کراچی، مومن آباد میں پولیس اور ڈاکوؤں کا مقابلہ، ایک زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں مومن آباد کے علاقے الفتح قبرستان کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک زخمی ملزم سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت زخمی دانش عرف داڑھا اور اس کے ساتھی سراج احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی جاری ہے اور مزید تفتیش کے لیے انہیں متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی، سرکاری اہلکار بن کر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 3 افراد گرفتار
—فائل فوٹوایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سرکاری اہلکار بن کر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان نے خود کو وزارت تجارت کا اہلکار ظاہر کیا، گرفتار ملزمان بین الاقوامی پرواز سے وزٹ ویزے پر ازبکستان جا رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان نے بیرون ملک جانے کے لیے جعلی این او سی پیش کیے، وزارت تجارت کے کچھ اہلکاروں نے ملزمان کی سہولت کاری کی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی تحویل میں دے دیا گیا۔