data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251212-01-15

 

اشک آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک )وزیراعظم نے ترکمانستان کو کراچی اور گوادر بندرگاہیں استعمال کرنے کی پیشکش کردی۔وزیرِاعظم محمد شہباز شریف ترکمانستان کے صدر سردار  بردی محمدوف کی دعوت پر اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر اشک آباد ترکمانستان پہنچ گئے۔اشک آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچنے پر ترکمانستان کی کابینہ کے نائب چیئرمین اور ٹرانسپورٹ و مواصلات کے سربراہ محمد خان چیکیئف نے وزیرِ اعظم و پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔بعدازاں وزیراعظم نے ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سے دوطرفہ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ترکمانستان کی مستقل غیر جانب داری کی 30 ویں سالگرہ اور اقوام متحدہ کی جانب سے 2025 کو امن اور اعتماد کا بین الاقوامی سال قرار دینے پر ترکمان صدر کو مبارکباد دی۔پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات  بالخصوص  تجارتی اور اقتصادی روابط   کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے رواں برس کے آغاز پر ایران اسرائیل جنگ کے دوران پاکستانی شہریوں کو ایران سے بحفاظت نکالنے کے لیے فراہم کی جانے والے تعاون پر ترکمان قیادت اور حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے ترکمانستان کے ساتھ زمینی اور سمندری راستوں کے ذریعے روابط بڑھانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا اور کہا کہ کراچی اور گوادر کی بندرگاہوں  کا جغرافیہ مثالی ہے جسے ترکمانستان جنوبی ایشیاء  اور اس سے باہر اپنی رسائی کو بڑھانے کے لیے استعمال بروئے کار لاسکتا ہے۔ترکمانستان کی جانب سے پاکستانی وفد کی شاندار مہمان نوازی پر ترکمان صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، وزیراعظم نے  ترکمانستان کے عوام کے قومی رہنما گربنگولی بردی محمدوف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیرِ اعظم ترکمانستان کی عوام کے قومی رہنما اور صدر سردار بردی محمدوف کو آئندہ برس پاکستان کے سرکاری دورے کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔ترکمانستان کے صدر نے وزیر اعظم کے دورے اور امن و اعتماد کے بین الاقوامی فورم میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور یقین کہا کہ ترکمانستان پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔وزیر اعظم اشک آباد میں 12 دسمبر 2025 تک امن اور اعتماد کے عالمی سال (2025)، غیر جانبداری کے بین الاقوامی دن اور ترکمانستان کی مستقل غیرجانبداری کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر منائے جانے والے بین الاقوامی فورم میں شرکت کے لیے ترکمانستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزیر بجلی سردار اویس خان لغاری، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء  اللہ تارڑ، معاونین خصوصی طارق فاطمی اور طلحہ برکی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔

 

 

مانیٹرنگ ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وزیراعظم نے ترکمانستان ترکمانستان کی ترکمانستان کے بین الاقوامی بردی محمدوف

پڑھیں:

وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر فلسطینیوں کیلئے 100 ٹن امدادی سامان روانہ

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر فلسطینیوں کے لیے 100 ٹن امدادی سامان خصوصی پرواز کے ذریعے روانہ کر دیا گیا۔

امدادی سامان میں دوائیں، خیمے، کمبل اور پانی کے کین شامل ہیں۔

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی طلحٰہ برکی نے لاہور ایئر پورٹ سے امدادی سامان کی کھیپ روانہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امداد کی فراہمی کا یہ سلسلہ ہماری مشترکہ اقدار، اسلامی اخوت اور اخلاقی ذمے داری کا عکاس ہے۔

طلحٰہ برکی نے کہا کہ این ڈی ایم اے، تمام فلاحی ادارے بالخصوص الخدمت فاؤنڈیشن داد و تحسین کی مستحق ہیں جنہوں نے اس نیک مقصد کے حصول کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے مجموعی طور پر 26 امدادی کھیپیں روانہ کی جا چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعظم کی صدر ترکمانستان سے ملاقات، تجارتی و اقتصادی روابط مضبوط بنانے کا عزم
  • وزیراعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکمانستان روانہ
  • وزیرِ اعظم دو روزہ سرکاری دورے پر ترکمانستان کیلئے روانہ
  • وزیر اعظم شہباز شریف ترکمانستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اشک آباد روانہ
  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف ترکمانستان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے
  • افواج پاکستان کا مزاق اڑائیں گے تو کون ملک کی عزت کرےگا؛ وزیراعظم
  • وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر فلسطینیوں کیلئے 100 ٹن امدادی سامان روانہ
  •   گوادر بندرگاہ معاشی سرگرمیوں کا مرکز بنے گی، بدعنوانی سے انصاف متاثر ہو گا: شہباز شریف