چارسدہ؛ رشتے کے تنازع پر میاں بیوی اور کمسن بچی قتل
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
چارسدہ:
چارسدہ کے تھانہ سرو کے حدود دلہ زاک میں رشتے کے تنازع پر میاں بیوی اور کمسن بچی کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے، مقتولین کی لاشوں کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے شبقدر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ ملزمان شکور اور عمر کا مقتولین کے ساتھ رشتہ کا تنازع چل رہا تھا، مقتولین کا تعلق پشاور کے علاقے داودزئی سے ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شوہر قتل کیس ‘خاتون سمیت تین ملزمان جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کے قتل میں ملوث خاتون سمیت تین گرفتار ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ پولیس نے مقتول کے قتل کے مقدمے میں گرفتار تینوں ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کیا، جہاں تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ مقدمے کی مزید تفتیش، واقعے کے محرکات اور شواہد کی برآمدگی کے لیے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ ضروری ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزمان کو پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر تفتیش کی پیشرفت رپورٹ طلب کی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ شاہ لطیف میں درج ہے۔