data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹوکیو: جاپان کے طویل المدتی وزیرِ اعظم شنزو آبے کے قتل کے ملزم نے مقدمے کے آغاز پر الزامات تسلیم کر لیے، 45 سالہ تیٹسویا یاماغامی شخص نے 8 جولائی 2022 کو نارو شہر میں انتخابی جلسے کے دوران آبے پر فائرنگ کی تھی، مجرم نے خود ساختہ فائرنگ ہتھیار استعمال کیا، جس کے نتیجے میں آبے اپنی زخمی حالت میں جان کی بازی ہار گئے۔

ذرائع کے مطابق یاماغامی نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ انہوں نے یہ جرم یونفیکیشن چرچ کے خلاف اپنے ذاتی رنجش کے باعث کیا، جس نے ان کے خاندان کو مالی نقصان پہنچایا کیونکہ ان کی والدہ نے چرچ کو تقریباً 1 کروڑ ین (تقریباً 660,000 ڈالر) کے عطیات دیے تھے۔

یہ متنازعہ چرچ 1954 میں جنوبی کوریا میں قائم ہوا تھا اور جاپان میں بعد ازاں تحلیل کیا گیا،  چرچ نے جاپانی سیاست میں سابق وزیرِ اعظم آبے کے دادا، نو بوسکے کیشی، کی حمایت حاصل کی تھی۔

آبے کے قتل کے بعد جاپان میں یونفیکیشن چرچ اور حکومتی جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (LDP) کے درمیان تعلقات سامنے آئے، جن کی وجہ سے عوامی اعتماد میں کمی دیکھی گئی، نارا ڈسٹرکٹ کورٹ اس کیس کا فیصلہ جنوری 2026 میں سنائے گی۔

آبے کے قتل کے بعد  2023 میں LDP حکومت نے چرچ کے تحلیل کرنے کی کوشش کی  اور مارچ 2025 میں جاپانی عدالت نے اس کا تحلیل حکم جاری کیا۔

یونفیکیشن چرچ اپنے بڑے بڑے اجتماعات اور جارحانہ عطیات کی درخواستوں کے لیے مشہور تھا  اور اس کے سیاسی روابط نے جاپان میں حکومتی جماعت کے لیے عوامی سطح پر اعتبار کو متاثر کیا ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: آبے کے

پڑھیں:

ہم نے اپوزیشن بینچز پر بیٹھنا ہے، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

چناری (صباح نیوز) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و پارلیمانی لیڈر پاکستان مسلم لیگ ن راجا محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر کی زیر صدارتمسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا تھا کہ مسلم لیگ ن حکومت سازی کے کسی عمل کا حصہ نہیں بنے گی اور ہم اپوزیشن میں بیٹھیں گے یہ ہمارا قطعی فیصلہ ہے۔ اس پر بہر صورت عملدرآمد کیا جائیگا، سابق وزیراعظم آزادکشمیر نے واضح کیا کہ ہمارا یہ فیصلہ قطعی ہے کہ ہم نے اپوزیشن بینچز پر بیٹھنا ہے۔

خبر ایجنسی گلزار

متعلقہ مضامین

  • ایکسپورٹرز کے اعزاز میں ریپ کی جانب سے ظہرانہ
  • امریکا، جاپان میں معدنی وسائل کے تبادلے کا معاہدہ مکمل
  • ریاض: وزیر اعظم شہباز شریف سے ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز ملاقات کر رہے ہیں
  •  ایران : کرپشن ثابت ہونے پر نجی بینک کو تحلیل کرنے کا حکم
  • وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر ریاض پہنچ گئے
  • گل رحیم خان کے انتقال پرتعزیت
  • ہم نے اپوزیشن بینچز پر بیٹھنا ہے، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر
  • جاپان : نومنتخب وزیر اعظم تاکائیچی کی پہلی پالیسی تقریر
  • جاپان : طلبہ میں خودکشیاں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں