2025-11-02@17:39:50 GMT
تلاش کی گنتی: 5261

«اسلام ا باد ہائی»:

    جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا بالخصوص جنوبی پختونخوا شدید بد امنی کی لپیٹ میں ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر لوگ اغواء ہو رہے ہیں۔ کولیٹرل ڈیمیج کی صورت میں عام عوام اور بچوں کی جانیں جا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ امریکہ نے فیلڈ مارشل کی بہت تعریفیں کیں لیکن اس دفاعی معاہدہ ہندوستان کے ساتھ ہوگیا۔ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان ٹیکنالوجی ٹرانسفر کا معاہدہ ہوا ہے لیکن امریکہ نے کبھی پاکستان کو ٹیکنالوجی ٹرانسفر کا معاہدہ نہیں کیا۔ چین پاکستان کو ٹیکنالوجی ٹرانسفر کر رہا ہے اور پاکستان چین کے تعاون سے جہاز وغیرہ بنا رہا ہے۔ امریکی صدر...
    مشترکہ لائحہ عمل کے تحت بانی پی ٹی آئی کو رہا کروائیں گے،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو رہا کروائیں گے۔وزیر اعلی سہیل آفریدی سے پی ٹی آئی سندھ کے کارکنان و دیگر نے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی سندھ سے سابق ایم این اے سیف الرحمان کر رہے تھے۔ وفد نے سہیل آفریدی کو وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ وزیر اعلی نے ذاتی خرچے پر ملاقات کیلئے آنے والے وفد سے اظہار تشکر کیا۔اس موقع پر سہیل آفریدی...
    لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب لوکل گورنمنٹ بل ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ایم پی اے اعجازشفیع کا کہنا ہے کہ کل ہائیکورٹ میں پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 چیلنج کررہےہیں، درخواست کے متن میں موقف اختیار کیا گیا کہ غیرجماعتی، ایک ووٹ ملٹی ممبر یونین کونسل ماڈل پر شدید تحفظات ہیں،غیر جماعتی ماڈل سیاسی جماعتوں کا کردار کمزور کرتا ہے۔ اُنہوں نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ مقامی نمائندوں کی جگہ انتظامی افسران کا کنٹرول، اختیارات کو متاثر کرے گا، مالیاتی اختیارات مرکزیت کی طرف منتقل کرنا، بلدیاتی خود مختاری کو متاثر کرے گا۔رہنما تحریک انصاف کا متن میں کہنا تھا کہ غیر معینہ مدت تک ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کا اختیار غیر آئینی ہے،یونین کونسل چیئرمین...
    سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ 78 سال سے جاری حق خود ارادیت کے درس سے کشمیریوں کو کچھ حاصل نہیں ہوا، آزاد کشمیر ہمیں جہاد سے ملا اور باقی کشمیر کی آزادی کا بھی یہ ہی راستہ ہے، افواج پاکستان کشمیر کی آزادی کیلئے جب بھی علم جہاد بلند کریگی پوری قوم شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر پاکستان کا ہے، بھارت ظلم و بربریت فوری بند کردے، پاکستان سنی تحریک اسلام و ملک دشمنوں اور مقبوضہ کشمیر میں ظالموں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی، فلسطین اور بھارت میں مسلم نسل کشی اور انسانیت سوز مظالم کھلی دہشتگردی ہے، مقبوضہ کشمیر کے...
    فائل فوٹو کراچی کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور کی لاش اور گاڑی خیرپور کے علاقے کوٹ ڈیجی سے برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق مقتول ڈرائیور کی گاڑی کھیتوں کے قریب ایک گھر سے ملی، ٹیکسی بُک کر کے ڈرائیور کو قتل کیا گیا اور گاڑی چھین لی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ساہیوال ڈویژن کے ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی، جس میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاحی اقدامات، امن و امان اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں سڑکوں کی بحالی، ’ستھرا پنجاب‘ پروگرام، صحت، ٹرانسپورٹ اور دیگر عوامی فلاحی شعبوں میں جاری اصلاحات پر غور کیا گیا،  ارکانِ اسمبلی نے پنجاب بھر میں 20 ہزار کلومیٹر طویل سڑکوں کی بحالی کے منصوبے کو ایک انقلابی اقدام قرار دیتے ہوئے مریم نواز کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ارکان نے صوبے میں جدید کیتھ لیب کے قیام اور الیکٹرو بسز...
    اسلام آباد:پاکستان اور کینیڈا نے ہائبرڈ بیج، لائیو اسٹاک کی افزائش اور فیڈ فارمولیشن میں تعاون بڑھانے پر غور شروع کر دیا۔ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ہے جس کے لیے ایس آئی ایف سی زرعی شعبہ میں ترقی اور جدت کے لیے کوشاں ہیں۔ وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور کینیڈین ہائی کمشنر طارق علی خان زرعی تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔ وفاقی وزیر نے پاکستان میں زرعی مشینری کی مقامی تیاری کے لیے مشترکہ منصوبوں کی بھی تجاویز دیں۔ کینولا کی کاشت سے زرعی پیداوار میں جدت، کسانوں کی آمدنی میں اضافہ اور عالمی مارکیٹوں تک رسائی ممکن ہوگی۔ کینیڈا کے ساتھ زرعی اور...
    چینی صدر شی جن پنگ نے ہفتے کے روز ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (ایپیک) کے رہنماؤں کے اجلاس میں نمایاں کردار ادا کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی نگرانی کے لیے ایک عالمی ادارہ قائم کرنے کی تجویز پیش کی، جس کے ذریعے چین خود کو تجارت کے میدان میں امریکا کے متبادل کے طور پر پیش کر رہا ہے۔ نجی اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ صدر شی کے اس منصوبے کے بارے میں پہلے تبصرے تھے، جسے بیجنگ نے اس سال متعارف کرایا ہے، جب کہ امریکا نے بین الاقوامی اداروں کے ذریعے مصنوعی ذہانت کے ضابطے بنانے کی کوششوں کو مسترد کر دیا ہے۔ ایپیک 21 ممالک پر...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنماؤں نے عمران خان کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔گزشتہ روز شاہ محمود قریشی سے جمعہ کو پارٹی کے سابق رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔رابطہ کاری مشن میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی، سبطین خان سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا ن لیگ کے رہنماؤں اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق قیادت ملک میں...
    وفد نے میر واعظ کے ساتھ تقریباً ایک گھنٹے تک تفصیلی بات چیت کی۔ بات چیت میں مقبوضہ علاقے کو درپیش سیاسی، سماجی اور اقتصادی مسائل پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق بھارتی وزیر اور سیاستدان یشونت سنہا کی قیادت میں ایک وفد نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق سے سری نگر میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفد میں سابق ایئر وائس مارشل کپل کاک، صحافی بھارت بھوشن اور امن کارکن سوشوبا باروے شامل تھے۔ وفد نے میر واعظ کے ساتھ تقریباً ایک گھنٹے تک تفصیلی بات چیت کی۔ بات چیت میں مقبوضہ علاقے...
    پنجاب کے شہر ملتان میں تحفظ مدارس دینیہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے واقعات کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا، بیرونی ایجنڈا ہے کہ مذہب سے لاتعلق ہوجاؤ اور روشن خیالی کی طرف آجاؤ، آئین میں لکھا ہے اسلام پاکستان کا مملکتی مذہب ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئین میں لکھا ہے اسلام پاکستان کا مملکتی مذہب ہوگا۔ پنجاب کے شہر ملتان میں تحفظ مدارس دینیہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دینی مدارس کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، ایجنڈا کے ذریعے نوجوان نسل کو مشتعل کرنا ہے۔...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنمائوں نے عمران خان کی رہائی کےلیے کمر کس لی ہے۔تحریک انصاف کے سابق اور منحرف ارکان نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔  اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رہنمائوں نے پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے سیاسی جماعتوں اور دیگراسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطوں کا فیصلہ کیا گیا ہے،اس حوالے سے رابطہ کاری مشن میں فواد چودھری، عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی، سبطین خان اور دیگر رہنماءشامل ہیں۔ سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے بتایا کہ ہم نے سوچا کوشش کریں کہ عمران خان باہر آسکیں اور یہ ٹمپریچرنیچے لاکر ہوگا، اس کے لیے پی ٹی آئی کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سری نگر:۔ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بی جے پی کی بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ میں کیا گیا اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے علاقے کی ریاستی حیثیت بحال کرے۔انہوں نے کہا کہ مبہم یقین دہانیاں اب قابل قبول نہیں ہیں، ہمیں ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے ایک واضح روڈ میپ چاہیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عمر عبداللہ نے سرینگر کے علاقے قمرواری میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے کہا تھا کہ انتخابات کے بعد ریاست کا درجہ بحال کیاجائے گا، لیکن اب کہا جا رہا ہے کہ صحیح وقت کا انتظار کریں۔ انہوں...
    دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مسلسل رابطے اور رسائی اعتماد پیدا کرنے اور استحکام اور امید کا ماحول پیدا کرنے کیلئے بہت ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا کی قیادت میں کنسرنڈ سیٹیزنز گروپ (سی سی جی) کے ایک وفد نے، جس میں ایئر وائس مارشل (ریٹائرڈ) کپل کاک، سینیئر صحافی بھارت بھوشن اور سماجی کارکن سشوبھا بروے شامل تھیں، نے میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق سے ان کی رہائش گاہ واقع نگین سرینگر پر ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران جموں و کشمیر کی مجموعی صورتحال اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وہیں سیاسی قیدیوں کی صورتحال سمیت انسانی ہمدردی کے دیگر مسائل اور پہلوؤں کو حل کرنے اور...
    پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا ن لیگ رہنماؤں سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔ فائل فوٹو  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی سے جمعہ کو پارٹی کے سابق رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے، رابطہ کاری مشن میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی، سبطین خان و دیگر رہنما شامل ہیں۔ شاہ محمود قریشی سے فواد چوہدری اور عمران اسماعیل کی ملاقات تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ میں فواد چوہدری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:  ہائی کورٹ نے ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف دائر درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ کمیشن کو معیشت کے تمام شعبوں میں انکوائری اور کارروائی کا مکمل اختیار حاصل ہے۔عدالت کے فیصلے نے ٹیلی کام انڈسٹری کے اس طویل مقدمے کا اختتام کر دیا جو گزشتہ ایک دہائی سے زیرِ سماعت تھا۔تفصیلات کے مطابق جاز، ٹیلی نار، زونگ، یوفون، وارد، پی ٹی سی ایل اور وائی ٹرائب سمیت 7 بڑی کمپنیوں نے کمپٹیشن کمیشن کے اختیارات کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ کمپنیوں کا مؤقف تھا کہ ٹیلی کام سیکٹر پہلے ہی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کے ضابطوں کے تحت کام کرتا...
    چین، شینزو 21 کا خلاءبازعملہ کامیابی کے ساتھ تھیان گونگ خلائی اسٹیشن میں داخل ہو گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز بیجنگ : چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کی اطلاع کے مطابق بیجنگ وقت کے مطابق جمعہ کی رات گیارہ بجکر چوالیس منٹ پر چین کا شینزو 21 انسان بردار خلائی جہاز لانگ مارچ 2 وائی ایف 21 کیریئر راکٹ کے ذریعے چین کے جیوچھیوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا گیا۔ خلائی جہاز اپنے مقررہ مدار میں داخل ہو گیا ہے، خلاءباز عملہ اچھی حالت میں ہے اور لانچنگ مکمل طور پر کامیاب رہی۔ ہفتہ کی صبح 4 بجکر 58 منٹ پر خلائی جہاز نے مقررہ طریقہ کے تحت چینی خلائی سٹیشن سے ڈاکنگ کامیابی سے...
    وزیراعلی  خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ان ہائو س کمیٹی کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کا جرگہ بلانے کا فیصلہ  کیا  ہے ۔وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی  نے متعدد سیاسی رہنمائوں  سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ وزیراعلی  سربراہ جے یو آئی  مولانا فضل الرحمان، اے این پی ے صدر  ایمل ولی، امیر جماعت اسلامی  سراج الحق  کے علاوہ وفاقی وزیرامیر مقام، سابق وفاقی وزیر آفتاب شیرپا  اور  محمد علی شاہ باچا سے بھی گفتگو ہوئی، وزیراعلی نے سیاسی رہنمائو ں سیصوبے میں امن و امان کی صورتحال پر مشاورت کی۔وزیراعلی سہیل آفریدی نے سیاسی رہنماں سے رابطے کے بعد  ان ہائوس کمیٹی کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کا جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا۔وزیراعلی سہیل آفریدی نے واضح کیاکہ تمام فریقین کو  ساتھ...
    امریکا میں آزادی صحافت کے حوالے سے نئی بحث چھڑگئی ہے، جب وائٹ ہاؤس نے صحافیوں کے داخلے پر سخت پابندیاں عائد کردیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی پالیسی کے تحت صحافی اب وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری یا دیگر اعلیٰ حکام کے دفاتر میں بغیر اجازت داخل نہیں ہوسکیں گے۔ اس کے علاوہ ’’اپر پریس روم‘‘ میں داخلہ بھی صرف پیشگی اپائنٹمنٹ کے ذریعے ممکن ہوگا، جس کے بغیر کسی کو رسائی نہیں دی جائے گی۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہے اور اس کا مقصد حساس معلومات کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ اقدام ایسے وقت...
    وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ان ہاؤس کمیٹی کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کا جرگہ بلانے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نےمتعدد سیاسی رہنماؤں سےٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی مولانا فضل الرحمان، ایمل ولی، سراج الحق سے فون پرگفتگوہوئی، سہیل آفریدی کی امیر مقام، آفتاب شیرپاؤ اور محمد علی شاہ باچا سے بھی گفتگو ہوئی، وزیراعلیٰ نے سیاسی رہنماؤں سےصوبے میں امن و امان کی صورتحال پر مشاورت کی۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے سیاسی رہنماؤں سے رابطے کے بعد ان ہاؤس کمیٹی کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کا جرگہ بلانےکا فیصلہ کیا۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے واضح کیاکہ تمام فریقین کو ساتھ لےکر پائیدار امن یقینی بنایا جائے گا، اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے مگر امن سب کا...
    گلگت (نیوزڈیسک) گلگت بلتستان کی آزادی کی کہانی گلگت کے جوانوں نے دشمن کے خون سے لکھی جسے معرکہ 1948ء کے غازی علی مدد نے انتہائی خوبصورتی سے بیان کیا ہے۔ بہادر غازیوں نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکستِ فاش دے کر گلگت بلتستان کو غاصب بھارت کے قبضے سے آزاد کروایا، معرکہ 1948ء کے غازی علی مدد نے ناردرن سکاؤٹس میں رہ کر استور، نگر اور کارگل کے مقام پر دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، غازی علی مدد نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 50 سے زائد بھارتی فوجیوں کا قلع قمع کیا۔ غازی علی مدد نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر دشمن سے ہی چھینے گئے اسلحے سے متعدد بھارتی چیک...
    اسرائیل نے جمعے کو 30 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں واپس کیں جن پر تشدد کے نشانات پائے گئے، جبکہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید 3 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی یرغمالیوں کی مزید لاشیں کب حوالے کی جائیں گی؟ حماس کا اہم بیان آگیا بین الاقوامی ریڈکراس کی نگرانی میں لاشوں کی واپسی قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت کی گئی۔ فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق اب تک 225 لاشیں وصول کی جا چکی ہیں، جن میں سے کئی پر تشدد، جلن اور اعضا کے کٹنے کے آثار پائے گئے۔ اسرائیلی حملوں میں مشرقی غزہ کے شجاعیہ علاقے، جبالیا کیمپ اور خان یونس میں شہری ہلاک ہوئے۔ دوسری جانب حماس نے مردہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
    اپنے ایک جاری بیان میں جہاد اسلامی کا کہنا تھا کہ قیدیوں کیخلاف ایتمار بن گویر کے مجرمانہ اقدامات، صیہونی رژیم کی اخلاقی اور انسانی پستی کی عکاس ہیں، جس میں یہ رژیم روز بروز مزید دھنستی چلی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "جهاد اسلامی" نے ایک جاری بیان میں اعلان کیا کہ اسرائیلی وزیر داخلہ "ایتمار بن گویر" کا فلسطینی قیدیوں کو ہتھکڑیاں پہنے ہوئے دھمکانا، ایک مجرمانہ فعل ہے، جو قیدیوں کے خلاف تمام انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ جھاد اسلامی نے كہا كہ قیدیوں کے خلاف ایتمار بن گویر کے مجرمانہ اقدامات، صیہونی رژیم کی اخلاقی اور انسانی پستی کی عکاس ہیں جس میں یہ رژیم روز بروز مزید دھنستی چلی...
    اسلام آباد:۔ وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو مہنگائی سے ریلیف دینے کے لیے ہائوس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ منظور کرلیا ہے۔ یہ فیصلہ وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے منظور کیا، جس کا اطلاق گریڈ 1 سے 22 تک کے تمام وفاقی ملازمین پر ہوگا۔ نئے ریٹس اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ کے وفاقی ملازمین کے لیے نافذ ہوں گے، جس سے قومی خزانے پر تقریباً 12 ارب روپے کا مالی اثر پڑے گا۔ ذرائع کے مطابق وزارتِ ہائوسنگ اینڈ ورکس نے کابینہ کو تجویز دی تھی کہ شہری علاقوں میں کرایوں میں غیر معمولی اضافے کے باعث موجودہ الاونس ناکافی ہو چکا ہے۔ وزارت نے موقف اختیار کیا کہ آخری بار ہائوس...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافے کی سمری کی منظوری کے تحت  گریڈ ایک سے 22 تک کے تمام وفاقی ملازمین کے لیے یکساں اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ ہاؤس رینٹ سیلنگ میں اضافے سے سیکڑوں سرکاری ملازمین مستفید ہوں گے تاہم اس اضافے سے خزانے پر 12 ارب روپے سالانہ کا بوجھ بڑھے گا۔
    اسلام آباد ہائیکورٹ: غیر قانونی گیسٹ ہاؤسز اور ہاسٹلز کیخلاف سی ڈی اے کو کارروائی کی اجازت WhatsAppFacebookTwitter 0 31 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے رہائشی علاقوں میں قائم غیر قانونی گیسٹ ہاؤسز اور ہاسٹلز کیخلاف سی ڈی اے کی کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے سی ڈی اے کو کارروائی سے روکنے کا حکم امتناع واپس لے لیا۔ سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کی، جبکہ سی ڈی اے کی جانب سے بیرسٹر بلال نصیر پیش ہوئے۔ عدالت نے کارروائی کیخلاف دائر دو درخواستیں واپس لئے جانے پر خارج کر دیں اور تین درخواستیں عدم پیروی پر نمٹا دیں۔ سماعت...
    اسلام آباد:وفاقی حکومت نے سرکاری افسران کے لیے رہائشی مکانات کے کرایوں کی حد میں نمایاں اضافہ کر دیا، اضافے کی منظوری وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے دی۔ کابینہ کی جانب سے منظور کردہ سمری کے مطابق وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں رہائشی مکانات کے کرایہ جات کی بالائی حد (Rental Ceiling) میں خاطر خواہ اضافہ کر دیا ہے۔ اس کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت مختلف گریڈز کے افسران کے کرایہ جات کی نئی حدیں درج ذیل ہیں۔ گریڈ 1 تا 2 کا کرایہ 7029 روپے سے بڑھا کر 13004 روپے کر دیا گیا، گریڈ 3 تا 6...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے رہائشی مکانات کے کرایوں کی حد میں 85 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی سفارش پر اضافہ کیا گیا، جسے وفاقی کابینہ نے سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظور کیا۔ نئی ہاؤس رینٹ سیلنگ کی شرحیں یکم نومبر 2025 سے نافذ ہوں گی۔ اضافہ وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں اور ان کے ماتحت و ذیلی دفاتر کے ملازمین پر لاگو ہوگا۔ اس فیصلے کا اطلاق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں ہوگا۔ وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے مطابق گریڈ 1 سے 22 تک کے تمام وفاقی ملازمین کے لیے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں یکساں اضافہ کیا گیا ہے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے ایک بڑی خوشخبری سنا دی، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سرکاری ملازمین کی ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے یہ سمری منظوری کے لیے کابینہ کو ارسال کی تھی جسے کابینہ نے باضابطہ طور پر منظور کر لیا، اس فیصلے کے تحت گریڈ ایک سے 22 تک کے تمام وفاقی ملازمین کو ہاؤس رینٹ سیلنگ میں یکساں اضافہ ملے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے قومی خزانے پر تقریباً 12 ارب روپے کا مجموعی مالی بوجھ پڑے گا تاہم اس سے وفاقی ملازمین کو...
    اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات مزید گہرے کرنے، علاقائی سلامتی، دفاعی اور اسٹریٹجک امور میں جاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں ملاقات کی جہاں وزیر دفاع نے برطانوی ہائی کمشنر کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں کو باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، دفاعی اور اسٹریٹجک امور میں جاری تعاون پر تبادلہ خیال کا موقع ملا...
    کراچی: سپرہائی وے چکوال پمپ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ گڈاپ سٹی تھانے کی حدود سپر ہائی وے پر حیدآباد سے کراچی آنے والے روٹ پر چکوال پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں 40 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ۔ ترجمان ایدھی کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص راہگیر لگتا ہے ۔ واقعے کی اطلاع علاقے کے لوگوں نے ایدھی ایمرجنسی نمبر پر دی تھی ۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش بالکل کچلی ہوئی ہے، ایسا لگتا ہے کہ رات کے وقت ایک سے زیادہ گاڑیوں نے اسے کچلا ہے ۔ جاں بحق ہونے والے شخص کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس...
    انہوں نے کہا کہ مودی کی قیادت میں بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں سرکاری ملازمین کے خلاف انتقامی کارروائی کو مزید تیز کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی قابض انتظامیہ کی طرف سے دو سرکاری ملازمین کی جبری برطرفی پر سخت تشویش ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے ظاہر ہوتا ہے کہ کشمیری مسلمانوں کو بے اختیار کرنے کی بڑے پیمانے پر مہم جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ دو اور سرکاری ملازمین کو جدوجہد آزادی کشمیر سے تعلق کو بنیاد بنا کر برطرف کیا گیا...
    پاکستان کے سٹار جیولن تھرور ارشد ندیم نے انجری سے نجات حاصل کر کے ورلڈ اسلامک گیمز کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔پاکستان کے سٹار جیولن تھرور ارشد ندیم نے انجری سے نجات حاصل کر کے ایک بار پھر میدان کا رخ کر لیا ہے، قومی جیولن تھرور نے فٹنس مسائل پر قابو پانے کے بعد ٹریننگ کا آغاز کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جاپان میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران انہیں انجری کا سامنا رہا، اب کافی بہتری آئی ہے، اس وقت اپنی انجری پر فوکس کر رہا ہوں، فزیو تھراپی جاری ہے اور کوشش ہے کہ دوبارہ انجری نہ ہو۔خیال رہے کہ ورلڈ اسلامک گیمز 7 سے 21 نومبر تک سعودی عرب میں ہوں...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق امریکی سفارتخانہ کی قائم مقام ناظم الامور نٹالی بیکر نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے امور‘ دوطرفہ دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر دفاع نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان احترام ،استحکام اورمشترکہ مقاصد پر مبنی تعلقات ہیں۔ فریقین نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا‘ افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی۔ علاوہ ازیںوزیر دفاع خواجہ آصف سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں کو باہمی دلچسپی کے امور،...
    اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ میں حاضر سروس جج کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر جسٹس خادم حسین سومرو نے  ریمارکس دئیے  کہ حاضر سروس جج کے خلاف کارروائی سپریم جوڈیشل کونسل ہی کر سکتی ہے۔وکیل کلثوم خالق کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر جسٹس خادم حسین سومرو نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔درخواست گزار وکیل کلثوم خالق نے ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہو کر آگاہ کیا کہ میری درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ہیں، جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے میرے خلاف غیر قانونی آبزرویشن دیں، میرا نام سپریم کورٹ کے لائسنس کی فہرست میں شامل تھا،عدالتی آبزرویشن کے بعد مجھے سپریم کورٹ کا لائسنس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251031-08-20 لاہور (صباح نیوز) لاہور میں کالعدم مذہبی جماعت کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، پولیس نے مذہبی جماعت کے ڈیڑھ ہزار متحرک کارکنوں کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق گرفتاریاں لاہور اور مضافاتی اضلاع سے عمل میں آئی ہیں۔ کالعدم مذہبی جماعت کے کارکنوں کو پہلے سے درج مقدمات میں نامزد کیا جا رہا ہے، کارکنوں کو موبائل لوکیٹر سمیت دیگر جدید ٹیکنالوجی سے گرفتار کیا جا رہا ہے، متعدد کارکنوں اپنے گھروں سے روپوش ہیں۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے اضلاع کو ساڑھے 4 ہزار کارکنوں کی لسٹیں دی گئی ہیں۔ سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251031-08-5 اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان نے جمعرات کو وزارت تجارت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، بالخصوص کان کنی، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ کینیڈین ہائی کمشنر نے وزیر تجارت کو ایشیا بھر میں تجارتی منڈیوں کو متنوع بنانے کیلیے کینیڈا کی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا اور پاکستان کو کینیڈا کی برآمدات جیسے کینولا آئل، سویا بین اور دالوں کیلیے ایک اہم ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے طور پر اجاگر کیا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251031-08-2 کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ،جنرل سیکرٹری محمد یوسف، سینئر رہنمااسد اللہ بھٹو اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے دیرینہ رکن اور اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے سابق سیکرٹری اطلاعات عبید ہاشمی کی وفات پردلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کیلیے صبر جمیل کی دعا کی ہے، صوبائی قائدین نے کراچی پریس کلب کے عہدیدار اور انگریزی روزنامہ کے اسٹاف رپورٹر عمران ایوب کے چھوٹے ماموں کی وفات پربھی دلی دکھ کا اظہار کیا ہے۔ سیف اللہ
    ڈائریکٹر سید ضیاء کی ملی بھگت کا شبہ، بلاک 18پلاٹ آر 1151پر تعمیراتی ہنگامہ تعمیراتی مافیا اور اہلکاروں کے گٹھ جوڑ سے علاقہ غیرمحفوظ،مقامی رہائشیوں کا احتجاج فیڈرل بی ایریا کے بلاک 18 میں واقع پلاٹ نمبر آر 1151 کی پرانی عمارت پر غیرقانونی طور پر بالائی منزلوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے ، جس پر علاقے کے رہائشیوں نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر سید ضیاء کی ملی بھگت کا شدید شبہ ظاہر کیا ہے ۔مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ یہ تعمیرات نہ صرف بلڈنگ قوانین اور شہری قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں،بلکہ اس سے علاقے کے بنیادی ڈھانچے پر بھی منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔ پانی، گیس اور بجلی کی لائنیں غیرمنظم تعمیرات کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسار )امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمدجاوید قصوری نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کا 21،22،23نومبر کو مینار پاکستان کے مقام پر ہونے والا اجتماع عام نوجوانوں کو نئی امید دے گا، ملک کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بند گلی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ سیاسی چپقلش اور انتقامی سیاست کو دفن کئے بغیر ملک و قوم کو آگے لے کر نہیں چلا جا سکتا۔ہمارے ہمسایہ ممالک ترقی و خوشحالی میں آگے نکل چکے ہیں، پاکستان جنوبی ایشیاء کا سب سے مہنگا ترین ملک بن چکا ہے۔ادارے تباہ اور کرپشن نے نظام کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (کامرس ڈیسک) معروف تاجر رہنما اور اسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی افغان پالیسی قابل تعریف اور ملکی مفادات کے عین مطابق ہے۔ پاکستان کے بنیادی مفادات کے تحفظ کے لیے ایک مستحکم اور دوراندیش افغان پالیسی کو عوام کی بھرپور تائید حاصل ہے۔ حکومت کا واضح اور ٹھوس مؤقف اس خطے کے مفاد میں ہے اوریہ پالیسی پاکستان کی خودمختاری، سرحدی سلامتی اور آبی خود انحصاری کو مقدم رکھتی ہے۔شاہد رشید بٹ نے خبردار کیا کہ افغانستان بھارت کے اشاروں پر خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔ اگر پاکستان کے دریاؤں کے بہاؤ کو روکنے کی کوشش کی گئی تو اسے کھلی جنگ سمجھا...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری نے جمعرات کے روز پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کی نجکاری کے عمل میں معروف بین الاقوامی ایئر لائنز کی عدم شرکت پر تشویش کا اظہار کیا۔ کمیٹی کو پی آئی اے سی ایل کی نجکاری، روزویلٹ ہوٹل اور ملک کے نمایاں ایئرپورٹس سے متعلق تازہ منصوبوں و پیش رفت، اور پریسژن انجینئرنگ کمپلیکس کی ملکیت پاکستان ایئر فورس کو منتقل کیے جانے کے عمل پر بریفنگ دی گئی۔ سینیٹ سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق،سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان کی زیرِ صدارت کمیٹی اجلاس نے پی آئی اے کی نجکاری میں معروف بین الاقوامی ایئر لائنز کی عدم شرکت پر تشویش کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی نجکاری میں تاخیر...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی میں ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی میٹا کا دفتر کھولنے کا مطالبہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ’’میٹا‘‘ کے وفد نے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ گورنر ہاؤس آمد پر کامران خان ٹیسوری نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان 24 کروڑ آبادی کا ملک ہے لیکن یہاں میٹا کا کوئی دفتر موجود نہیں جبکہ کراچی جیسے تین کروڑ آبادی والے شہر میں میٹا کا پہلا دفتر قائم ہونا وقت کی ضرورت ہے۔ ملاقات میں نوجوانوں کی تربیت، آئی ٹی شعبے کی ترقی اور باہمی تعاون کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹا کے ڈائریکٹر نے گورنر انیشیٹیوز کے تحت جاری جدید آئی ٹی کورسز...
    اسلام آباد: وزیراعظم اور صدر مملکت کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیل پر مشاورت کی گئی۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان ذرائع کے مطابق اتحادی قیادت نے ملکی سیاسی صورتِ حال اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر تبادلۂ خیال کیا۔ ایوانِ صدر کی ملاقات میں آزاد کشمیر کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں، آئندہ حکومتی حکمتِ عملی اور پاور شیئرنگ فارمولا زیرِ غور آیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملنے ایوان صدر پہنچے دونوں کے درمیان آزاد کشمیر میں حکومت سے متعلق اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں  پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے وفود بھی شریک تھے، پی پی کی جانب سے ...
    ویب ڈیسک : حکومت کا کہنا ہے کہ گریڈ 1 تا 16 کے سرکاری ملازمین ہاؤس بلڈ ایڈوانس کی مد میں 36 ماہ اور گریڈ 17 تا زائد کے سرکاری ملازمین 24 ماہ کی ایڈوانس تنخواہیں حاصل کرسکیں گے۔ وزارت خزانہ نے وضاحتی آفس میمورنڈم جاری کردیا جس کے مطابق گریڈ ایک سے 16 تک کے وفاقی سرکاری ملازمین ’’سرکاری اہل کاروں‘‘ کے  زمرے میں آتے ہیں جبکہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے تمام وفاقی سرکاری ملازمین ’’افسران‘‘ کی کٹیگری کے زمرے میں آتے ہیں۔  بچوں کو موبائل فون نہیں وقت دیں ؛ خوفناک انکشاف سامنے آگیا میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ جب بھی وفاقی سرکاری ملازمین ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس کیلئے درخواستیں دیں گے تو...
    وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی اور نئے قائد اعوان کے نام پر مشاورت کی گئی۔ ایوانِ صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں آزاد کشمیر میں ممکنہ اِن ہاؤس تبدیلی سمیت سیاسی و قومی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر بات چیت ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، خطے کی مجموعی حالات، سیکیورٹی معاملات اور پارلیمانی تعاون سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری کی اس ملاقات میں...
    اسلام آباد: حکومت کا کہنا ہے کہ گریڈ 1 تا 16 کے سرکاری ملازمین ہاؤس بلڈ ایڈوانس کی مد میں 36 ماہ اور گریڈ 17 تا زائد کے سرکاری ملازمین 24 ماہ کی ایڈوانس تنخواہیں حاصل کرسکیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت خزانہ نے وضاحتی آفس میمورنڈم جاری کردیا جس میں بتایا گیا ہے کہ گریڈ ایک سے 16 تک کے وفاقی سرکاری ملازمین ’’سرکاری اہل کاروں‘‘ کے  زمرے میں آتے ہیں جبکہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے تمام وفاقی سرکاری ملازمین ’’افسران‘‘ کی کٹیگری کے زمرے میں آتے ہیں۔ میمورنڈم کے مطابق جب بھی وفاقی سرکاری ملازمین ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس کیلئے درخواستیں دیں گے تو انہیں فیڈرل گورنمنٹ رسیٹس اینڈ پیمنٹ رولز 2025ء کے مطابق ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس ادا...
    ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے خبردار کیا ہے کہ مستقبل قریب میں انسانی محنت کی ضرورت ختم ہوتی جا رہی ہے، کیونکہ مصنوعی ذہانت اور روبوٹس جلد تمام نوکریوں کی جگہ لے لیں گے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں اسپیس ایکس کے سربراہ نے لکھا کہ مصنوعی ذہانت اور روبوٹس تمام نوکریاں ختم کر دیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت سے ویڈیو کی تخلیق، اوپن اے آئی نے سورا 2 لانچ کردیا ’کام کرنا ایک اختیاری عمل بن جائے گا، بالکل ایسے جیسے آپ دکان سے سبزیاں خریدنے کے بجائے خود اگانے کا انتخاب کریں۔‘ AI and robots will replace all jobs. Working will be optional, like growing your own vegetables, instead...
    اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات کیلئے یکم نومبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں تعطیل کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات کیلئے عدالتوں میں تعطیل کا اعلان ،چیف جسٹس سرفرازڈوگر کی ہدایت پر رجسٹرار آفس نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، یکم نومبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں تعطیل ہوگی،عدالتی دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ دوسری طرف اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات یکم نومبر کو ہونگے، اس سلسلے میں انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ایسٹ اور ویسٹ پریزائیڈنگ آفیسرز کے طور پر خدمات انجام دیں گے جبکہ مجموعی طور پر20ججز پولنگ افسران کے...
    اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، علاقائی سلامتی اور دفاعی و اسٹریٹجک امور میں جاری تعاون پر بات چیت کی گئی۔ وزارت دفاع کے بیان کے مطابق وزیر دفاع نے ہائی کمشنر کا پرتپاک استقبال کیا اور پاکستان کی طرف سے تعلقات کو گہرا کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی مسائل، دفاعی تعاون اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے پروازوں میں اضافے اور دونوں ممالک...
    چینی ہم منصب سے ملاقات پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ آج طے پانے والے یہ معاہدے لاکھوں امریکیوں کے لیے ترقی اور سلامتی کا باعث بنیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا میں اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات اور مذاکرات کیے ہیں۔ ملاقات کے بعد ٹرمپ نے اظہارِ مسرت کرتے ہوئے کہا کہ میری صدر شی کے ساتھ واقعی ایک شاندار ملاقات ہوئی، ہمارے دونوں ممالک کے درمیان گہرا احترام موجود ہے، اور آج جو کچھ ہوا ہے، اس سے یہ احترام مزید بڑھے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے کئی معاملات پر اتفاقِ رائے کیا ہے، بعض دوسرے حتیٰ کہ نہایت اہم مسائل بھی حل کے قریب پہنچ گئے ہیں۔...
    فائل فوٹو۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نے ماضی میں سیلز ٹیکس میں کیے گئے فراڈ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اسلام آباد میں ایف بی آر میں اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم کو واشنگٹن میں سالانہ ورلڈ بینک کانفرنس میں ایف بی آرکی شمولیت سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم کو ایف بی آر بالخصوص پاکستان ریونیو آٹو میشن لمیٹڈ میں جاری اصلاحات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے عالمی کانفرنس میں اصلاحات کی کیس اسٹڈی کی پذیرائی پر ایف بی آر ٹیم کی تعریف کی۔ اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ پرال کی موجودہ نافذ العمل اصلاحات میں آڈٹ والٹ، ڈیٹا بیس پروٹیکشن وال اور دیگر محفوظ ڈیجیٹل اقدامات شامل ہیں۔ بریفنگ کے مطابق...
    شرکائے اجلاس نے اس امر پر سخت تشویش کا اظہار کیا کہ گزشتہ ہفتوں میں مرکزی انجمن امامیہ اور ذیلی انجمنوں کی جانب سوشل میڈیا پرتوہین مذہب کے ارتکاب میں تقریباً پچیس (25) کے قریب افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں، مگر اس کے باوجود متعلقہ افراد کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کی مجلسِ عاملہ کا ایک اہم اجلاس زیرِ صدارت قائد ملتِ جعفریہ گلگت بلتستا آغا سید راحت حسین الحسینی جامع امامیہ مسجد کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ذیلی انجمنوں کے صدور، مشاورتی کونسل کے اراکین، ہئیت آئمہ جماعت کے نمائندگان اور ملی تنظیموں کے ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا جوڈیشل سروس سے تین ججز کی خدمات ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر اسلام آباد جوڈیشل سروس کے سپرد کر دیں۔اس سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار محمد یار ولانہ نے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عصمت اللہ کو سیشن ڈویژن ایسٹ اسلام آباد میں تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حسینہ ثقلین کو سیشن ڈویژن ویسٹ اسلام آباد میں ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔اسی طرح سول جج مریم شہریار کو بھی سیشن ڈویژن ویسٹ اسلام آباد میں تعینات کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں ججز کو ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر تین سال کیلئے اسلام آباد جوڈیشل سروس کے سپرد کیا گیا۔اسلام آباد...
    فوٹو: فائل سندھ ہائی کورٹ نے منشیات کی رقم، 10 ہزار روپے نہ دینے پر بچے کے اغوا اور قتل کے مقدمے کی سماعت کے دوران ملزمان کی دو سزائیں برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں عمر قید اور جرمانے کی سزا کے خلاف ملزمان کی جانب سے دائر کی گئی اپیل پر سماعت ہوئی۔عدالت نے دورانِ سماعت ملزمان کی سزا میں ترمیم کرتے ہوئے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات خارج اور ملزمان کے خلاف قتل اور اغوا کے جرم میں دو بار عمر قید کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ملزمان کو فی کس دو لاکھ روپے بھی مقتول کے ورثا کو ادا کرنے کا حکم دیا۔پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا...
    فائل فوٹو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے متنازع ٹویٹ کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فردِ جرم عائد کردی۔کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کی، دونوں ملزمان نے عدالت میں صحتِ جرم سے انکار کیا۔اسلام آباد کی مقامی عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے تمام گواہان کو طلب کر لیا۔عدالت نے ہادی علی چٹھہ کو دوبارہ ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا، جبکہ کیس کی مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔یاد رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
    وزیرِ اعظم آزاد کشمیر، چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد آج بھی پیش نہیں کی جا سکے گی۔ذرائع کے مطابق چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کا مرحلہ یکم نومبر تک مؤخر کر دیا گیا ہے، پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے کل 31 اکتوبر کو اہم اجلاس طلب کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کی صدارت چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے، اجلاس میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی  بھی شریک ہوگی۔اجلاس میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار پر حتمی مشاورت کی جائے گی، چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد یکم نومبر کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ پی پی نے آزاد کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار کا اعلان نہیں کیاپاکستان...
    اپوزیشن ارکان نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ منتخب نمائندوں کو مقبوضہ علاقے میں گورننس کی بنیادی نگرانی سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نام نہاد قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے ارکان اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ لیفٹیننٹ گورنر کے دائرہ اختیار میں آنے والے محکموں سے متعلق سوالات نہ اٹھائیں جس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ اہم انتظامی اختیارات لیفٹننٹ گورنر کے پاس ہیں۔ ذرائع کے مطابق سرینگر میں منعقدہ اسمبلی اجلاس کے دوران اسپیکر نے جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ کی دفعات کا حوالہ دیتے ہوئے رولنگ دی کہ لنگیٹ سے رکن...
    متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کیخلاف فرد جرم عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) اسلام آباد کی عدالت نے متنازعہ ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور شوہر ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا،عدالت نے پانچ نومبر کو استغاثہ کے تمام گواہان طلب کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے گرفتار ملزم ہادی چٹھہ کو دوبارہ ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ اس پر جج اور ملزمان میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ ہادی چٹھہ نے کہا کہ وہ مچلکے جمع نہیں کرائیں گے۔ آپ نے غیرقانونی...
    پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں اپنی حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے تاہم نئے قائد ایوان کا اعلان نہ ہو سکا۔ آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے نام پر مشاورت کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 31 اکتوبر کو شام 4 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔ آزاد کشمیر میں نئے وزیراعظم کے لیے چوہدری لطیف اکبر، چوہدری یاسین، سردار یعقوب اور راجا فیصل ممتاز راٹھور کے درمیان مقابلہ ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نئے قائد ایوان کے لیے فیورٹ ہیں تاہم پارٹی صدر ہونے کی وجہ سے قرعہ چوہدری یاسین کے نام بھی نکل سکتا ہے۔ یاد رہے کہ موجودہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے استعفی’ دینے سے انکار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251030-08-12 کراچی( اسٹاف رپورٹر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی سندھ کی ناظمہ صوبہ رخشندہ منیب نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا اجتماعِ عام ایمان کی تجدید، عمل کی تنظیم اور کردار کی تعمیر کا مظہر ہے۔یہ اجتماع جماعت کے پیغام بدل دو نظام کی عملی تعبیر بنے گا۔یہ محض ایک پروگرام نہیں بلکہ سندھ کی خواتین کی بیداری اور اجتماعی عزم کا اظہار ہے۔یہ بات انہوں نے صوبائی دفتر میں میڈیا، ٹرانسپورٹ اور طعام سمیت مختلف کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ناظمہ صوبہ نے کہا کہ اجتماع عام کی کامیابی کے لیے تمام کمیٹیوں کا کردار نہایت اہم ہے۔ میڈیا کمیٹی کو ہدایت کی کہ جدید ذرائع ابلاغ کے ذریعے پیغامِ حق کو وقار، سادگی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(وقائع نگارخصوصی )امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کامیاب کسان بچائو، پاکستان بچائو روڑ کارواں کے انعقاد پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کسان روڑ کارواں کا مقصد غریب کسانوں کی آواز کو حکومتی ایوانوں تک پہنچانا تھا اور الحمد اللہ ہم اس میں کامیاب ہوئے ہیں۔ جب تک حکومت کسانوں کو ریلیف فراہم نہیں کرتی اس وقت تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے بوٹ پالش کرکے اقتدار میں آ گئے ہیں۔ان سے خیر کی توقع نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں نے صوبہ پنجاب سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہواہے اور شعبہ زراعت و کسان اس کے بڑے متاثرین ہیں۔ وفاقی...
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے اپنا میڈیا ہاؤس کی بنیاد رکھ دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سابق کپتان یونس خان کی نئی ذمہ داریاں، کس ٹیم نے ہیڈ کوچ بنالیا؟ یونس خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے مداحوں سے درخواست کی ہے وہ ان کے اکاؤنٹس کو فالو کریں اور شیئر کریں تاکہ وہ تازہ ترین واقعات سے باخبر رہ سکیں۔ سابق کپتان راشد لطیف نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ یونس خان نے باضابطہ طور پر اپنا میڈیا ہاؤس لانچ کردیا ہے، یہ نیا پلیٹ فارم جلد ہی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں اور شخصیات کو اکٹھا کرے گا، جہاں خصوصی تقریبات، متاثر کن کہانیاں اور...
    اسرائیل کا غزہ پر بمباری سے 104 شہادتوں کے بعد جنگ بندی معاہدے پر عمل کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز غزہ (آئی پی ایس )اسرائیل کی حماس پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے شروع کی گئی بمباری کے نتیجے میں ایک دن میں 46 بچوں سمیت 104 فلسطینی شہید ہوئے تاہم اب اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کرے گا۔غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیان میں کہا کہ وہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کریں گے تاہم کسی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اسرائیل نے گزشتہ شب حماس پر معاہدے...
    عمران خان سے ملاقات کا معاملہ، توہین عدالت کی درخواست کیلئے سہیل آفریدی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے حکم پر عملدرآمد نہ کیے جانے پر وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے توہین عدالت کیس دائر کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔سہیل آفریدی نے ایڈووکیٹ جنرل کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط ارسال کیا، جس میں مقف اپنایا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعلی کی بانی سے ملاقات کروانے کا حکم دیا تھا لیکن اس کے باوجود جیل انتظامیہ نے وزیراعلی کو ملنے کی اجازت نہیں دی۔...
    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانیٔ پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات نہ کروانے کے معاملے پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا۔میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے عدالتی حکم نامےکی تصدیق شدہ کاپی فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ سہیل آفریدی نے بانی سے ملاقات میں صرف منتیں ہی کرنی ہیں، گورنر خیبر پختونخواگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں صرف منتیں ہی کرنی ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا شاہ فیصل کے ذریعے یہ خط بھیجا ہے۔ذرائع کے مطابق عدالتی حکم نامے...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی کارروائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ایڈووکیٹ جنرل کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط ارسال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں کابینہ کی تشکیل، عمران خان نے سہیل آفریدی کو اہم پیغام پہنچا دیا خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعلی کو بانی چیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا حکم دیا تھا، تاہم جیل انتظامیہ نے ملنے کی اجازت نہیں دی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی کے حصول کے لیے درخواست...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: متنازعہ ٹوئٹ کیس میں عدالت نے ایمان مزاری کے شوہر، وکیل ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کر لیا۔اسلام آباد کی عدالت میں سماعت کے دوران فاضل جج نے ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری کے بعد انہیں کل پیش کرنے کا حکم دیا، ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد افضل مجوکہ نے ہادی علی چٹھہ کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے تھے۔سماعت کے دوران ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد افضل مجوکہ نے کہا کہ میرے خیال میں ہادی علی چٹھہ نے مچلکے جمع نہیں کروائے۔ عدالت سے نکلتے ہی انہیں پولیس نے حراست میں لے لیا۔ یہ واقعہ اس کیس کی پیش رفت میں ایک اہم موڑ قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ 30 ستمبر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن...
    اسلام آباد کی عدالت میں متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے شوہر ایڈووکیٹ ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کر لیا۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف سماعت ہوئی، جہاں فاضل جج نے ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کرکے کل دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے ان کے وارنٹِ گرفتاری بھی جاری کردیے، جس کے بعد وہ عدالت کے احاطے سے باہر نکلتے ہی حراست میں لے لیے گئے۔ یاد رہے کہ 30 ستمبر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی عدالت میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف فردِ جرم عائد کی گئی تھی، تاہم اس موقع...
    سندھ حکومت نے کراچی فش ہاربر پر ماہی گیروں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ صوبائی وزیر برائے لائیو اسٹاک و فشریز محمد علی ملکانی نے کہا کہ ماہی گیروں کو آئین کے مطابق تمام حقوق اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ان کے مطابق حکومت اس بات کے لیے پرعزم ہے کہ فش ہاربر پر ماہی گیر طبقہ اپنے روزگار کے دوران درپیش مشکلات سے جلد نجات حاصل کرے۔ یہ بات انہوں نے فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی (FCS) کی چیئرپرسن فاطمہ مجید کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کہی۔ اجلاس میں سیکریٹری لائیو اسٹاک اینڈ فشریز ڈاکٹر کاظم حسین جتوئی، ایم ڈی کراچی فشریز ہاربر اتھارٹی زاہد کھمیٹیو سمیت ایف سی...
    —فائل فوٹو پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے کے بعد پہلی مرتبہ امریکی خام تیل حب پہنچ گیا۔ریفائنری حکام کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق امریکی خام تیل سے لدے بحری جہاز کی سنرجیکو کے آئل ٹرمینل پر آمد ہوئی ہے جس میں 10 لاکھ بیرل خام تیل موجود ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ اگلے ماہ ایک اور امریکی خام تیل بردار جہاز پاکستان آئے گا، یہ بحری جہاز پیگاسس امریکی خام تیل کے ساتھ 14 ستمبر کو ہیوسٹن سے روانہ ہوا ہے۔ریفائنری حکام کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ 35 ہزار ٹن کے ساتھ پاکستان آنے والا یہ سب سے بڑا تیل کا جہاز ہے۔
    صدی کا سب سے بڑا طوفان ’’ملیسا‘‘ جمیکا سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں پورے جزیرے میں تباہی اور خوف و ہراس پھیل گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، کیٹیگری 5 کے اس انتہائی خطرناک سمندری طوفان نے جمیکا کے ساحلی علاقوں کو شدید متاثر کیا، جہاں 185 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں اور درجنوں عمارتیں، بجلی کے پول اور درخت زمین بوس ہوگئے۔ طوفان کے بعد اب اس کا رخ کیوبا کی جانب ہے، جہاں حکام نے ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر انخلا کا عمل شروع کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، کیوبا کے مختلف علاقوں سے اب تک 7 لاکھ سے زائد افراد طوفان کے خطرات کے پیشِ نظر اپنے گھروں...
    فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ رات جو کچھ ہوا وہ قابض صیہونی رژیم کیجانب سے جنگبندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی تھا اور ہم اس رژیم کے جنگی جرائم کے تسلسل کا ذمہ دار امریکی حکومت کو ٹھہراتے ہیں اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے ترجمان محمد الحاج موسی نے اعلان کیا ہے کہ کل رات جو کچھ ہوا وہ قابض صیہونی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی تھا جس کے دوران سفاک صیہونیوں نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں بالخصوص بے گھر خاندانوں کی خیمہ بستیوں میں قتل عام اور وحشیانہ بمباری کا ارتکاب کیا ہے۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب کے مطابق محمد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان سے میٹا (Meta) کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت، مصنوعی ذہانت (AI)، اور ای کامرس شعبے میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔وفد کی قیادت میٹا کے ریجنل ڈائریکٹر رافیل فرانکل نے کی، جنہوں نے پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کے مواقع اور استعداد کو سراہتے ہوئے کمپنی کی جانب سے مستقبل میں تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔جام کمال خان نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا کی ان معیشتوں میں شامل ہے جو ڈیجیٹل ترقی کی دوڑ میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملک میں ہر سال 75 ہزار سے زائد...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آزادی اظہار اور آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کامران رضی کو صدر، حمید سومرو کو نائب صدر، اکرم بلوچ کو جنرل سیکریٹری اور دیگر نومنتخب عہدیداران کو نیک تمناؤں کے ساتھ مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد، ذمہ دار اور حقائق پر مبنی صحافت کسی بھی معاشرے کی ترقی اور استحکام کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ صحافی برادری جمہوری اقدار کے فروغ میں اہم اور مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی...
    وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے میٹا (Meta) کے وفد نے ملاقات کی، جس میں ڈیجیٹل تعاون، مصنوعی ذہانت (AI) اور ای کامرس کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جام کمال خان نے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں میٹا کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا کی تیزی سے ترقی کرتی ڈیجیٹل اکانومی میں سے ایک ہے۔ ملک میں ہر سال 75 ہزار سے زائد آئی ٹی گریجویٹس تیار ہو رہے ہیں، جبکہ آئی ٹی برآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہو کر 3.8 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔ مزید پڑھیں: واٹس ایپ صارفین کو نوسربازوں سے بچانے کے لیے میٹا کی منصوبہ بندی وزیر تجارت نے بتایا کہ نیشنل ای کامرس پالیسی 2.0 کو حتمی...
    چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہے۔ صوبہ بھر میں امن و امان کی بہتر صورتحال ہے۔ سوشل میڈیا پر انتہا پسندی کو فروغ دینے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں محکمہ داخلہ پنجاب کا خصوصی سیل 24/7 ایکٹو ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں غیرقانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو باعزت طریقے واپس بھجوانے کا عمل کامیابی سے جاری ہے۔     اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 40 واں اجلاس چیئرمین و صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی صدارت میں ہوا، جس میں صوبائی وزراء چوہدری...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اطلاعات و نشریات نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول اور دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کا واحد ایجنڈا سرحد پار دہشتگردی روکنا تھا، تاہم افغان فریق کی غیر ذمہ دارانہ رویے اور کابل سے موصولہ ہدایات کی وجہ سے کوئی قابلِ عمل نتیجہ حاصل نہیں ہو سکا۔ وزیر اطلاعات نے بتایا کہ اکتوبر 2025 میں استنبول میں ہونے والی بات چیت میں افغان طالبان وفد متعدد موقعوں پر پاکستان کے منطقی اور جائز مطالبات تسلیم کرتا دکھائی دیا، اور میزبان ممالک—قطر اور ترکیہ—نے مخلصانہ ثالثی کی کوششیں کیں، مگر بعد ازاں کابل سے آنے والی ہدایات کے باعث وفد کا موقف تبدیل ہوتا رہا۔ پاکستانی طرف نے مذاکرات میں واضح...
    اسلام آباد (آئی این پی )جسٹس جہانگیری ڈگری کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے جب کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا۔جسٹس خادم حسین سومرو نے بنچ میں بیٹھنے سے معذرت کر لی، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو نے سماعت کی۔اسلام آباد بار کی کیس میں فریق بننے کی متفرق درخواست سماعت کیلئے  مقرر تھی، جسٹس خادم حسین سومرو نے دوران سماعت کیس کی سماعت سے معذرت کر لی۔بینچ ٹوٹ جانے کے بعد کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کی رہائشگاہ پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری شازیہ رضوان اور بیٹ رپورٹرز بھی موجود تھے۔ عظمٰی بخاری نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی دراز عمر، صحت اور کامیابی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے مشکل ترین حالات میں اپنے والد میاں نواز شریف کا حوصلہ بن کر پاکستانی بیٹیوں کے لیے ایک مثالی کردار ادا کیا۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مریم نواز کی سیاسی جد و جہد، قیادت اور طرزِ حکمرانی، نواز شریف کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی راہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج آپ کے سامنے کشمیر کی سیاسی قیادت موجود ہے، پی ٹی آئی کو بطور جماعت کشمیر میں رجسٹر نہیں کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی راہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ اس وقت آزاد کشمیر میں سیاسی کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی راہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج آپ کے سامنے کشمیر کی سیاسی قیادت موجود ہے، پی ٹی آئی کو بطور جماعت کشمیر میں رجسٹر نہیں کیا گیا۔ سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی کشمیر...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آزاد کشمیر میں اپوزیشن اتحاد کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف پیش کی گئی عدم اعتماد کی تحریک اور نئے وزیراعظم کے انتخابی عمل سے خود کو لاتعلق قرار دے دیا ہے۔ اسلام آباد کے خیبر پختون خوا ہاؤس میں ہونے والے پارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں آزاد کشمیر کی قیادت سمیت مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی نہ تو نئے وزیراعظم کے انتخابی عمل کا حصہ بنے گی اور نہ ہی عدم اعتماد کی تحریک میں شامل ہوگی۔ البتہ پارٹی ارکان ایوان میں عوامی نمائندگی کا کردار جاری رکھیں گے اور نئی حکومت کو سخت اپوزیشن دینے کی حکمتِ عملی اپنائی جائے گی۔...
    محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 40 واں اجلاس چیئرمین و وصوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی صدارت میں ہوا جس میں صوبائی وزرا چوہدری شافع حسین اور ملک صہیب احمد بھرتھ نے شرکت کی۔ سیکریٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان نے اجلاس کو بریفنگ دی۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت پنجاب کا شدت پسندی کے خاتمے کے لیے ’انسدادِ شدت پسندی ایکٹ 2025‘ پر پالیسی ڈائیلاگ اجلاس کے دوران صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال اور غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کابینہ کمیٹی نے پاکستان جنوبی افریقہ کرکٹ سیریز کے سیکیورٹی انتظامات کا بھی...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان طالبان کو دہلی سے کنٹرول کیا جارہا ہے، ترکیہ میں ہونے والے مذاکرات میں جو پتلی تماشا لگایا گیا توہ دہلی سے کنٹرول ہورہا تھا، اگر کسی نے اسلام آباد کی طرف نظر اٹھا کر دیکھا تو اس کی آنکھیں نکال دیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت نے کابل کے ذریعے پاکستان کے خلاف پراکسی جنگ شروع کر رکھی ہے، ماضی کے جن حکمرانوں نے طالبان کی حمایت کی ان پر مقدمہ چلنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: استنبول مذاکرات کا چوتھا دور جاری، افغان وفد فیصلہ کرنے میں گومگو کی کیفیت کا شکار وزیر دفاع نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کابل کسی کا چمچمہ نہ...
    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلہ دیش کے سرکاری دورے کے دوران آرمی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، اور آرمی چیف جنرل وقارالزمان سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ دونوں افواج کی اعلیٰ قیادت کے درمیان مختلف سطحوں پر دوروں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ مزید پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ: بنگلہ دیشی عوام  کا پاکستان اور پاک فوج کیساتھ والہانہ محبت کا اظہار گفتگو کے دوران خطے اور عالمی سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں عسکری رہنماؤں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن (PAFLA)، اِنوِسٹا (Innovista) اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) کے اشتراک سے بلوچستان کے میں سائنس گریجویٹس کے لیے مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) اور سائبر سیکیورٹی کے جامع تربیتی پروگرامز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس پروگرام میں بلوچستان بھر کے 20 ہزار نوجوانوں کو آن لائن اور مقامی تربیتی مراکز کے ذریعے تربیت دینا ہے۔ خصوصی تربیتی سیشنز سبّی، تربت، خضدار، پنجگور، اور گوادر میں منعقد کیے جائیں گے۔ شرکاء کو ڈیجیٹل معیشت میں شامل ہونے میں مدد دینے کے لیے رہنمائی (mentorship) سیشنز، کورس کی تکمیل پرسرٹیفیکیشن، اور کیریئر گائیڈنس بھی فراہم کی جائے گی۔ ۔کوئٹہ میں اِنوِسٹا کے دورے کے موقع پر وزیر مملکت برائے تعلیم وجیہہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ  نے نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی (نیکا) کے ڈائریکٹر ایس ایم او صبیح حیدر کی تعیناتی   غیرقانونی قرار  دے دی،عدالت نے کہا کہ ڈائریکٹر اسٹریٹیجی مینجمنٹ آفس کے عہدے کی تخلیق بھی غیر قانونی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ  کے جسٹس بابر ستار نے نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی (نیکا)کے سینئر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ساجد حسین  کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا جس میں ادارے کے  ڈائریکٹر ایس ایم او(اسٹریٹیجی مینجمنٹ آفس )صبیح حیدر کی تعیناتی کو چیلنج کیا گیا تھا۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ  ڈائریکٹر اسٹریٹیجی مینجمنٹ آفس کے عہدے کی تخلیق اور اس پر کی جانے والی تعیناتی غیر قانونی ہے۔ نیکا بورڈ جائزہ لے کہ وہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: دنیا کی سب سے بڑی ای کامرس کمپنی ایمازون نے عالمی سطح پر اپنے کارپوریٹ اسٹاف میں سے 14 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کردیا ہے، یہ اقدام انتظامی ڈھانچے کو سادہ بنانے، بیوروکریسی کم کرنے اور مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی نظام کے فروغ کے لیے کیا گیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق ایمازون کی جانب سے جاری نوٹ  میں کہا گیا ہےکہ  ادارہ اب اپنے وسائل کو زیادہ مؤثر طریقے سے استعمال کرنے اور ایسے منصوبوں پر توجہ دینے کا خواہاں ہے جو کمپنی کے مستقبل کو مستحکم بنائیں،ہماری کوشش ہے کہ اضافی انتظامی سطحوں کو ختم کرکے ادارے کو زیادہ تیز اور مؤثر بنایا جائے تاکہ جدید ٹیکنالوجی، خصوصاً مصنوعی ذہانت، کے ذریعے...