پاکستان مخالف بھارتی فلم دھرندر کا جواب، سندھ حکومت کا ’میرا لیاری‘ فلم ریلیز کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
سندھ حکومت نے پاکستان کے خلاف بننے والی بھارتی فلم دھرندھر کے ردِعمل میں لیاری پر مبنی فلم ’میرا لیاری‘ ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کا مقصد علاقے کی مثبت اور حقیقی تصویر دنیا کے سامنے لانا ہے۔
سندھ کے سینیئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات، نشریات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بھارتی فلم دھرندھر پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈا ہے، جس میں جان بوجھ کر لیاری کو منفی انداز میں پیش کیا گیا۔
Indian movie Dhurandhar is yet another example of negative propaganda by the Indian film industry against Pakistan, especially targeting Lyari.
— Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam) December 13, 2025
ان کے مطابق آئندہ ماہ ریلیز ہونے والی فلم ’میرا لیاری‘ علاقے کے اصل کلچر اور تشخص کو اجاگر کرے گی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہاکہ دھرندھر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششوں کا تسلسل ہے اور اس فلم کے ذریعے لیاری کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا ہے۔
انہوں نے واضح کیاکہ لیاری تشدد کا نہیں بلکہ امن، ثقافت، ٹیلنٹ اور جدوجہد کی علامت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فلم ’میرا لیاری‘ کے ذریعے دنیا کو اس علاقے کی اصل تصویر دکھائی جائے گی، جس میں امن، خوشحالی اور فخر کو نمایاں کیا جائے گا۔
شرجیل انعام میمن کے مطابق اس فلم کی ریلیز آئندہ ماہ متوقع ہے اور یہ لیاری کے مثبت تشخص کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کوشش ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان مخالف فلم دھرندر سندھ حکومت شرجیل میمن میرا لیاری فلم وزیر حکومت وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان مخالف فلم سندھ حکومت شرجیل میمن میرا لیاری فلم وزیر حکومت وی نیوز میرا لیاری
پڑھیں:
سندھ کے تمام سرکاری و نجی کالجز میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان
حکومتِ سندھ کے کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 10 دسمبر 2025 کو نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے، جو 22 دسمبر سے 31 دسمبر 2025 تک جاری رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:ای چالان کے خلاف درخواستیں، سندھ ہائیکورٹ میں حکمِ امتناع کی استدعا مسترد، حکومت سے رپورٹ طلب
سندھ حکومت کے کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 28 نومبر 2024 کو منعقدہ سب کمیٹی کی میٹنگ کے فیصلے کے مطابق موسمِ سرما کی تعطیلات کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام پبلک اور پرائیویٹ کالجز میں طلبا و اساتذہ کے لیے چھٹیاں 22 دسمبر سے شروع ہوں گی اور 31 دسمبر تک جاری رہیں گی۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ موسمِ سرما کی تعطیلات کے دوران ہونے والے (HSC پارٹ-I اور II ) سپلیمنٹری امتحانات اور دیگر شیڈول شدہ امتحانات اپنے مقررہ وقت کے مطابق منعقد ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام حکام اور کالجز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کریں اور طلبا کو کسی قسم کی معلومات کی کمی نہ ہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں