لاہور:

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر فلسطینی بہن بھائیوں کے لئے 100 ٹن امدادی سامان خصوصی پرواز کے ذریعے روانہ کردیا گیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی نے اپنی قیادت میں این ڈی ایم اے کے زیر انتظام علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے امدادی سامان کی کھیپ روانہ کی جس میں ادویات، خیمے، کمبل اور پانی کے کین شامل ہیں۔

طلحہ برکی کے مطابق پاکستان نے غزہ کے لئے مجموعی طورپر 26 امدادی کھیپیں روانہ کی ہیں، فلسطینی عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مجموعی طور پر 2527 ٹن امدادی سامان روانہ کیا جا چکا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ مسلسل امدادی کوششیں ہمارے غیر متزلزل عزم اورتمام ملکی اوربین الاقوامی فلاحی اداروں کے ساتھ باہم اشتراک کی عکاسی کرتی ہے، این ڈی ایم اے کا شکر گزار ہوں جس نے امدادی سامان کی فوری روانگی کے لئے انتظامات کئے۔

 طلحہ برکی نے کہا کہ تمام فلاحی ادارے بالخصوص الخدمت فاؤنڈیشن بھی داد کی مستحق ہے جنہوں نے اس نیک مقصد کے حصول کے لئے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں، پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے۔

 وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ ہم فلسطین میں پائیدارامن، بہادر فلسطینی عوام کی سلامتی اوراستحکام کے لئے دعا گو ہیں، ہم دعا گو ہیں کہ یہ امدادی پرواز مصر کے راستے خیریت سے روانہ ہو اور امداد بغیر کسی تاخیر کے مستحقین تک پہنچے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے لئے

پڑھیں:

وزیراعظم کا پاکستان میں کرپشن سے متعلق عوامی تاثرات پر مبنی رپورٹ پر اظہار اطمینان

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی پاکستان میں کرپشن کے بارے میں عوامی تاثر پر مبنی رپورٹ پر اظہار اطمینان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سروے کے مطابق عوام کی بڑی تعداد نے یہ رائے دی ہے کہ ہماری  حکومت کے دوران انہیں کرپشن کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ عوام کی یہ رائے کرپشن کے خلاف جنگ اور شفافیت کے فروغ کے حوالے سے ہماری کوششوں کا اعتراف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی اکثریت نے معیشت کی بحالی کے لیے حکومتی اقدامات کو کامیاب قرار دیا جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی یہ رپورٹ حکومت کی جانب سے کی گئی اصلاحات کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ 

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے حکومت کے ہر شعبے میں میرٹ اور شفافیت سے بھرپور نظام کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا اور اس حوالے سے مزید کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہتر ہوتے  معاشی اشاریے، اصلاحات اور حکومتی پالیسیوں اور اقدامات پر مثبت عوامی رائے ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ؛ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور ان کی ٹیم کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کیجانب سے فلسطینیوں کیلئے 100 ٹن امدادی سامان روانہ
  • جنگ بندی جاری رکھنے کیلئے اسرائیل پر مزید دباؤ بڑھایا جائے، حماس
  • اسرائیل کی اردن سے مغربی کنارے کیلئے سامان کی ترسیل کی اجازت
  • پشاور، عوام کو جلد انصاف کی فراہمی کیلئے عدالتوں میں شام کی شفٹ فعال کردی گئی
  • پشاور: عوام کو جلد انصاف کی فراہمی کیلئے عدالتوں میں شام کی شفٹ فعال کردی گئی
  • وزیراعظم کا پاکستان میں کرپشن سے متعلق عوامی تاثرات پر مبنی رپورٹ پر اظہار اطمینان
  • سری لنکا میں متاثرین طوفان کیلیے پاکستان کی نئی امدادی کھیپ روانہ
  • عالمگیر ویلفیئر کے تحت اورنگی ٹائون میں امدادی سامان تقسیم کیاجارہاہے
  • غزہ امن منصوبے کا دوسرا مرحلہ، اسرائیلی وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا