لاہور (کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر خزانہ سینٹر اورنگ زیب نے کہا ہے کہ منی بجٹ نہیں لا رہے شاٹ فال کو کمپلائنس اور گڈ گورنس سے کور کریں گے۔ آئندہ مالی سال کا  بجٹ ٹیکس پالیسی ونگ بنائے گا اور ایف بی آر کو ڈی لنک کر دیا جائے گا۔ پی آئی اے کی نجکاری کے لئے بڈنگ 23 دسمبر کو ہو گی۔ اس کے بعد 3 ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی نجکاری ہو گی جس کے بعد مذید 3 ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کی نجکاری کی جائے گی۔ پالیسی ریٹ 24 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد پر آ گیا ہے، اگر افراط زر کی شرح اسی طرح رہی تو یہ سنگل ڈیجٹ ہو جائے گا۔ گزشتہ مالی سال ترسیلات زر کا حجم 38 ارب ڈالر رہا، اس مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے اعداد و شمار سے اندازہ ہے کہ 41 سے 42 ارب ڈالر کی ترسیلات زر آئیں گی، ٹیکس دینے سے ملک چلا کرتے ہیں اب ہم نے آگے بڑھنے کا راستہ ڈھونڈنا ہے، جب بزنس مین پارلمنیٹرینز اثاثے ظاہر کر سکتے ہیں تو بیوروکریٹس کو کیا مسئلہ ہے۔ 31 دسمبر کو تمام افسروں کے اثاثے منظر عام پر آجائیں گے۔ این ایف سی ایوارڈ پر صوبوں سے بات چیت خوش آئند ہے۔ جلد اتفاق رائے ہو جائے گا۔ 15 جنوی تک پیشرفت متوقع ہے۔ انہوں نے اس امر کا اظہار گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام آل پاکستان چیمبرز کانفرنس سے خطاب اور اخبار نویسوں سے مختصر گفتگو میں کیا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے  نہیں  بلکہ کرپشن کی رپورٹ ہم نے ہی آغاز کیا تھا ہم نے ہی اس میں سہولت کاری کی ہے۔ یہ رپورٹ چھپانے والی کوئی بات نہیں ہے۔ چاول کی ایکسپورٹ میں کمی کی وجہ یہ ہوئی ہے کہ بھارت مارکیٹ میں آیا اور قیمتیں کم ہوئیں، پاسکو کو ہم بند کر رہے ہیں کہ یہ کرپشن کا گڑھ تھا۔ سٹریٹجک سٹاک کے لئے نجی شعبہ آگے آئے۔ 40 اداروں کو کم کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر  محمد اورنگ زیب نے کہا کہ ٹیکس پالیسی کا ایف بی آر سے کوئی تعلق نہیں رہا، ایف بی آر صرف ٹیکس اکٹھا کرے گا۔ اگلے سال کے بجٹ میں  ٹیکس پالیسی نئے طریقے سے آئے ہیں۔ ڈنڈے کے زور پر معیشت چلانے کی بات کی جاتی ہے یہ آپ لوگوں نے کہا کہ جو سیکٹر ٹیکس میں نہیں اسے لایا جائے گا۔ ہم نے جو کرپٹو ایکسچینجز کو لائسنس دینے کا معاہدہ کیا ہے اس سے مزید بہتری آئے گی۔ پچیس ملین سے زائد نوجوان پاکستانی اس کرپٹو کے کاروبار میں شامل ہیں، ہم نے کرپٹو کونسل بنائی، ہمیں اب ڈیجٹل اکانومی کی طرف جانا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے آل پاکستان چیمبرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور کاروباری طبقے کے درمیان مسلسل اور بامقصد مکالمہ ناگزیر ہے۔ پی آئی اے نجکاری میں نجی شعبہ حصہ لے۔ صدر لاہور چیمبر آف کامرس فہیم الرحمن سہگل نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کی لاگت ناقابلِ برداشت حد تک بڑھ چکی ہے جس کے باعث صنعت کو فوری ریلیف کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ، مہنگی بجلی اور گیس صنعتی یونٹس کی بیرونِ ملک منتقلی کا سبب بن رہے ہیں،  نان فائلرز کو مراعات دے کر ٹیکس نیٹ میں لایا جائے اور موجودہ ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کی جائے، ٹیکس نظام کو سادہ اور شفاف بنایا جائے اور غیر ضروری ودہولڈنگ ٹیکسز ختم کیے جائیں۔ جبکہ ملک میں سرمایہ کاری 25 سال کی کم ترین سطح پر ہونے کے باعث مقامی سرمایہ کاری کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقع پر لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر تنویر احمد شیخ، نائب صدر خرم لودھی، نائب صدر سارک چیمبر میاں انجم نثار، سابق صدر محمد علی میاں، سابق سینئر نائب صدور علی حسام اصغر، ظفرمحمود چوہدری، خالد عثمان، پاکستان کے تمام چیمبرز کے صدور،  صدرکراچی چیمبر ریحان حنیف، صدر اسلام آباد چیمبر سردار طاہر محمود، صدر سیالکوٹ چیمبر سید احتشام، صدر سرحد چیمبر، صدر ملتان چیمبر بختاور تنویر شیخ، صدر کوئٹہ چیمبرایوب میرانی، صدر فیصل آباد چیمبر فاروق یوسف شیخ، صدر لوئر دیر چیمبر، صدر ہری پور چیمبر عمیر خالد، صدر چمن چیمبر عبدالنافع، صدر گجرانوالہ چیمبر علی یاسین بٹ کے علاوہ لاہور چیمبر کے ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران بھی موجود تھے۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ بڑے پیمانے کی صنعت میں 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ آئی ٹی برآمدات 4 ارب ڈالر سے تجاوز کر رہی ہیں اور ترسیلات زر 41 سے 42 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ انہوں نے پی آئی اے کی نجکاری، کرپٹو، بلاک چین اور ڈیجیٹل معیشت سے متعلق اقدامات کا بھی ذکر کیا اور لاہور چیمبر میں ریسرچ سیل کے قیام کی تجویز دی۔ نائب صدر سارک چیمبر میاں انجم نثار نے کہا کہ ایک بنیادی مسئلہ بجلی کی بے انتہا قیمت ہے۔ ہماری ایکسپورٹس جمود کا شکار ہیں اور ہم تقریباً تیس سے پینتیس بلین ڈالر کی سطح پر آ کر رْک چکے ہیں۔ سینئر نائب صدر تنویر احمد شیخ نے کہاکہ تاجر برادری پر ایف آئی آر کلچر کو ختم ہونا چاہئے، اگر ملکی سرمایہ کار محفوظ نہیں تو باہر سے سرمایہ لانا مشکل ہے۔ بلوچستان اور خیبر پی کے  چیمبرز کے نمائندگان نے کہا کہ بارڈرز بند ہونے کی وجہ سے سینٹرل ایشین ممالک کو انکی تجارت تعطل کا شکار۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: لاہور چیمبر وفاقی وزیر کی نجکاری نے کہا کہ ارب ڈالر جائے گا

پڑھیں:

پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

راولپنڈی (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 20ویں قومی ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور عوامی حمایت بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گی، جبکہ امن و استحکام کے لیے فورسز اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کے خاتمے اور پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کے مکمل سدباب کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم پراکسیز بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم مسلح افواج عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات اور قومی سلامتی کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ اگلی خبرپاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری