احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس، رمضان سے قبل زیادہ طلب والی اشیاء کی پلاننگ کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ وزیر منصوبہ بندی نے رمضان سے پہلے زیادہ طلب والی اشیاء کی پیشگی نشاندہی اور پلاننگ کا حکم دیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ مہنگائی میں کمی ہوئی، اکتوبر 2024ء میں 7.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: احسن اقبال
پڑھیں:
کسان خوشحال ہوگا تو ملک کی معیشت مضبوط ہوگی، احسن اقبال
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251117-01-11
نارووال (صباح نیوز) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ فی ایکڑ پیداوار بڑھا کر کسان خوشحال ہوگا کسان خوشحال ہوگا تو ملک کی معیشت مضبوط ہوگی ملک کی معیشت مضبوط ہو گی تو دفاع مضبوط ہوگا۔ محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام جناح ہال میں حکومت پنجاب کی طرف سے کسانوں میں گرین ٹریکٹر تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اورپاکستان وہ خوش نصیب ملک ہے جہاں اللہ نے دریا، پہاڑ، چاروں موسم اور خوبصورت دھرتی عطا کی ہے، پیداوار کے لحاظ سے پاکستان کا نام پہلے 10 ممالک میں ہوتا ہے مگر پیداواریت میں ہمارا شمار کم ترین ممالک میں ہے۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ ہم آج بھی روایتی طریقوں سے جڑے ہیں جبکہ دنیا نے جدید طریقوں سے پیداوار میں اضافہ کیا ہے، احسن اقبال نے کہا کہ حکومت پنجاب نے زرعی شعبے کی ترقی کے لئے جدید طریقوں کے پروگرام شروع کردیئے ہیں، اور گرین ٹریکٹرسیکم کی تقسیم بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے، انہوں نے کہاکہ گرین ٹریکٹر سکیم سے چھوٹے زمینداروں کی حوصلہ افزائی ہوگی تاکہ ملکی پیداوار میں بھرپور اضافہ ہوسکے اس سے لاگت کم اور پیداوار میں اضافہ ہوگا۔
نارووال:ـ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کاشتکاروںمیں گرین ٹریکٹر کی چابیاں تقسیم کررہے ہیں