Jasarat News:
2025-10-31@05:14:58 GMT

فیصل آباد: بس کی ٹکر سے 3خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251031-08-1
فیصل آباد (صباح نیوز) تحصیل جڑانوالہ جھال پل کے قریب بس کی ٹکرلگنے سے 3 خواتین سمیت موٹرسائیکل پرسوار 4افرادجاں بحق ہو گئے- حادثہ تیزرفتاری سے پیش آیا۔ لواحقین نے لاشیں رکھ کر سڑک بلاک کردی اور احتجاج کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق چک354 ب روڈی کے رہائشی فیصل آباد شہر کی طرف جارہے تھے کہ پیچھے سے آ نے والی نجی کمپنی کی تیز رفتاربس کی ٹکرلگنے سے ایک ہی موٹر سائیکل پرسوار3 خواتین اورایک نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگئے ڈرائیور بس چھوڑکر موقع سے فرار ہوگیا-

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کینیا میں مسافرطیارہ گرکرتباہ؛غیرملکی سیاح سمیت 11 افراد ہلاک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیروبی: کینیا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں غیرملکی سیاحوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔جوماسائی مارا نیشنل ریزرو جا رہے تھے۔

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کینیا کی ایئرلائن ممباسا ایئر سفاری نے بیان میں بتایا کہ طیارہ حادثے میں مقامی عملے کے ارکان سمیت ہنگری اور جرمنی سے تعلق رکھنے والے افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔جہاز میں 10 سواروں میں 8 کا تعلق ہنگری اور دو کا تعلق جرمنی سے تھا، جبکہ جہاز کے کپتان کا تعلق کینیا سے تھا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کینیا نے بتایا کہ جہاز کا حادثہ کوالے میں پیش آیا، حادثہ مشہور ساحلی علاقے ڈیانی سے 40 کلومیٹر دور پہاڑی علاقے میں پیش آیا جہاں جنگل بھی ہے۔

الجزیرہ کے مطابق مقامی میڈیا نے بتایا کہ ہلاک افراد کی لاشیں مکمل طور پر جھلس گئی ہیں اور شناخت کی قابل نہیں ہیں۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین