اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری
اشاعت کی تاریخ: 16th, September 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق 17ستمبر سے 19ستمبر کیلئے ججز کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری کیاگیا،نئے ڈیوٹی روسٹر میں کیسز کی سماعت کیلئے جسٹس طارق محمود جہانگیری کا نام شامل نہیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ڈیوٹی روسٹر
پڑھیں:
سنگجانی جلسہ؛ زین قریشی کے ناقبل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سنگجانی جلسہ کیس میں زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سنگجانی جلسہ کیسز پر سماعت کی۔
عمر ایوب اور زرتاج گل کے خلاف اشتہاری کی کارروائی کا آغاز ہوگیا جبکہ پی ٹی آئی رہنما علی بخاری کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی گئی۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج ہے۔
مزید :