Daily Mumtaz:
2025-11-12@15:36:26 GMT

پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ ویل چئیر پر پارلیمنٹ پہنچے

اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT

پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ ویل چئیر پر پارلیمنٹ پہنچے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیئنر رہنما ء خورشید شاہ کی اجلاس میں شرکت سے حکومت کے پاس 234 اراکین ہوگئے۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کی تحریک قومی اسمبلی میں پیش کردی، پاکستان پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ ویل چئیر پر پارلیمنٹ پہنچے۔

جے یو آئی نے مخالفت میں ووٹ دیا، اپوزیشن ارکان نے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔

پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ ویل چئیر پر پارلیمنٹ پہنچ، خورشید شاہ کی اجلاس میں شرکت سے حکومت کے پاس 234 اراکین ہوگئے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ

پڑھیں:

کالعدم ٹی ایل پی کے ٹکٹ ہولڈرز پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے

گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئندہ عام انتخابات میں عوام کا بھاری مینڈیٹ حاصل کرے گی اور لاہور میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گی۔ شمولیت اختیار کرنیوالے حاجی نواز گڈو نے کہا کہ ہم صاف، شفاف اور عوام دوست سیاست چاہتے ہیں، اور پیپلز پارٹی ہمیں یہ پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ ہم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کالعدم مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے سابق ٹکٹ ہولڈرز نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات کی۔ حاجی نواز گڈو سمیت دیگر ٹکٹ ہولڈرز نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ گورنر ہاوس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عمران علی کھوکھر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ جس میں کالعدم مذہبی جماعت کے سابق ٹکٹ ہولڈر حاجی نواز گڈو، ملک شہباز راجپوت، ملک ناصر راجپوت اور ملک ارشاد راجپوت سمیت دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔ اس موقع پر حاجی نواز گڈو، ملک شہباز راجپوت، ملک ناصر راجپوت اور ملک ارشاد راجپوت نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔
 
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنیوالوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی پسے ہوئے طبقات اور غریب عوام کی پارٹی ہے، جو ہمیشہ اپنے کارکنوں کو عزت دیتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی میں شامل ہونیوالے رہنماؤں کا ہر محاذ پر دفاع کیا جائے گا، انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ سیاست کا آغاز پیپلز پارٹی سے کیا تھا، اختتام بھی یہی سے کروں گا۔ سردار سلیم حیدر خان نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے خود کو ایک حقیقی عوامی رہنما کے طور پر منوایا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کا پیغام گلی گلی، محلے محلے پہنچانا ہے کیونکہ عوام بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیرِاعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔
 
گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئندہ عام انتخابات میں عوام کا بھاری مینڈیٹ حاصل کرے گی اور لاہور میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گی۔ شمولیت اختیار کرنیوالے حاجی نواز گڈو نے کہا کہ ہم صاف، شفاف اور عوام دوست سیاست چاہتے ہیں، اور پیپلز پارٹی ہمیں یہ پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ ہم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • خورشید شاہ 27 ویں آئینی ترمیم پر ووٹ دینے کے لیے ویل چیئر پر پارلیمنٹ پہنچے
  • خورشید شاہ 27 ویں آئینی ترمیم پر ووٹ دینے کیلئے وھیل چیئر پر پارلیمنٹ پہنچ گئے
  • کالعدم ٹی ایل پی کے ٹکٹ ہولڈرز پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے
  • پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب  
  • آئین بھٹو کی امانت‘ اسلام آباد میں بہت کچھ ہو رہا ہے: بلاول
  • 73کے آئین کو اصل شکل میں بحال کریں گے، اسد قیصر
  • 73ء کے آئین کو اصل شکل میں بحال کریں گے، اسد قیصر
  • پیپلز پارٹی،ن لیگ، تحریک انصاف ایک ہی سوچ کا تسلسل ہیں،سراج الحق
  • پیپلز پارٹی کے سابق رکن سندھ اسمبلی حاجی علی مراد راجڑ انتقال کر گئے