موساد کے سابق سربراہ یوسی کوہن نے گزشتہ سال حزب اللہ لبنان کی فورسز کے خلاف پیجر آپریشن کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ اسرائیل نے بہت سے ممالک کے الیکٹرانک آلات کو چھیڑ چھاڑ یا بم سے لیس کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی ریاست کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی موساد کے سابق سربراہ یوسی کوہن نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے بہت سے ممالک کو فروخت کیے جانے والے الیکٹرانک آلات کو بم سے لیس یا چھیڑ چھاڑ کیا ہے اور وہ حزب اللہ کے خلاف پیجر آپریشن کی طرح ان کا استعمال کر سکتی ہے۔ موساد کے سابق سربراہ یوسی کوہن نے گزشتہ سال حزب اللہ لبنان کی فورسز کے خلاف پیجر آپریشن کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ اسرائیل نے بہت سے ممالک کے الیکٹرانک آلات کو چھیڑ چھاڑ یا بم سے لیس کیا ہے۔ کوہن نے ایک انٹرویو میں جس کی ویڈیو حال ہی میں جاری کی گئی ہے، کہا کہ اسرائیل نے چھیڑ چھاڑ شدہ آلات بہت سے ممالک کو بھیجے ہیں۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ وہ کس ملک کے بارے میں بات کر رہے ہیں؟ تو ان کا کہنا تھا "ہر وہ ملک جو آپ کے ذہن میں ہے" موساد کے سابق سربراہ نے کہا کہ الیکٹرانک آلات میں چھیڑ چھاڑ کا طریقہ انہوں ںے 2002ء سے 2004ء کے درمیان ایجاد کیا تھا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسرائیل نے بہت سے ممالک موساد کے سابق سربراہ کہ اسرائیل نے چھیڑ چھاڑ بم سے لیس کوہن نے کیا ہے

پڑھیں:

بھارت افغان سرزمین سے پاکستان کیخلاف کم شدت کی جنگ چھیڑ رہا ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ بھارت کابل میں افغان طالبان کی پشت پناہی کررہا ہے، بھارت افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کم شدت کی جنگ چھیڑ رہا ہے۔

عرب ٹی وی کو انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ طالبان بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں۔ 

سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر افغانستان کے اندر بھی جاکر جواب دینا پڑا تو دیں گے: خواجہ آصف

وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغان سر زمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہوئی تو بھرپور جواب دیں گے، ہماری سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی تو ہم بھی حملہ کریں گے، خلاف ورزی پر ہمیں افغانستان کے اندر بھی جا کرجواب دینا پڑا تو دیں گے۔

نئی دلی اور افغان طالبان کے درمیان تعلقات کے ہمارے پاس شواہد ہیں، جب طالبان کے ایک وزیر بھارت میں تھے اس وقت پاکستان اور افغانستان میں جھڑپیں ہوئیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ افغان طالبان کی جارحیت کا پاکستان نے بھرپور جواب دیا، افغان طالبان سے جھڑپوں میں ہمارے متعدد جوان شہید ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی سینیٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کے مختلف ممالک پر عائد ٹیرف کو مسترد کردیا
  • نااہلی کا اعتراف ناممکن
  • کراچی: الیکٹرانک چالان میں غلطیاں سامنے آنے لگیں
  • بھارت افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف جنگ چھیڑ رہا ہے: خواجہ آصف
  • بھارت افغان سرزمین سے پاکستان کیخلاف کم شدت کی جنگ چھیڑ رہا ہے، خواجہ آصف
  • امریکا، برطانیہ، جرمنی اور عرب ممالک پر غزہ کی نسل کشی میں شراکت داری کا الزام
  • ملا ضعیف کو پاکستان نہیں افغانستان نے امریکا کے حوالے کیا تھا‘سابق سربراہ آ ئی ایس آ ئی
  • جاپان کے سابق وزیرِ اعظم شنزو آبے کے قاتل نے اعترافِ جرم کر لیا
  • 20 ہزار پاکستانی فوجی غزہ بھیجنے کا بھارتی جریدے کا دعویٰ جھوٹانکلا