فروغ اور پائیدار سرمایہ کاری کے لیے آٹھ خصوصی ورکنگ گروپس قائم کیے ہیں ،جو ملکی معیشت کے استحکام کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہے،چینی کمپنی BYD کراچی میں الیکٹرک وہیکل پلانٹ قائم کر رہی ہے،ہانگ کانگ کی کمپنی CK Hutchison بندرگاہ کی توسیع میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ پولیس نے شہر بھر میں منشیات فروشی، جسم فروشی کے اڈے، غیر قانونی منی پیٹرول پمپ، جوئے اور شیشہ پوائنٹس سمیت تمام غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے بھرپور کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس عمران شوکت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام غیر قانونی کاروبار اور سرگرمیاں پانچ روز کے اندر یعنی 27 سے 31 اکتوبر تک مکمل طور پر بند کی جائیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق کارروائی کا دائرہ منشیات فروشوں، جسم فروشی کے اڈوں، غیر قانونی منی پیٹرول پمپ، جوئے کے مراکز، شیشہ پوائنٹس، ایرانی پیٹرول و ڈیزل کی اسمگلنگ اور پتنگ بازی جیسے کاروبار تک وسیع کیا گیا ہے۔ڈی آئی جی عمران شوکت نے پولیس افسران...
    سٹی 42: صدر مملکت آصف علی زرداری ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے   فتنہ خوارج کے خلاف آپریشن  میں  شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا  صدرِ مملکت آصف علی زرداری  نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں شہداء کو خراجِ عقیدت کیا ۔صدرِ مملکت نے کرم کے علاقے ڈوگر میں خوارج کے خلاف کارروائی میں شہید ہونے والے کیپٹن نعمان سلیم اور اُن کے پانچ ساتھیوں کی قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز  صدرِ مملکت نے کہا قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہےصدرِ مملکت نے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اب اگر افغان سرزمین سے پاکستان پر حملہ ہوا تو شواہد دینے کے ساتھ ساتھ بھرپور جواب بھی دیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ استنبول مذاکرات ناکام ہونے کی ذمہ داری افغان طالبان حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ مزید پڑھیں: سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر افغانستان کے اندر جا کر بھی جواب دے سکتے ہیں، خواجہ آصف انہوں نے سوال کیاکہ افغان وزیر خارجہ نے کس حیثیت سے دہلی میں بیٹھ کر کشمیر کے حوالے سے بیان دیا؟ پاکستان کا واحد مطالبہ ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔ عطااللہ تارڑ نے کہاکہ جب سے افغان طالبان کی حکومت آئی...
    اس حملے میں دھماکہ خیز مواد کا استعمال کیا گیا، جس سے پاک فوج کی کئی بکتر بند گاڑیاں اور ٹرک تباہ ہو گئے، جبکہ دھماکے کے بعد دہشتگردوں نے چاروں طرف سے پاک فوج کے قافلے کو گھیر کر اس پر فائرنگ شروع کر دی، جو تین گھنٹے تک جاری رہی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے علاقہ وسطی کرم سلطان کلے میں ملک دشمن فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے گھات لگا کر پاک فوج کے قافلے پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 6 فوجی اہلکار شہید جبکہ 15 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ اس حملے میں دھماکہ خیز مواد کا استعمال کیا گیا، جس سے پاک فوج...
    عمران خان سے ملاقات کا معاملہ، توہین عدالت کی درخواست کیلئے سہیل آفریدی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے حکم پر عملدرآمد نہ کیے جانے پر وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے توہین عدالت کیس دائر کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔سہیل آفریدی نے ایڈووکیٹ جنرل کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط ارسال کیا، جس میں مقف اپنایا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعلی کی بانی سے ملاقات کروانے کا حکم دیا تھا لیکن اس کے باوجود جیل انتظامیہ نے وزیراعلی کو ملنے کی اجازت نہیں دی۔...
    پاکستان کسٹمز کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تجارت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی اور مستقبل میں بھی اس نوعیت کی کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رہیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کسٹمز نے سوست ڈرائی پورٹ پر حالیہ آپریشن کے دوران ضبط کی گئی بڑی مقدار میں ممنوعہ اور غیر قانونی اشیاء کو تلف کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں چین سے درآمد شدہ شراب، کھانے پینے کی مصنوعات اور دیگر سامان شامل ہے۔کسٹمز حکام کے مطابق ضبط شدہ اشیاء کی تلفی کا عمل آج مقامی انتظامیہ، پولیس اور دیگر سرکاری محکموں کے نمائندوں کی موجودگی میں شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے گا۔ اس کارروائی کا مقصد اسمگلنگ اور غیر قانونی درآمدات کی روک تھام ہے جو...
    سٹی42:  نوتال کے قریب جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں نے راکٹ فائر کئے ہیں۔ راکٹوں سے ٹرین کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ بلوچستان میں نوتال کی قریب  دہشتگردوں نے  جعفر ایکسپریس پر چار راکٹ فائر کئے ۔ اس کے ردعمل میں سکیورٹی فورسز  اور پولیس کے جوانوں نے فوری طور پر جوابی فائرنگ کی۔  سکیورٹی فورسسز اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے  دہشتگرد فرار ہو گئے۔ جعفر ایکسپریس کو اس حملے میں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ تمام مسافر اور ٹرین کی تمام بوگیاں محفوظ ہیں۔ ٹرین اس واقعہ کے بعد  اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز Waseem Azmet
    ایڈیشنل پراسیکیوٹر نے مؤقف دیا کہ یو ایس بی فوٹیج کے مطابق 27 نومبر 2024ء کو حب ٹول پلازہ سے آنے والی گاڑی میں ملزمہ خودکش حملہ آور کے ساتھ بیٹھی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب خودکش حملے میں سہولتکاری کے مقدمے میں ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب خودکش حملے میں سہولتکاری کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے گرفتار ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ درخواستگزار کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا تھا کہ ملزمہ کا تعلق کالعدم بی ایل اے سے ہے، کوئی شواہد پیش نہیں...
    کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں یلو لائن بی آر ٹی کے اہم حصے تاج حیدر پل کو عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ گلشن معمار تا ٹاور ای وی بسز کا نیا روٹ شروع کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔ سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اہم اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کنول نظام بھٹو اور دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کے جاری اور آئندہ منصوبوں کا تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی حکومت نے کراچی کے بعد حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ میں خواتین اور طالبات کے لیے اسکوٹی ٹریننگ...
    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے غزہ میں قیامِ امن فورس بھیجنے کے حوالے سے ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ فلسطین کا مسئلہ 1967 سے میرے دل کے قریب ہے۔ میرے پاس ایسا کوئی ذریعہ نہیں کہ میں عملی طور پر ان کی مدد کر سکوں لیکن ان سے محبت ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان اس مسئلے میں شرکت کرنا چاہتا ہے یا شرکت کرنا پڑے تو میں سمجھتا ہوں یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔  ہم طالبان کو دوبارہ غاروں میں دھکیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں: وزیر دفاع خواجہ آصفخواجہ آصف کا کہنا ہے...
    امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ غزہ میں حالیہ واقعے میں حماس یا کسی اور گروپ کی جانب سے اسرائیلی فوجی پر حملہ کیا گیا تھا، اور ایسی صورت میں اسرائیل کے ردعمل کی توقع پہلے ہی کی جا رہی تھی۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ اگرچہ غزہ میں جنگ بندی تکنیکی طور پر برقرار ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ کسی قسم کی جھڑپ یا محدود کارروائی نہیں ہو سکتی۔ ان کے بقول، موجودہ حالات میں کشیدگی برقرار ہے اور دونوں جانب سے چھوٹے پیمانے پر واقعات پیش آ سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں واضح طور پر علم ہے کہ حماس یا...
    لاہور: بین الاقوامی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے حکومت پنجاب نے معدنیات و کان کنی کے لیے نیا جامع قانونی نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا۔ دی پنجاب مائنز اینڈ منرلز بل 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا جس کے تحت کان کنی کا جدید لائسنسنگ نظام متعارف کروایا جائے گا۔ بل کے تحت لائسنسنگ اتھارٹی تشکیل دی جائے گی، جس کے پاس نئے کان کنی لائسنس کا اجراء اور لائسنس معطل و ختم کرنے کا اختیار ہوگا۔ بل کے تحت کان کنی و معدنیات فورس تشکیل دی جائے گی، غیر قانونی کان کنی روکنا کان کنی و معدنیات فورس کے ذمے ہوگا۔ بل کے متن کے مطابق کان کنی و معدنیات فورس...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کی سندھ بار کونسل کے انتخابات میں شرکت کیخلاف درخواست پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ہائیکورٹ میں صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کی سندھ بار کونسل کے انتخابات میں شرکت کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ضیا الحسن لنجار وزیر کی حیثیت سے تنخواہ کے حقدار ہیں۔ سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ وزیر کی حیثیت سے وہ حکومت پاکستان کے ملازم نہیں۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ایڈووکیٹ جنرل صوبائی وزیر قانون کے ماتحت ہیں، یہ کیسے عدالت کی معاونت کرسکتے ہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ جواد ڈیرو نے موقف دیا کہ ایڈووکیٹ جنرل کی تقرری گورنر کرتا ہے،...
    ( ویب ڈیسک ) پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے ترکیہ کے 102ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر ترک عوام اور صدر رجب طیب اردوان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔  صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ترک قوم کی استقامت اور وژن پوری دنیا کے لیے مشعلِ راہ ہے۔  انہوں نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال اتاترک کی قیادت نے اصلاحات اور ترقی کی نئی راہیں کھولیں جبکہ علامہ اقبال اور قائدِاعظم محمد علی جناح نے ترک قیادت کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔  لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر  صدر زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ مذہبی، تاریخی اور باہمی احترام کے رشتوں...
    ان کا مزید کہنا تھا کہ ایوانِ صدر کا استعمال سیاسی غیر جانبداری کے اصولوں کے منافی ہے، فیصلہ پیپلز پارٹی ضرور کرے لیکن ریاستی علامتوں کا سیاسی استعمال درست نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمانی لیڈر مسلم لیگ نواز آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کے لیے ایوانِ صدر کا استعمال درست نہیں تھا، ایوان صدر میں آزاد کشمیر کے سیاسی بحران پر 3 اجلاس ہونا درست عمل نہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو اس معاملے میں خصوصی احتیاط کرنا چاہیے تھی۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں وزیراعطم کی تبدیلی پر نواز شریف نے ہی...
    فائل فوٹو پارلیمانی لیڈر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کے لیے ایوانِ صدر کا استعمال درست نہیں تھا، ایوان صدر میں آزاد کشمیر کے سیاسی بحران پر 3 اجلاس ہونا درست عمل نہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو اس معاملے میں خصوصی احتیاط کرنا چاہیے تھی۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں وزیراعظم کی تبدیلی پر نواز شریف نے ہی فیصلہ کرنا ہے، پیپلز پارٹی بھی اپنی قیادت، آصف زرداری یا بلاول بھٹو سے مشاورت کے بعد فیصلے کرتی۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی زیر صدارت زرداری ہاؤس میں اجلاس...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا میں نئی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی گئی، کابینہ کو دو مرحلوں میں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 8 سے 10 وزراء کا انتخاب کیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید 10 سے 14 اراکین کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ ذرائع نے کہا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں بڑے اضلاع سے ایک ایک رکن کو نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ممکنہ ناموں میں پشاور سے مینا خان، خیبر سے عدنان قادری، کوہاٹ سے آفتاب عالم، نوشہرہ سے خلیق الرحمان، ہری پور سے ارشد ایوب، صوابی سے عاقب اللہ خان اور...
    سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں ایئرپورٹ کے قریب غیرملکیوں پر خودکش حملے میں سہولت کاری کے کیس میں گرفتار ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزمہ پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب غیرملکیوں پر خودکش حملے میں سہولت کاری کا الزام ہے، ملزمہ خودکش حملہ آور شاہ فہد کے حب سے کراچی میں داخلے کے وقت گاڑی میں ساتھ بیٹھی تھی۔ ملزمہ کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف کوئی شواہد نہیں ہیں، ملزمہ کے کسی کالعدم تنظیم سے تعلق کے بھی شواہد نہیں ہیں۔ عدالت میں وکیل صفائی نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والی خاتون گل نساء نہیں ہے۔ پراسیکیوشن کا کہنا...
    چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہے۔ صوبہ بھر میں امن و امان کی بہتر صورتحال ہے۔ سوشل میڈیا پر انتہا پسندی کو فروغ دینے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں محکمہ داخلہ پنجاب کا خصوصی سیل 24/7 ایکٹو ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں غیرقانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو باعزت طریقے واپس بھجوانے کا عمل کامیابی سے جاری ہے۔     اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 40 واں اجلاس چیئرمین و صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی صدارت میں ہوا، جس میں صوبائی وزراء چوہدری...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرس نے لاہور میں ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ کی پرتپاک میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پنجاب میں جاری ترقیاتی رفتار کو سراہا اور ای بزنس پراجیکٹ کو سرمایہ کاروں کے لیے ایک مثبت اقدام قرار دیا۔ مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ارکان اسمبلی سے ملاقات میں کیا ہدایات دیں؟ مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں گرمجوشی خوش آئند ہے اور وزیراعظم شہباز شریف کا حالیہ دورہ امریکا باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔ وزیراعلیٰ نے امریکی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں دستیاب...
    امریکی حکام کے مطابق 28 سالہ بھارتی شہری پرنیت کمار اُسیری پَلّی کو اُس وقت گرفتار کر لیا گیا جب اُس نے امریکا سے جرمنی جانے والی لفتھانزا (Lufthansa) پرواز میں دو 17 سالہ مسافروں پر دھاتی کانٹے سے حملہ کیا۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق، پہلے متاثرہ لڑکا اپنی نشست پر سو رہا تھا جب ملزم نے اچانک اُس کے کندھے پر کانٹا مارا، جس کے بعد اُس نے دوسرے لڑکے کے سر کے پچھلے حصے پر بھی وار کیا۔ واقعے کے دوران اُس نے ایک خاتون مسافر کو تھپڑ مارا اور ایک عملے کے رکن کو بھی مارنے کی کوشش کی۔ مزید پڑھیں: ماؤ نواز علاقوں میں تعینات بھارتی فوجی اہلکاروں کی خودکشیاں بڑھنے لگیں طیارے کے عملے نے صورتحال...
    واشنگٹن: امریکی محکمۂ انصاف نے بتایا ہے کہ شکاگو سے جرمنی جانے والی ایک پرواز میں دو نوجوانوں پر حملے کے الزام میں ایک بھارتی شہری پر فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔ امریکی محکمۂ انصاف کی پریس ریلیز کے مطابق 28 سالہ پرنیت کمار نامی بھارتی شہری نے دورانِ پرواز ایک دھاتی کانٹے (metal fork) سے دو 17 سالہ لڑکوں پر حملہ کیا۔ واقعہ 25 اکتوبر کو پیش آیا اور پرواز کے بوسٹن پہنچنے پر ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پرنیت کمار نے پہلے ایک نوجوان کے کندھے پر حملہ کیا اور بعد ازاں دوسرے کے سر کے پچھلے حصے پر وار کیا۔ جب عملے نے اسے قابو کرنے کی کوشش کی تو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت (فوسپا ) نے فیڈرل اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے بیانات کو صنفی امتیاز قرار دے دیا۔ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے وائس چانسلر کو تنبیہ کرتے ہوئے یونیورسٹی سنڈیکیٹ کو ان کے طرزِ عمل پر نظر رکھنے، یونیورسٹی انتظامیہ کو قانون کے مطابق انکوائری کمیٹی تشکیل دینے اور تمام کیمپسز میں ضابطہ اخلاق نمایاں طور پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔ فوسپا نے عملے اور طلبہ کے لیے آگاہی اور صنفی حساسیت کی تربیت کا باقاعدہ انتظام کرنے کی ہدایت کی اور خاتون لیکچرار کی وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان کے خلاف ہراسمنٹ کی شکایت پر وارننگ دی گئی۔ فوسپاہ کے فیصلے میں کہا گیا کہ ڈاکٹر...
     کراچی: جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر نوجوان کے موبائل فون سے ساڑھے 8 لاکھ ڈالر مالیت کی ڈیجیٹل کرنسی دوسرے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کے معاملے پر پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پشاور جانے والے نوجوان فیض یاب نے حکام پر ساڑھے 8 لاکھ ڈالر ڈیجیٹل کرنسی دوسرے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے اور ای میل، واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اس معاملے میں پولیس نے متاثرہ نوجوان کا بیان ریکارڈ کرلیا۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق متاثرہ نوجوان فیض یاب نے پولیس کو ابتدائی بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔ متاثرہ نوجوان فیض یاب نے کراچی ائیرپورٹ پہنچنے سے باہر نکلنے تک کے تمام حالات پولیس کو بتائے، متاثرہ نوجوان نے پولیس کو...
    پشاور سے باوثوق ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں اراکین پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بارے میں کل تک کل تک فیصلہ متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیرِاعلیٰ ہاؤس میں اختتام پذیر ہو گیا۔ پارلیمانی اجلاس میں سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی سمیت پاکستان تحریک انصاف کے ممبرانِ صوبائی اسمبلی شریک تھے، جس میں صوبائی کابینہ کی تشکیل نو کے حوالے سے اہم فیصلہ کیے گئے۔ اِس حوالے سے باوثوق ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں اراکین پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا...
    سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ کاروباری سرگرمیوں کو وسعت دینے کے لیے ایئر کارگو سہولیات کی فراہمی کا جامع منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت سکردو ایئرپورٹ کو کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت بین الاقوامی کارگو نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے سکردو ایئرپورٹ کی استعداد اور صلاحیت سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ کاروباری سرگرمیوں کو وسعت دینے کے لیے ایئر کارگو سہولیات کی فراہمی کا جامع منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت سکردو ایئرپورٹ کو کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت بین الاقوامی کارگو نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے گا۔ اس مقصد کے...
    پاکستان تحریکِ انصاف کی پارلیمانی کمیٹی نے خیبر پختون خوا میں مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں اراکینِ اسمبلی اور اسپیکر نے بھی شرکت کی، جہاں سینیٹ الیکشن اور صوبائی کابینہ کی تشکیل پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اتفاق رائے ہوا کہ فی الحال ایک محدود یعنی 8 سے 10 وزرا پر مشتمل کابینہ بنائی جائے گی۔ یہ فیصلہ پارٹی کے بانی چیئرمین کی ہدایت پر کیا گیا ہے، جنہوں نے مختصر مگر مؤثر ٹیم کے ساتھ حکومت چلانے کی تجویز دی تھی۔ اطلاعات کے مطابق 30 اکتوبر کو سینیٹ انتخابات کے انعقاد کے بعد کابینہ کے اراکین کا باضابطہ اعلان کیا...
    پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی نے خیبرپختونخوا کی مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ارکان اسمبلی اور اسپیکر نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینٹ الیکشن اور کابینہ کی تشکیل زیر بحث لائی گئی جبکہ اجلاس میں مختصر کابینہ تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 30 اکتوبر کو ہونے والے سینیٹ الیکشن کے بعد مختصر کابینہ تشکیل دی جائے گی جبکہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے بھی حکمت عملی طے کرلی گئی ہے۔ اجلاس کے حوالے سے زرائع نے بتایا کہ بانی چیئرمین کی جانب سے مختصر کابینہ تشکیل دینے کی ہدایت کے بعد مختصر...