کراچی میں یلو لائن بی آر ٹی کے اہم حصے کو عوام کیلیے کھولنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
کراچی:
سندھ حکومت نے کراچی میں یلو لائن بی آر ٹی کے اہم حصے تاج حیدر پل کو عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ گلشن معمار تا ٹاور ای وی بسز کا نیا روٹ شروع کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔
سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اہم اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کنول نظام بھٹو اور دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کے جاری اور آئندہ منصوبوں کا تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
صوبائی حکومت نے کراچی کے بعد حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ میں خواتین اور طالبات کے لیے اسکوٹی ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ سندھ کے مزید تین اضلاع میں پیپلز بس سروس کے دائرے کو مزید وسعت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
سینیئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حکومتِ سندھ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ حیدرآباد، لاڑکانہ اور سکھر میں خواتین اور طالبات کے لیے اسکوٹیز چلانے کی تربیت کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ خواتین اور طالبات کے لیے اسکوٹیز چلانے کی تربیت نجی کمپنی کے اشتراک سے دی جائے گی، یہ تربیت صرف نقل و حمل کا ذریعہ نہیں بلکہ خواتین کی خود مختاری اور روزگار کے مواقع بڑھانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ ٹریننگ مکمل کرنے والی خواتین کو مفت ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جائیں گے تاکہ انہیں کسی مالی بوجھ کا سامنا نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ یلو لائن بی آر ٹی کا اہم سیکشن تاج حیدر پل مکمل ہو چکا ہے اور جلد ہی عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ گلشن معمار سے ٹاور تک 15 ای وی بسوں پر مشتمل نیا روٹ شروع کیا جا رہا ہے، جو شہریوں کو جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرے گا۔
شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ خیرپور، شکارپور اور نوشہروفیروز میں بھی پیپلز بس سروس کے تحت 20 نئی بسیں چلائی جائیں گی تاکہ سندھ کے دیگر شہروں کو بھی معیاری سفری سہولیات میسر آئیں، ڈبل ڈیکر اور ای وی بسوں کی نئی کھیپ جلد کراچی پہنچنے والی ہے۔
سینیئر وزیر کا کہنا تھا کہ دسمبر میں ای وی ٹیکسی سروس کا آغاز کیا جائے گا، ابتدائی مرحلے میں 30 پنک ای وی ٹیکسیوں کے لیے خواتین ڈرائیورز کی تربیت کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل کے لیے
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔