عمران نے کوئی کارنامہ انجام نہیں دیا جو یاد رکھا جائے:شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہم 9مئی واقعہ کو نہیں بھول سکتے، چاہتے ہیں سیاستدان اپنی غلطیاں تسلیم کریں۔ پیپلزپارٹی کسی بھی جماعت پر پابندی کی حمایت نہیں کرتی‘ تاہم پی ٹی ئی کو بھی اپنی سیاست پر نظرثانی کرنا ہوگی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا بانی پی ٹی ائی ماضی میں اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے اقتدار میں آئے۔انکے 3سالہ دور اقتدار کے انٹرویوز ریکارڈ پر موجود ہیں، عدم اعتماد کے وقت یہ تاحیات ایکسٹیشن دینے کو راضی اور اسٹیبلشمنٹ کے ترلے کررہے تھے۔ آپ اْس نہج تک نہ پہنچیں جہاں سے واپسی ممکن نہ ہو‘معاملات کو بات چیت سے حل کریں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور میں کوئی ایسا کارنامہ انجام نہیں دیا کہ آپ کو یاد رکھا جائے، پیپلز پارٹی کے دور میں ملک میں آئین معرض وجود آیا، پاکستان کو ایٹمی ملک بنایا اور میزائل ٹیکنالوجی دی۔شرجیل میمن نے کہا بھارتی میڈیا اس بحران سے نکلنے کیلئے آپ کی کوئی مدد نہیں کر سکتا بلکہ اس سے معاملات مزید بڑھیں گے۔آپ کا دور بدترین آمریت کا دور تھا،کیا آپ کے دور میں آصف زرداری کو گرفتار نہیں کروایا گیا۔عید کی رات کو فریال تالپور کو جیل بھیجوایا گیا۔ ہم آپ سے اپیل کرتے ہیں نوجوانوں کو گالم گلوچ، تباہی کی طرف نہ لے کر آئیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
غداری کا امکان کھلا ہے—عمران خان کا مستقبل ایم کیو ایم جیسا؟ رانا ثنا اللہ کا تہلکہ خیز بیان
وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف غداری کے مقدمے کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا، ان کا انجام ایم کیو ایم اور بانی ایم کیو ایم سے مختلف نہیں ہوگا۔رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں بڑا دو ٹوک پیغام دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو واضح پیغام دیا گیا، اس کومذاق سمجھیں گے تو نقصان اٹھائیں گے، حکومت نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کی تائید کی ہے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی اپنی بہن سے ملاقات کے بعد جو ٹوئٹ آیا اور جو الفاظ استعمال ہوئے اس کے بعد فیصلہ ہوگیا، عمران خان کے خلاف غداری کے مقدمے کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جلسے میں جو باتیں کی گئیں ان کو پیغام مل جائے گا اور بڑی قوت سے ملے گا، یہ لوگ اس قسم کی حرکتیں کر کے اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں، ان کا انجام ایم کیوایم اور بانی ایم کیوایم سے مختلف نہیں ہوگا۔آج ایم کیو ایم لندن اوربانی ایم کیو ایم کدھر ہیں۔انہوں نے کہا کہ عنقریب پاکستان تحریک انصاف اور اڈیالہ تحریک انصاف ہونے والا معاملہ نظر آرہا ہے، پی ٹی آئی کی اکثریت اس پاگل پن کا حصہ نہیں بنے گی۔اس کے علاوہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جعفرایکسپریس پر حملے کرنے والے دہشت گردوں کے بیانیے کو بھارت افغانستان اور پی ٹی آئی کے میڈیا نے ایک ساتھ اٹھایا۔