سٹی 42: ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا۔ جس میں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی۔

 سینیٹ اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت ہوا، آغاز پر ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ ایوان بالا کے ممبر ،ہمارے سینیئر پارلیمنٹرین، قلمی ادبی حوالے سے معتبر نام عرفان صدیقی مرحوم کیلئے تعزیتی اجلاس بلایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی مرحوم نے تمام شعبہ ہائے زندگی میں خلوص دل سے محنت کی۔

کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتقال کرگئے

اجلاس میں عرفان صدیقی مرحوم ، اسلام آباد کچہری اور وانا سانحے واقعے میں شہید ہونے والوں کیلیے   سینیٹر مولانا نور الحق قادری نے دعا کروائی۔ 

اس کے علاوہ سینیٹ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب سینیٹر خرم ذیشان نے حلف اٹھایا اور رول آف ممبر پر دستخط کیے، اُن سے ڈپٹی چیئرمین نے حلف لیا اور ایوان بالا کا رکن بننے پر مبارک باد بھی پیش کی۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ڈپٹی چیئرمین عرفان صدیقی

پڑھیں:

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کر گئے

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور معروف کالم نگار عرفان صدیقی انتقال کرگئے۔

سینیٹر عرفان صدیقی 2 ہفتے سے علیل اور اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، وہ پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست پر منتخب ہوئے تھے۔

عرفان صدیقی پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں حکمران جماعت کے پارلیمانی لیڈر تھے، اُن کی سینیٹ میں مدت مارچ 2027ء تک تھی۔

عرفان صدیقی کا شمار صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔

وہ خارجہ امور کی سینیٹ کمیٹی کے چیئرپرسن تھے جبکہ بزنس ایڈوائزری، ہیومن رائٹسس، انفارمیشن و براڈ کاسٹنگ، داخلہ اور منشیات کنٹرول سمیت مختلف کمیٹیوں کے رکن تھے۔

متعلقہ مضامین

  • عرفان صدیقی کی یاد میں سینیٹ کا تعزیتی اجلاس، اسلام آباد، واناکے شہدا کیلئے بھی دعا
  • عرفان صدیقی کی یاد میں سینیٹ کا تعزیتی اجلاس، اسلام آباد اور وانا دھماکے کے شہدا کیلئے بھی دعا
  • میاں محمد نواز شریف کی مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت
  • کل سینیٹ اجلاس میں سینیٹر عرفان صدیقی کیلئے تعزیتی ریفرنس پیش کیا جائے گا
  • وزیراعظم کی سینیٹر عرفان صدیقی مرحوم کے گھر آمد ،اہل خانہ سے اظہار تعزیت
  • اسپیکر ایاز صادق کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار
  • مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کر گئے
  • سینیٹر عرفان صدیقی کی صحت سے متعلق اہل خانہ کی وضاحت آ گئی