2025-12-10@13:20:45 GMT
تلاش کی گنتی: 50
«تہرے قتل»:
کراچی (نیوزڈیسک) علاقے گلشنِ اقبال بلاک ون میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات کا معمہ حل ہوگیا۔ گھر کے سربراہ اقبال اور اس کے بیٹے یاسین نے تینوں خواتین کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ پولیس کے مطابق دونوں باپ بیٹا بھاری قرض کے بوجھ تلے دبے ہوئے تھے اور اسی دباؤ کے باعث ہولناک منصوبہ تیار کیا۔تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان نے بتایا کہ پہلے ایک خاتون کو نیند کی گولیاں دے کر مارا، پھر دوسری کو زہر ملا جوس پلایا، اور بعد میں تیسری خاتون کو بھی اسی طرح قتل کردیا۔ منصوبے کے مطابق قتل کے بعد باپ بیٹا خود بھی زہر پی کر جان دینے والے تھے، مگر یاسین کی حالت بگڑنے پر اقبال...
کراچی: گلشن اقبال کے رہائشی فلیٹ سے ماں بیٹی اور بہو کی لاشیں ملنے کے معاملے پر انویسٹی گیشن پولیس نے تہرے قتل کے واقعے کی گتھی سلجھاتے ہوئے گھر کے سربراہ اور بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے بیٹے کو باقاعدہ گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو گلشن اقبال بلاک ون کے رہائشی فلیٹ سے ماں بیٹی اور بہو کی لاشیں ملنے کے معاملے پر انویسٹی گیشن پولیس نے تہرے قتل کے واقعے کی گتھی سلجھا لی، انویسٹی گیشن پولیس نے گھر کے سربراہ اقبال اور گھر سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے بیٹے یاسین کو تہرے قتل کے الزام میں باقاعدہ گرفتار کر لیا، گرفتار باپ بیٹا نے اعتراف جرم بھی...
—فائل فوٹو میانوالی کے علاقے ہرنولی میں مبینہ طور پر والدین کے ہاتھوں ٹینک میں ڈبوکر قتل کی گئی 2 ماہ کی بچی کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے پیٹ میں پانی جمع ہونے کے شواہد نہیں ملے۔گزشتہ روز قتل ہونے والی بچی کے قتل کے الزام میں بچی کے والد کو گزشتہ روز ہی گرفتار کر لیا گیا تھا تاہم بچی کی والدہ اب تک مفرور ہے، مقتول بچی کے والد کا کہنا تھا کہ وہ بیٹی کے بجائے بیٹے کا خواہش مند تھا۔ یہ بھی پڑھیے میانوالی: بیٹی کی پیدائش پر ناخوش والدین نے بچی کو قتل کردیا پولیس کے مطابق 2 ماہ کی بچی پلوشہ بی...
گرفتار دہشتگردوں کی شناخت یارمجان ولد بادشاہ دین اور لطیف اللہ ولد شانہ جان ساکنان دتہ خیل کے نام سے ہوئی جو دہشتگردی، قتل و اقدام قتل کے واقعات میں ملوث اشتہاری مجرمان ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تسلسل میں شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں سی ٹی ڈی شمالی وزیرستان کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں دتہ خیل بازار میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ چیک پوسٹ پر خودکش حملے کے دو سہولتکار گرفتار کرلیے گئے۔ گرفتار دہشتگردوں کی شناخت یارمجان ولد بادشاہ دین اور لطیف اللہ ولد شانہ جان ساکنان دتہ خیل کے نام سے ہوئی جو...
پشاور میں میاں بیوی اور ماں کو انتہائی بے دردی سے قتل کرنے کا ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق تینوں مقتولین کو پہلے پھانسی دی گئی، پھر ذبح کیا گیا اور کلہاڑی سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پشاور پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ ہفتے علاقے اول کلے، تھانہ فقیر آباد کی حدود میں پیش آیا۔ کئی دن گزرنے کے باوجود بھی پولیس تاحال ملزمان تک نہیں پہنچ سکی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پشاور: 8 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، لاش ہمسائے کے صندوق سے برآمد ایس پی فقیر آباد ارشد خان نے وی نیوز کو بتایا کہ تہرے قتل کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم ابھی تک...
راولپنڈی میں تھانہ کہوٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تہرے قتل کے مقدمہ میں نامزد شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق زیر حراست شخص نے دو ہفتے قبل سابقہ رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے 3 شہریوں کو قتل جبکہ ایک کو زخمی کر دیا تھا۔ زیر حراست شخص واردات کے بعد روپوش ہو گیا تھا جسے کہوٹہ پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا۔ زیر حراست شخص کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی ریڈ کیے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سیری پولیس نے قتل کے دو اشتہاری میاں بیوی کو گرفتار کرلیا،پولیس نے سیری کے علاقے میں 2024ء کے قتل کیس کے اشتہاری 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر توکل علی میر جت روڈ پر کارروائی کی۔ اس دوران ملزمان وقار احمد عرف وکیل ماچھی اور اسکی اہلیہ گل بانو عرف پری کو گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار ملزمان سیری تھانے میں درج قتل کے مقدمے میں اشتہاری تھے اور کافی عرصے سے پولیس کو مطلوب تھے ، ملزمان نے 3مارچ 2024ء کو رکشہ ڈرائیور عمران پھلپھوٹوکوقتل کرکے کر اسکا رکشہ اور موبائل فون لے کرفرار ہوگئے تھے۔ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے سیری پولیس کی کارکردگی کو سراہتے...
---فائل فوٹو گزشتہ روز کراچی سُپر ہائی وے کے علاقے میمن گوٹھ سے ملنے والی 3 خواجہ سراؤں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ طارق کے مطابق لاشوں پر تشدد کے نشانات نہیں ملے، گولیوں کے نشانات تھے۔ ڈاکٹر سمعیہ طارق کا کہنا ہے کہ تینوں کی موت خون زیادہ بہہ جانے کے سبب ہوئی، تینوں لاشوں سے مختلف نمونے لے لیے گئے ہیں۔ کراچی: خواجہ سراؤں کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیلپولیس حکام کا کہنا ہے کہ 3 خواجہ سراؤں کے قتل کا مقدمہ میمن گوٹھ تھانے میں درج ہے۔ اس سے قبل سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ تین خواجہ سراؤں کے قتل پر تحقیقات...
سپریم کورٹ نے تہرے قتل کے مجرم اورنگزیب کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ اورنگزیب پر الزام ہے کہ اس نے 2011 میں دو خواتین اور ایک مرد کو قتل کیا۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر سجاد بھٹی نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان نے پورے خاندان کو ختم کرنے کی کوشش کی اور اس مقصد کے لیے دستیاب تمام اسلحہ استعمال کیا۔ یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ: ساس سسر کے قتل کے ملزم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد، عمر قید کا فیصلہ برقرار سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے سوال اٹھایا کہ اگر ملزمان پورا خاندان ختم کرنے آئے تھے تو گھر کے 2افراد زندہ کیسے بچ گئے؟ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے بھی استفسار کیا کہ اس صورت...
اسلام آباد پولیس نے تھانہ انڈسٹریل ایریا کے علاقے رمشا کالونی میں تہرے قتل کیس کا سراغ لگا لیا۔ مقتولین میں محمد اکرام، ان کا بیٹا عمانوائیل اور بیٹی زویہ شامل تھے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان نے مقتولین کو جوس میں نشہ آور اشیاء اور گولیاں ملا کر پلایا، جس کے بعد قتل کرکے مقتولین کے موبائل فون بھی ساتھ لے گئے۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت یشوا ولد بہادر اور یشوا ولد رمضان کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس ٹیم نے سیف سٹی کیمروں اور تکنیکی ذرائع کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے قلیل وقت میں گرفتاری پر پولیس ٹیموں...
سپریم کورٹ نے مردان کے رہائشی ملزم امین کی تہرے قتل کے مقدمے میں سنائی گئی سزائے موت کو عمر قید میں بدل دیا۔ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم کے وکیل ارشد حسین یوسفزئی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ تینوں ملزمان پر مشترکہ الزام عائد کیا گیا تھا جبکہ ڈاکٹر کی میڈیکل رپورٹ پولیس رپورٹ کے مطابق نہیں تھی۔ مزید پڑھیں: جج کے بیٹے کے قتل کیس میں تفتیش پر سوالات، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا وکیل کا کہنا تھا کہ ریکارڈ میں ایسا کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں جس سے ثابت ہو کہ قتل عناد کی وجہ سے کیا گیا۔ ملزم امین کے خلاف 19 مئی 1999...
چند روز قبل راولپنڈی کی 18 سالہ لڑکی کے غیرت کے نام پر جرگے کے مبینہ حکم پر قتل نے ہر ایک کو دنگ کر دیا، کیونکہ یہ گھناؤنا فعل شہروں تک پہنچ گیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ غیرت کے نام پر ایسا گھناؤنا مجرمانہ کھیل پاکستان کے شہروں میں بھی پہنچ گیا ہے، جو کہ انسانیت پر ایک طمانچہ ہے۔ بالخصوص پولیس جو کہ ان مجرمانہ کارروائیوں کو بخوبی جانتی ہے اور آنکھیں بند کر کے محض چند سکوں کے لیے ہو سکتی ہے۔ بیشک غیرت کے نام پر قتل (Honour Killing) ایک ایسا وحشیانہ جرم ہے جو عورت کی آزادی اور حقِ زندگی کو سب سے زیادہ نشانہ بناتا ہے۔ یہ قتل عموماً اس وقت ہوتے...
کراچی میں گزشتہ روز گوجرانوالہ کے رہائشی جوڑے کے قتل کی پولیس مختلف پہلوؤں سے تحقیقات میں مصروف ہے۔گوجرانوالہ پولیس کے مطابق مقتولہ لڑکی کا بھائی حراست میں ہے، بھائی نے کراچی کا سفر نہیں کیا جبکہ مقتول ساجد کے اہلخانہ کا اب تک پتا نہیں چل سکا ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول کے اہلخانہ نے اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا، کراچی پولیس کے ساتھ مل کر کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں کلفٹن چائنہ پورٹ کے قریب سے جھاڑیوں کے پیچھے سے مرد اور خاتون کی لاشیں ملی تھیں جنہیں سروں پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔
فائل فوٹو نوشہرو فیروز میں گزشتہ روز گھر کے سامنے سے ملنے والی 15 سالہ لڑکی کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیٹی کو رشتے داروں نے قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ نوشہرو فیروز کے علاقے محبت دیرو میں لڑکی کی لاش ملنے کے معاملے پر مقتولہ کے والد کی مدعیت میں زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ 4 ماہ قبل ملزم نے میری بیٹی سے زیادتی کی تھی، وڈیرے نے فیصلہ کرکے فریقین پر چار لاکھ جرمانہ عائد کیا تھا، وڈیرے نے میری بیٹی کی ملزم سے شادی کروانے کافیصلہ کیا تھا، ملزم لال ڈنو اور اس کے بھائی نے کل میری بیٹی کو زہریلی گولیاں...
آسٹریلوی خاتون ایرن پیٹرسن پر جرم ثابت ہوگیا ہے کہ اس نے اپنی سابقہ ساس، سسر سمیت 3 سسرالی رشتہ داروں کو جان بوجھ کر زہریلی مشروم کھلا کر قتل کیا تھا۔ یہ واقعہ آسٹریلیا کے ایک چھوٹے سے قصبے غربی وکٹوریا میں پیش آیا، جہاں 50 سالہ ایرن پیٹرسن پر اپنے سابق سسرال والوں کو ’زہریلی مشروم‘ پکا کر دوپہر کے کھانے میں کھلانے کا الزام عائد کیا گیا۔ اس نے اپنی سابقہ ساس، سسر اور دونوں بچوں کو ایک خوشگوار ملاقات کے لیے مدعو کر رکھا تھا، ان کے لیے جو کھانا بنایا اس میں مشروم کی ڈش بھی شامل تھی۔ کیا ہوا تھا؟ یہ واقعہ اگست 2022 میں پیش آیا، جب ایرن نے اپنے سسرال والوں کو...
فقہی بیان جس میں امریکی صدر کی جانب سے عالم تشیع کے مرجع اعلیٰ کو دھمکی دینے کی مذمت کیساتھ ٹرمپ اور نیتن یاہو کو کافر حربی اور مفسد فی الارض قرار دیتے ہوئے ان کے لیے شرعی طور پر "مہدور الدم" اور "مفسد فی الارض" کا قطعی حکم صادر کیا گیا ہے، اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو ان دھمکیوں کے مقابلے کے لیے تیار رہنے اور مزاحمت کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلمی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سے حوزہ علمیہ کے فقہاء نے شرعی حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کمینہ اور احمق ہے اور اس کا صیہونی ساتھی نیتن یاہو کافر حربی ہیں۔ یہ دونوں مفسد فی الارض، نسل کش،...
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شکور اور عمر کا مقتولین کے ساتھ رشتہ کا تنازع چل رہا تھا، مقتولین کا تعلق پشاور کے علاقے داودزئی سے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چارسدہ کے تھانہ سرو کی حدود دلہ زاک میں رشتے کے تنازع پر میاں بیوی اور کمسن بچی کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے، مقتولین کی لاشوں کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے شبقدر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شکور اور عمر کا مقتولین کے ساتھ رشتہ کا تنازع چل رہا تھا، مقتولین کا تعلق پشاور کے علاقے داودزئی سے ہے۔
مصور کاکڑ—فائل فوٹو کوئٹہ سے تاوان کیلئے اغوا کرنے کے بعد قتل کئے گئے دس سالہ مصور خان کاکڑ کو کاسی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔مصور کاکڑ کی نماز جنازہ میں صوبائی وزرا، آئی جی پولیس بلوچستان، رشتہ داروں، شہریوں اور تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیے گزشتہ برس اغوا ہوئے بچے مصور کاکڑ کو اغواء کاروں نے قتل کر دیا: ڈی آئی جی کوئٹہ واضح رے کہ مصور کاکڑ کو گزشتہ سال نومبر میں اغواء کیا گیا تھا، 2 روز قبل اس کی لاش ملی تھی۔گزشتہ روز ڈی آئی جی کوئٹہ نے مصور کاکڑ کو قتل کیے جانے کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا تھا۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اس حوالے سے...
مقتول بچہ مصور خان کاکڑ—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ اعتزاز گورایہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ سال 15 نومبر کو اغواء ہونے والے بچے مصور خان کاکڑ کو اغواء کاروں نے قتل کر دیا۔ڈی آئی جی اعتزاز گورایہ نے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے بچے کی بازیابی کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اب تک اس کیس میں 19 جے آئی ٹی میٹنگز ہوئیں، بچے کی بازیابی کے لیے 2000 رہائشی مقامات کو سرچ کیا گیا۔ڈی آئی جی کوئٹہ نے کہا کہ بچے کی بازیابی کے لیے وقتاً فوقتاً آپریشنز ہوتے رہے، اس دوران اغواء کاروں کے ساتھ بات چیت...
---فائل فوٹو لودھراں میں سی سی ڈی کی کارروائی کے دوران 11 سال سے مفرور تہرے قتل کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سی سی ڈی کی اشتہاری مجرمان کی ٹاپ لسٹ میں شامل تھا، ملزم نے 2014ء میں دیرینہ دشمنی کی وجہ سے دو افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا جبکہ 2023ء میں بھی ایک شخص کو قتل کیا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں کیماڑی پولیس نے خاتون کو قتل کر کے لاش سمندر میں پھینکے والے مفرور ملزم کو 3 سال بعد گرفتار کیا تھا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیماڑی اظہر جاوید کے مطابق سال 2022ء میں خاتون نصیب زرینہ گھر سے سودا لینے نکلی تھی کہ لاپتہ ہوگئی،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 جون 2025ء) اسرائیل نے تہران کے جنوب مغربی علاقے کے مکینوں کو انخلا کی وارننگ دے دی پچاس لڑاکا طیاروں نے تہران میں گزشتہ رات بیس سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا امریکا نے مشرق وسطیٰ میں مزید جنگی طیارے بھیج دیے ہیں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک پیچھے نہیں ہٹیں گے، جب تک ایران کا ایٹمی پروگرام ناکارہ نہ بنا دیا جائے اسرائیل کی نئی وارننگ اسرائیل نے تہران کے جنوب مغربی علاقے کے مکینوں کو انخلا کی وارننگ دے دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیل ان علاقوں میں واقع ایرانی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتا ہے، اس لیے عام...
تہران: ایران کے پاسداران انقلاب نے اسرائیلی شہریوں کو اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب خالی کرنے کی وارننگ دے دی۔ پاسداران انقلاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی شہری جتنی جلدی ممکن ہو دارالحکومت تل ابیب خالی کردیں۔ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آنے والے گھنٹوں میں تل ابیب میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے یہ انتباہ اسرائیلی فوج کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ایرانی شہریوں کو دارالحکومت تہران کا ایک علاقہ خالی کرنے کا کہا گیا تھا۔ Post Views: 4
اسرائیل ایرانی فوجی اور جوہری قیادت کی اہم شخصیات کے قتل کی وارداتوں کے لیے موبائل فون ٹریکنگ ٹیکنالوجی استعمال کر رہا ہے۔ برطانوی اخبار دی ٹیلیگراف کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل ایران میں اہم افراد کو قتل کرنے کے لیے موبائل ٹریکنگ استعمال کرتا ہے، صہیونی ایجنسیوں نے پہلے اسی طریقے سے تہران میں اسمعٰیل ہنیہ کو قتل کیا تھا۔ ایرانی فوج کے زیرانتظام فارس نیوز ایجنسی نے پیر کو رپورٹ کیا کہ حماس کے سابق سیاسی رہنما اسمعٰیل ہنیہ کو جولائی 2024 میں تہران میں اسی طرح کی ایک واردات میں شہید کیا گیا تھا، جس کا الزام وسیع پیمانے پر اسرائیل پر عائد کیا گیا تھا۔ ایران کے پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ فارس نیوز ایجنسی کے...
ایران نے دارالحکومت تہران پر اسرائیلی فضائی حملوں کے جواب میں شمالی اور وسطی اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغ دیے، جس کے بعد متعدد شہروں میں ایمرجنسی سائرن بجنے لگے اور عوام کو فوری طور پر محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس کا فضائی دفاعی نظام ایرانی میزائلوں کو روکنے کے لیے متحرک ہو چکا ہے اور کئی میزائلوں کو راستے میں ہی تباہ کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں اسرائیل کی ایران میں فوجی تنصیبات پر تازہ بمباری، جوابی کارروائی تباہ کن ہوگی، ایران کا انتباہ تہران میں اسرائیلی حملے، فوجی و دفاعی اہداف نشانہ ایرانی میزائل حملوں سے قبل اسرائیل نے تہران میں بڑے پیمانے پر فضائی...
لاہور ہائی کورٹ—فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے تہرے قتل کے الزام میں 3 بار سزائے موت کے خلاف ملزم کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کردیا۔ منظر امام قتل ، سزائے موت کا ملزم بریسندھ ہائی کورٹ نے ايم کيو ايم کے سابق رکن سندھ... لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شہرام سرور اور جسٹس طارق ندیم پر مشتمل بنچ نے سماعت کی۔ٹرائل کورٹ نے تہرےقتل کے الزام میں ملزم کو 2021ء میں تین بار سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔
پولیس نے گزشتہ روز قتل کی جانے والی ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو قتل کرنے کے بعد فیصل آباد فرار ہوگیا تھا جہاں سے اسے گرفتار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ثناء یوسف کے قتل کے ملزم کی شناخت عمر حیات عرف کاکا کے نام سے ہوئی اور وہ خود بھی ٹک ٹاکر ہے جب کہ ملزم نے خود کو مقتولہ کا دوست بتایا ہے۔واضح رہے کہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو گزشتہ روز اسلام آباد میں ان کے گھر پر فائرنگ کرکے قتل کردیا...
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور ایس پی نبیل کھوکھر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریبی ناکے پر اپوزیشن لیڈر اور ایس پی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ عمر ایوب نے ایس پی کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ کو میری بات سننی پڑے گی۔اس پر نبیل کھوکھر نے کہا کہ راستہ کلیئر کریں گے تو میں آپ کی بات سنوں گا، آپ راستہ کلیئر کریں ہم کارکنوں کو چھوڑ دیں گے۔اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے پاس عدالتی آرڈر موجود ہیں، میں نے کہا تھا اے پی سی ہونی چاہیے جس میں بانی پی ٹی آئی کی...
لاہور: نواب ٹاؤن کے علاقے میں بھانجوں کے ہاتھوں ماموں کے قتل کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ نواب ٹاؤن پولیس نے 24 گھنٹے سے قبل ہی ایک مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیا تھا، ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ ملزمان احتشام اور گلشام گزشتہ روز واقعے کے بعد فرار ہوگئے تھے۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق فرار ملزمان میں سے ملزم احتشام کو گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم گلشام کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار جا رہے ہیں، واقعے...
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ حملہ مجرمانہ اقدام ہے۔ اسلامی تعلیمات، قانون اور انسانی اقدار کے منافی ہے۔ ایران ملزمان کی شناخت اور انکو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے صوبے سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانیوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ حملہ مجرمانہ اقدام ہے۔ اسلامی تعلیمات، قانون اور انسانی اقدار کے منافی ہے۔ ایران ملزمان کی شناخت اور ان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گا۔ اس سے پہلے پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ واقعے پر ایران سے رابطے میں ہیں، مکمل...
بہاولپور میں تیسری جماعت کی طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی اور قتل کے 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق6 روز قبل باقر پور میں کھیتوں سے بچی زخمی حالت میں ملی تھی، جسے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ بدقسمتی سے وہ اسپتال منتقلی کےدوران دم توڑ گئی تھی۔پولیس کے مطابق مبینہ اجتماعی زیادتی اور قتل کے 4 ملزمان گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں سے 2 بچی کے ماموں اور 2 قریبی رشتہ دار ہیں۔
لاہور: بہن کا رشتہ نہ دینے پر قتل کرنے والے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق بہن کا رشتہ نہ دینے پر علی شہزاد کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس ٹیم کو فوری طور پر ملزم ٹریس کر کے گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپا تھا۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سندر انسپکٹر پاشا عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزم راشد کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے رشتے کے تنازع پر علی شہزاد کو گلا دبا کر بے دردی سےقتل کردیا تھا اور موقع سے فرار ہوگیا...
حزب اختلاف کے لیڈر سنیل شرما نے ایوان میں ڈیلی ویجرز کی جاری ہڑتال کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گزشتہ روز بھی یہ مسئلہ پیش کیا تھا، لیکن حکومت کیطرف سے کوئی واضح جواب نہیں آیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اسمبلی میں آج ایک بار پھر ڈیلی ویجرز اور کیژول لیبرز کے مسئلے پر شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے کو ملی، جہاں حکومت اور اپوزیشن کے اراکین کے درمیان سخت تلخ کلامی ہوئی اور نعرے بازی کا تبادلہ ہوا۔ وقفۂ سوالات کے بعد حزب اختلاف کے لیڈر سنیل شرما نے ایوان میں ڈیلی ویجرز کی جاری ہڑتال کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گزشتہ روز بھی یہ مسئلہ پیش کیا تھا، لیکن حکومت کی طرف...
گجرات(نیوز ڈیسک)پنجاب کے ضلع گجرات کے نواحی گاؤں میں ناخلف بیٹے نے ناشتہ دینے میں تاخیر پر روزے دار ماں کو قتل کردیا۔نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقع گجرات میں انڈسٹریل اسٹیٹ 2 پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع مراریاں گاؤں میں پیش آیا، جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر ناشتہ دینے میں تاخیر پر اپنی روزے دار ماں کو قتل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق عثمان نواز نامی شخص نے اپنی والدہ رضیہ بی بی کو ناشتہ بنانے کو کہا تھا، تاہم ماں نے کہا کہ وہ روزے سے ہیں اور کچھ دیر آرام کرنا چاہتی ہیں اس لیے وہ کچھ تھوڑا صبر کرے۔ ماں کی جانب سے ناشتہ دینے میں تاخیر پر ناخلف...
گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رڑکن میں مسلح افراد نے کوئٹہ پنجاب قومی شاہراہ این 70 پر ناکہ لگایا اور شناختی کارڈ دیکھ کر پنجاب سے تعلق رکھنے والے 7 افراد کو لسانی بنیاد کر قتل کردیا۔ بلوچستان میں بدامنی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ماضی میں قومی شاہراہوں پر شناخت کی بنیاد پر قتل کرنے کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔ حالیہ چند برسوں کی بات کی جائے تو قومی شاہراہوں پر شدت پسندی کے واقعات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان: بارکھان میں مسلح افراد نے بسوں سے اتار کر 7 مسافروں کو قتل کر دیا گزشتہ برس اگست کے مہینے میں کوئٹہ پنجاب قومی...
سرگودھا : تھانا صدر کی حدود میں واقع چک نمبر 103شمالی میں 3 خواتین کو جائیداد و خاندانی تنازع کے تناظر میں قتل جبکہ 3کو زخمی کر دیا گیا۔ سب ڈویژنل آفسیر صدر سرکل ایس ایچ او تھانہ صدر بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور زخمی خواتین کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق منگل کی صبح سرگودھا کے نواحی چک نمبر 103شمالی میں یہ واقعہ پیش آیا۔ مقتولین میں قمر بتول، علشبہ اور مریم جبکہ زخمی خواتین میں نمرہ، مافیہ اور زینب شامل ہیں۔
صحافیوں کی تحفظ کی تنظیم سی پی جے نے کہا ہے کہ گزشتہ برس 18 ممالک میں 124 صحافی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے قتل ہوئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافی تنظیم ’’کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس‘‘ کی سالانہ رپورٹ جاری کردی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2024 گزشتہ تین دہائیوں میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لیے سب سے زیادہ ہلاکت خیز ثابت ہوا۔ اسرائیل کی غزہ جنگ کے باعث صحافی دہائیوں کے مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں۔ گزشتہ برس قتل ہونے والے 124 صحافیوں میں سے 70 فیصد اسرائیلی جارحیت میں جاں بحق ہوئے۔ رواں برس کے پہلے ماہ میں بھی صحافیوں اور میڈیا ورکز کی 6 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ قبل ازیں سال...
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی مہم دوبارہ شروع کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی تو اسے تباہ کر دیا جائے گا‘ ایران کیساتھ ڈیل کرنا پسند کروں گا‘اگر جوہری ہتھیار ہوئے تو یہ تہران کی بدقسمتی کا باعث ہوگا۔ امریکی نشریاتی ادارے ’اسکائی نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہوسے ملاقات سے چند لمحے قبل ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف کریک ڈاؤن اور تیل کی برآمدات کو محدود کرنے کے لیے ایک یادداشت پر دستخط کیے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران کے بارے میں’سخت‘ ہدایات پر بھی دستخط...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی مہم دوبارہ شروع کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی تو اسے تباہ کر دیا جائے گا۔ امریکی خبر رساں ادارے ’اسکائی نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات سے چند لمحے قبل ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف کریک ڈاؤن اور تیل کی برآمدات کو محدود کرنے کے لیے ایک یادداشت پر دستخط کیے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران کے بارے میں’سخت’ ہدایات پر بھی دستخط کیے ہیں کیونکہ تہران جوہری ہتھیار تیار کرنے کے ’بہت قریب‘ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ تہران...
راولپنڈی: تھانہ گوجر خان کے تہرا قتل کیس میں عدالت نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے تین مجرمان کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجر خان نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرمان کاشف، عبدالوحید اور عمران کو جرم ثابت ہونے پر پھانسی کی سزا سنائی۔ عدالت نے حکم دیا کہ تینوں مجرموں کو اس وقت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے جب تک ان کی موت واقع نہ ہو۔ عدالت نے مجرمان کو پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ ملزمان نے معمولی جھگڑے پر تین افراد، مسعود، غضنفر اور آصف کو قتل کر دیا تھا، جو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے۔ پولیس نے...
علامتی تصویر۔ راولپنڈی میں ایڈیشنل سیشن جج ملک شاہد حسین اعوان کی عدالت میں تہرے قتل کیس کے 3 مجرموں کو سزائے موت اور 15 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی گئی۔ پانچ برس قبل دشمنی پر فائرنگ کرکے مسعودالحسن، غضنفر اور آصف محمود کو قتل کیا گیا تھا۔ مجرموں میں عمران، کاشف منیر اور عبدالوحید شامل ہیں۔ تہرے قتل کا مقدمہ 2020 میں تھانہ گوجر خان میں درج کیا گیا تھا۔ مجرموں کو سزائے موت کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج ملک شاہد حسین اعوان نے سنایا۔
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کے ابتدائی بیانات ریکارڈ کرلیے گئے، اسمگلروں نے تاوان دینے والوں کو چھوڑ دیا اور نہ دینے والوں کو ہتھوڑے مار کر سمندر میں پھینک دیا۔ذرائع کے مطابق یہ بیانات پاکستان سے گئی 4 رکنی ٹیم نے ریکارڈ کیے جس میں متاثرین نے بتایا کہ مراکش میں کشتی ڈوبی نہیں بلکہ قتل عام ہوا، انسانی اسمگلروں نے کشتی کھلے سمندر میں جان بوجھ کر کئی دن روکے رکھی اور تاوان مانگا، تاوان دینے والے لوگوں کو چھوڑ دیا گیا اور نہ دینے پر بہت سے مسافروں کو اہتھوڑے مارکر زخمی کیا اورسمندرمیں پھینک دیا۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ پاکستانیوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ کشتی میں سوار...
تہران(نیوز ڈیسک) ایران میں سپریم کورٹ کے باہر مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 جج جاں بحق ہوگئے۔ایرانی میڈیا نے دارالحکومت تہران میں سپریم کورٹ کے باہر فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ کے باہر ایک شخص نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 جج جاں بحق ہوگئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ججوں میں علی رازینی اور محمد مغیثی شامل ہیں، دونوں جج صاحبان قومی سلامتی، جاسوسی اور دہشتگردی سے متعلق کیسز کی سماعت کررہے تھے۔ایرانی میڈیا کےمطابق فائرنگ کا واقعہ مصروف علاقے تہران اسکوائر پر سپریم کورٹ کے قریب پیش آیا جس میں ایک جج زخمی بھی ہوا ہے جب کہ حملہ آور نے خود...
ایران کے دارالحکومت تہران میں سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر فائرنگ کرکے 2 ججوں کو قتل کردیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ میزان آن لائن نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعہ میں سپریم کورٹ کے تین ججوں کو نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ فائرنگ کے واقعہ میں 3 میں سے 2 جج شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور نے سپریم کورٹ کے باہر ججوں پر فائرنگ کرنے کے بعد خود کو بھی ہلاک کر لیا۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج کا محافظ بھی زخمی...
صوبائی دارالحکومت لاہور میں راستہ دینے پر کار سوار نے سکول بس پر فائرنگ کر دی،خوش قسمتی سے سکول بس میں کوئی طالب علم نہیں تھا، پولیس کے مطابق جنوبی چھاﺅنی کے علاقے میں کار سوارنے راستہ نہ دینے گاڑی روک کر نجی سکول کی بس پر دو فائر کر دئیے اور موقع سے فرار ہوگیا ،واقعہ ڈرائیونگ کے دوران کار سوار اور بس کے ڈرائیور کے درمیان تکرار کے نتیجے میں پیش آیا۔ بس طلباء سکول لانے اورلے جانے کا کام کرتی ہے۔بس پر فائرنگ کے وقت کوئی طالب علم اس میں موجود نہیں تھا ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کرلئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی...
کراچی کی ضلعی عدالت نے پولیس اہلکار سمیت 3 افراد کے قتل کا مقدمے میں لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار ملزم عزیر بلوچ کو بری کردیا ہے۔ عزیر بلوچ کیخلاف کراچی کے چاکیواڑہ تھانے میں 2009 میں درج مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جیل میں قید لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی انوکھی فرمائش عدالت نے قرار دیا کہ اگر ملزم عزیر بلوچ کسی اور مقدمے میں سزا یافتہ یا گرفتار نہیں تو انہیں رہا کردیا جائے۔ وکیل صفائی کے مطابق عزیر بلوچ کو گرفتار ملزمان کے بیان کی روشنی میں مقدمے میں شامل کیا تھا، کیس میں شریک دیگر ملزمان...
ریموٹ کنٹرول گن کے 13 راؤنڈ فائرکیے گئے جب انڈرکور ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کوموساد نے 8 ماہ کے خفیہ آپریشن کے بعد قتل کیا محسن فخری زادہ نے اپنی پوری زندگی پس منظر میں گزاری، 2023 میں شائع ہونے والی کتاب ’ٹارگٹ تہران‘ میں یونا جیریمی باب اور ایلان ایویٹر لکھتے ہیں کہ ’ان کے بارے میں اتنی رازداری رکھی گئی تھی کہ ان کی صرف الگ الگ تصویریں ہی دستیاب تھیں۔ رپورٹ کے مطابق 27 نومبر 2020 کو جو بائیڈن کے امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی کے تین ہفتے بعد، موساد نے اپنی سب سے سنسنی خیز کارروائی کی جس میں ایران کے عسکری جوہری پروگرام کے سربراہ محسن فخری زادہ تہران سے 40 میل مشرق...
کیا آپ کے خیال میں بہت زیادہ سوچنا ٹھیک ہے؟ یہ بات بہرکیف درست ہے کہ زیادہ سوچنا ہماری خوشیوں کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ زیادہ سوچنا صرف دباؤ، بے چینی اور غم کا سبب بنتا ہے۔ یہ ایک ایسا گھومتا پہیا ہے، جو آپ کو سوائے پریشانی کے کچھ نہیں دے سکتا، اس لیے آپ کو چاہیے کہ اس کے بہ جائے اس لمحے کا لطف اٹھائیں، زیادہ سوچنے والے اکثر اپنے دماغ ہی میں پھنسے رہتے ہیں، پچھلے واقعات کو اپنے ذہن میں دُہرا کر یا آنے والے واقعات کی پیشں گوئی کرتے رہتے ہیں۔ وہ حقیقت میں موجودہ لمحات میں نہیں جیتے۔ اس لیے کوشش کریں کہ جیسے آپ نے زیادہ سوچنا سیکھا،...
