Juraat:
2025-11-19@01:57:46 GMT

فارم 47کی حکومت کو آئین میں ترمیم کرنے کا حق نہیں، حافظ نعیم

اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT

فارم 47کی حکومت کو آئین میں ترمیم کرنے کا حق نہیں، حافظ نعیم

28ویں 29 ویں اور 30ویں ترامیم کے بعد حکمران قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے
ترامیم ملک و قوم کیلئے نہیں چند خاندانوں کے مفاد میں لائی گئیں،میٹ دی پریس سے خطاب

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت 27ویں ترمیم کی گونج ہے، اس کے بعد 28ویں 29 ویں اور 30ترامیم آئیں گی، مگر حکمران ان ترامیم کے بعد بھی قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے۔ جماعت اسلامی نے ایسی تمام ترامیم کو مسترد کر دیا ہے وہ وقت جلد آنے والا ہے جب یہ ترامیم واپس ہوں گی۔ حاکمیت صرف اللہ کی ہے کسی فرد کو بھی استثنیٰ حاصل نہیں، ترامیم کرنے اور کروانے والے سب ایک ہیں۔ ن لیگ ہو، پیپلزپارٹی یا ایم کیو ایم سب ایک دوسرے کی اتحاد ہیں۔ کراچی میں پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کی حالیس سال سے رفاقت ہے، جب عوام کے جمہوری حقوق سلب کیے جائیں گے تو لوگوں کے اندر مایوسی اور انارکی پھیلے گی جس کی ذمہ دار کوئی حکومت نہیں ریاست ہو گی۔ ملک میں ظلم کا نظام ہے اور یہ طاقتور کے ہاتھ کی چھڑی بن چکا ہے۔ جماعت اسلامی کا اجتماع عام اس نظام کو بدلنے کی تحریک کا نقطہ آغاز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر قائم مقام صدر لاہور پریس کلب افضال طالب، سیکرٹری زاہد عابد، اراکین گورننگ باڈی اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان ساجد ناموس بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی

پڑھیں:

ایم کیو ایم کے 27ویں ترمیم میں بلدیاتی ترامیم شامل نہ کرنے پر تحفظات

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251116-01-9
کراچی (رپورٹ:واجد حسین انصاری ) بلدیاتی نظام کے حوالے سے ترامیم کو 27ویں آئینی ترمیم میں شامل نہ کرنے پر ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی حکومت سے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ایم کیو ایم کا موقف ہے کہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے لیے آئین کے آرٹیکل A-140 میں ترمیم ضروری ہے۔اہم حکومتی حلقوں نے ایم کیو ایم کو یقین دہانی کرائی ہے کہ مجوزہ 28ویں آئینی ترمیم میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے اس کی تجاویز کو دیگرا سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے شامل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ 27ویں آئینی ترمیم منظوری کے بعد اب آئین کا حصہ بن گئی ہے۔اس آئینی ترمیم پر پیپلزپارٹی ،ایم کیو ایم پاکستان اور دیگر اتحادی جماعتوں نے حکومت کا بھرپور ساتھ دیا تاہم اس حوالے سے ایم کیو ایم نے اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں ایم کیو ایم کے وفد نے انہیں تجویز دی تھی کہ 27ویں ترمیم میں آئین اکے آرٹیکل A-140میں بھی ترامیم کرکے بلدیاتی حکومتوں کے نظام کو بااختیار بنایا جائے۔اس کے ذریعے عوام کے مسائل بہترانداز میں حل ہوسکتے ہیں تاہم حکومت کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کی تجویز پر عمل نہیں کیا گیا اور اسے 27ویں آئینی ترمیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے ایک مرتبہ پھر حکومت کے سامنے اپنا مطالبہ دہرایا ہے اور مجوزہ28ویں آئینی ترمیم میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے تجاویز شامل کرنے کی بات کی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ حکومتی حلقوں کی جانب سے ایم کیو ایم کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ 28ویں آئینی ترمیم میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے اس کی تجاویز پر غور کیا جائے گا اور اس حوالے سے تمام صوبوں اور سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرکے بلدیاتی نظام میں تبدیلیاں عمل میں لائی جاسکتی ہیں۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • ترامیم کے بعد بھی حکمران قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے: حافظ نعیم
  • 26ویں ترمیم کے وقت بھی کہا تھا یہ عوام کے مفاد میں نہیں، حافظ نعیم
  • فارم 47 کی بنیاد پر حکومت بنے گی تو لوگوں کا جمہوریت سے اعتماد اٹھ جائے گا، حافظ نعیم الرحمان
  • شیخ حسینہ کی سزا پر حافظ نعیم الرحمان کا ردعمل
  • بھارت نواز حسینہ واجد کو طلبہ کے قتل عام پر سزائے موت کا حکم،جماعت اسلامی
  • شیخ حسینہ نے جھوٹے مقدمات کی سیاست کو فروغ دیا؛حافظ نعیم کا بنگلہ دیش کے عدالتی فیصلے پر ردعمل
  • 27ویں آئینی ترمیم پر آزاد کشمیر کی حکومت پی پی کی جھولی میں ڈال دی جائے گی، لیاقت بلوچ
  • 27ویں آئینی ترمیم پر آزاد کشمیر کی حکومت پی پی کی جھولی میں ڈال دی جائے گی: لیاقت بلوچ
  • ایم کیو ایم کے 27ویں ترمیم میں بلدیاتی ترامیم شامل نہ کرنے پر تحفظات