پی ٹی آئی کبھی بھی عام آدمی کیلئے سڑک پر نہیں نکلی: شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
شرجیل میمن—فائل فوٹو
سینئر وزیرِ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کبھی بھی عام آدمی کے لیے سڑک پر نہیں نکلی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شرجیل میمن نے کہا کہ 2018ء میں جعلی مینڈیٹ پر بانیٔ پی ٹی آئی اقتدار میں آئے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو سازش کر کے حکومت میں لایا گیا، بانیٔ پی ٹی آئی نے اپنے دور میں ایک بھی اچھا کام نہیں کیا۔
سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی اسمبلی میں بل پاس کرنے کے لیے اداروں سے مدد مانگتے تھے، عمران خان کی حکومت نے کوئی ایسا کام نہیں کیا، جو اُن کی پارٹی گنوا سکے۔
اُن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے جو محاذ کھولا ہے وہ صرف ایک شخص کی رہائی کے لیے ہے، یہ پارٹی کبھی بھی عام آدمی کے لیے سڑک پر نہیں نکلی۔
شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی نے معاشرے میں گالی گلوچ کے کلچر کو فروغ دیا، دورِ اقتدار میں اس پارٹی نے چن چن کر سیاسی مخالفین کو جیل بھجوایا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شرجیل میمن پی ٹی ا ئی نے کہا کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
ٹنڈوالہ یار: صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سن رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز