25ویں ترمیم کے بعد ساتواں این ایف سی ایوارڈ غیرآئینی ہوگیا ہے، مزمل اسلم
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
--فائل فوٹو
مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت آج گیارہویں این ایف سی کے اجلاس میں شرکت کرے گی، وزیراعلیٰ کی قیادت میں صوبائی حکومت اپنے مطالبات پیش کرے گی۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ این ایف سی اجلاس کے لیے باقاعدہ شیڈول کا مطالبہ کیا جائے گا، دہشت گردی کےخلاف جنگ کے لیے مختص حصہ ایک فیصد سے بڑھا کر 3 فیصد کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آئل، گیس کی ایکسائز ڈیوٹی میں ترمیم، ونڈ فال لیوی سے متعلق مسائل کے حل کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔
مشیر خزانہ خیبر پختونخواہ مزمل اسلم بھی وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہیں
مزمل اسلم نے کہا کہ 25 ویں ترمیم کے بعد ساتواں این ایف سی ایوارڈ غیرقانونی اور غیرآئینی ہوگیا ہے، آرٹیکل 160 کے مطابق تمام صوبوں کو این ایف سی کے تحت ان کا شیئر دینے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 25 ویں ترمیم کے بعد کے پی میں ضم اضلاع کا انتظامی انضام ہوا لیکن مالیاتی انضمام نہیں ہوا، وفاق 4 کی جگہ ساڑھے 3 صوبوں کو پیسے دے رہا ہے جوکہ غیر قانونی ہے۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبائی حکومت اس کو ٹھیک کرنے کا مطالبہ کرے گی، اس کے بعد کے پی کا شیئر 14.
مزمل اسلم نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو 341 ارب روپے اضافی ملیں گے، نیٹ بیس پر صوبہ کو 200 سے 220 ارب روپے اضافی ملیں گے۔ خیبرپختونخوا اور ضم علاقے تعلیم، صحت اور دیگر معاملات میں ملک سے پیچھے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مزمل اسلم نے کہا کیا جائے گا ایف سی کا مطالبہ نے کہا کہ کے بعد
پڑھیں:
مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔