جنگ بندی جاری رکھنے کیلئے اسرائیل پر مزید دباؤ بڑھایا جائے، حماس
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ جنگ بندی جاری رکھنے کیلئے اسرائیل پر مزید دباؤ بڑھایا جائے۔
عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینئر حماس رہنما حسام بدران نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل کی جانب سے جارحانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا تو جنگ بندی کو جاری رکھنا مشکل ہوجائے گا۔
حسام بدران نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل پر عالمی دباؤ بڑھایا جائے کہ وہ طے شدہ معاملات پر عمل درآمد کرے۔
دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فورسز 10 اکتوبر کے ہونے والے سیز فائر معاہدے کے بعد سے اب تک 377 فلسطینیوں کو شہید کرچکی ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ اسرائیل کیجانب سے معاہدے کی خلاف ورزیاں روکنے تک شروع نہیں ہوسکتا، حماس
حماس کے سیاسی بیورو کے رکن حسام بدران کا کہنا تھا کہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کا لازمی جزو حملوں کو روکنا تھا، لیکن اسرائیل نے مسلسل غزہ اور مغربی کنارے میں حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، جن میں متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر کے تجویز کردہ غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کا آغاز تاخیر کا شکار ہے، جس پر حماس نے اپنا دوٹوک مؤقف دنیا کے سامنے رکھدیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے ایک سینیئر رہنماء نے کہا کہ غزہ جاری جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ اسرائیل کی معاہدے کی خلاف ورزیاں روکنے تک شروع نہیں ہوسکتا۔ حماس کے سیاسی بیورو کے رکن حسام بدران نے جنگ بندی میں ثالثی کرنے والے ممالک سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے پہلے مرحلے کو مکمل طور پر نافذ کرنے پر مجبور کریں۔ انھوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کا لازمی جزو حملوں کو روکنا تھا، لیکن اسرائیل نے مسلسل غزہ اور مغربی کنارے میں حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، جن میں متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔
دوسرے مرحلے میں غزہ میں ایک بین الاقوامی فورس کی غزہ میں تعیناتی اور ملکی امور کو چلانے کے لیے غیر ملکی نمائندوں پر مبنی بورڈ کا قیام ہے۔ علاوہ ازیں حماس کو غیر مسلح بھی کیا جانا ہے، جس کے لیے حماس نے شرط رکھی تھی کہ پہلے فلسطینی نمائندوں پر مشتمل بورڈ بنایا جائے اور ملکی پولیس کو سرگرم کیا جائے۔ دوسری جانب اسرائیلی حکام نے الزام عائد کیا کہ حماس نے اب تک تمام قیدیوں کی لاشیں حوالے نہیں کیں، جو کہ غزہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے کی خلاف ورزی ہے۔