چارسدہ میں رشتے کے تنازعہ پر میاں بیوی اور کمسن بچی قتل
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شکور اور عمر کا مقتولین کے ساتھ رشتہ کا تنازع چل رہا تھا، مقتولین کا تعلق پشاور کے علاقے داودزئی سے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چارسدہ کے تھانہ سرو کی حدود دلہ زاک میں رشتے کے تنازع پر میاں بیوی اور کمسن بچی کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے، مقتولین کی لاشوں کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے شبقدر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شکور اور عمر کا مقتولین کے ساتھ رشتہ کا تنازع چل رہا تھا، مقتولین کا تعلق پشاور کے علاقے داودزئی سے ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
مودی کا گھمنڈ پاکستانی افواج نے خاک میں ملادیا: مرتضیٰ وہاب
فائل فوٹومیئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ مودی کا گھمنڈ پاکستانی افواج نے خاک میں ملا دیا۔
یومِ آزادی کے موقع پر انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بزرگوں کی قربانیوں کی بدولت آزاد ریاست نصیب ہوئی۔
میئر کراچی کا کہنا ہے کہ یہ عہد کریں کہ ہم آزادی صرف 14 اگست کو نہیں بلکہ سال کے 365 دن منائیں گے۔ وطنِ عزیز کا سیسہ پلائی دیوار کی طرح دفاع کریں گے۔
انہوں نے یومِ آزادی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آزادی اتحاد، عزم اور قانون کی حکمرانی کا نتیجہ ہے
ان کا کہنا ہے کہ بھارت اور مودی سرکار نے جارحیت کا مظاہرہ کیا۔ پاکستانی قوم نے متحد ہو کر مودی کو کرارا جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ بہادر افواج کے ساتھ ساتھ ایک ایک شخص نے اتحاد کا مظاہرہ کیا، دنیا کی کوئی طاقت نہیں جو پاکستانی قوم کو روک سکے۔